Print Page Options
Previous Prev Day Next DayNext

Beginning

Read the Bible from start to finish, from Genesis to Revelation.
Duration: 365 days
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
خروج 25-27

مُقدّس چیزوں کے لئے تحفے

25 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “بنی اسرائیلیوں سے میرے لئے تحفہ لا نے کو کہو ہر ایک شخص اپنے دل میں طئے کرے کہ وہ مجھے اُن چیزوں میں سے کیا پیش کر نا چاہتا ہے۔ ا ن تحفوں کو میرے لئے قبول کرو۔ یہ ان چیزوں کی فہرست ہے جنہیں تم لوگوں سے قبول کر و گے : سونا ، چاندی ، کانسہ ، نیلا بیگنی اور لال سوت ، خوبصورت ریشمی کپڑے ، بکریوں کے بال ، لال رنگ سے رنگا بھیڑ کا چمڑا اور عمدہ چمڑے، ببول کی لکڑی ، چراغ جلانے کے لئے تیل ، مسح کر نے کے لئے اور جلا نے کے لئے عمدہ خوشبو وا لا مصا لحہ دار تیل ، سنگ سلیمانی اور دوسرے جواہرات جو کاہنوں کے پہننے کے لباس ایفود اور عدل کا سینہ بند- [a]

مُقدّس خیمہ

“لوگ میرے لئے ایک مقدس جگہ بنا ئیں گے تب میں اُن کے ساتھ رہ سکوں گا۔ میں تمہیں دکھا ؤں گا کہ مقدس خیمہ کس طرح دکھا ئی دینا چاہئے۔ میں تمہیں دکھا ؤ ں گا کہ اُس میں تمام چیزیں کیسی دکھا ئی دینی چاہئے۔ جیسا میں نے دکھا یا ویسا ہی ہر چیز کو بنا ؤ۔

معاہدہ کا صندوق

10 ببول کی لکڑی استعمال کر کے ایک خاص صندوق بنا ؤ یہ مقدس صندوق ۲/ ۲۱ کیو بٹ لمبا ۲/۱۱ کیو بٹ چوڑا اور ۲/ ۱۱ کیو بٹ اونچا ہو نا چاہئے۔ 11 صندوق کو اندر اور با ہر سے ڈھکنے کے لئے خالص سونے کا استعمال کرو صندوق کے کو نو ں کو سونے سے مڑھو۔ 12 صندوق کو اٹھا نے کے لئے سونے کے چار کڑے بنا ؤ۔ سونے کے کڑ وں کو چاروں کو نوں پر لگا ؤ دونوں طرف دو دو کڑے ہو نے چاہئے۔ 13 کھمبے ببول کی لکڑی کے بنے ہو ئے اور سونے سے مڑھے ہو ئے ہو نا چاہئے۔ 14 صندوق کے بازو کے کو نوں پر لگے کڑوں میں ان کھمبوں کو ڈال دینا۔ ان کھمبوں کا استعمال صندوق کو لے جانے کے لئے کرو۔ 15 یہ کھمبے صندوق کے کڑوں میں ہمیشہ پڑے رہنا چاہئے۔ کھمبوں کو باہر نہ نکالو۔

16 خدا نے کہا، “میں تمہیں معاہدہ دوں گا۔معاہدہ کو اس صندوق میں رکھو۔ 17 پھر ایک سر پوش [b] (ڈھکن ) بنا ؤ اُسے خالص سونے کا بنا ؤ یہ ۲/۲۱ کیو بٹ لمبا اور ۲/ ۱۱ کیو بٹ چوڑا۔ 18 تب دو کروبی فرشتے بنا ؤ اور انہیں سر پوش کے دونوں سِر وں پر لگا ؤ۔ ان فرشتوں کو بنا نے کے لئے سونے کے پتروں کا استعمال کرو۔ 19 ایک کروبی کو سر پوش کے ایک سِرے پر لگا ؤ اور دوسرے کو دوسرے سِرے پر ، کروبیوں اور سر پوش کو ایک بنا نے کے لئے ایک ساتھ جو ڑ دو۔ 20 کرو بی فرشتے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو نا چاہئے۔ کروبیوں کا مُنہ سر پوش کی طرف دیکھتے ہو ئے ہو نا چاہئے۔ کروبیوں کے پروں کو سر پوش پر پھیلے ہو ئے ہو نا چا ہئے۔

21 “میں تم کو جو عہدنا مہ دو ں گا اُ سے معاہدہ کے صندوق میں رکھنا اور خاص سر پوش کو صندوق کے اوپر رکھنا۔ 22 جب میں تم سے ملوں گا تب کروبی فرشتوں کے بیچ سے جو معاہدہ کے صندوق کے خاص سر پوش پر ہے بات کروں گا۔ میں اپنے تمام احکام بنی اسرا ئیلیوں کو اُ سی جگہ سے دوں گا۔

خاص روٹی کی میز

23 “ببول کی لکڑی سے میز بنا ؤ۔ میز ۲ کیو بٹ لمبا ایک کیو بٹ چوڑا اور ۲/۱۱ کیو بٹ اونچا ہو نا چا ہئے۔ 24 میز کو خالص سو نے سے مڑھو اور اُ سکے چاروں طرف سونے کی جھا لر لگا ؤ۔ 25 تب تین اِنچ چوڑا سونے کا چو کھٹا ( فریم ) میز کے اُوپر چاروں طرف مڑھ دو اور اُ س کے چاروں طرف سو نے کی جھا لر لگا ؤ۔ 26 تب سونے کے چار کڑے بنا ؤاور میز کے چاروں کو نو ں پر پا یوں کے پاس لگا ؤ۔ 27 ہر ایک پا ئے پر پٹی کے نز دیک ایک ایک سو نے کا کڑا لگا دو۔ اُن کڑوں میں میز کو لے جانے کے لئے بنے کھمبے پھنسے ہو ں گے۔ 28 کھمبوں کے بنا نے کے لئے ببول کی لکڑ ی استعمال کرو اور انہیں سونے سے مڑھو۔ کھمبے میز کو لے جانے کے لئے ہیں۔ 29 طباق ،چمچے اور آفتابے اور اُنڈیلنے کے کٹورے ان سب کو خالص سونے سے بنانا۔ 30 خاص روٹی میز پر میرے سامنے رکھو۔ یہ سب چیزیں ہمیشہ میرے سامنے وہاں رہنی چاہئے۔

شمعدان

31 “تب تمہیں ایک شمعدان بنانا چاہئے شمعدان کا ہر اایک حصّہ خالص سونے کے پتر کا بنا ہو نا چاہئے۔ خوبصورت دکھا ئی دینے کے لئے شمع پر پھول بناؤ۔ یہ پھول انکی کلیاں اور پنکھڑ یاں خالص سونے کی بنی ہو نی چاہئے اور یہ سب چیزیں ایک میں ہی جڑی ہو ئی ہو نی چاہئے۔

32 “شمعدان کی چھ شاخیں ہو نی چاہئے۔ تین شاخیں ایک طرف اور تین شاخیں دوسری طرف ہو نی چاہئے۔ 33 ہر شاخ پر بادام کی طرح کے تین پیالے ہو نا چاہئے۔ ہر پیالے کے ساتھ ایک ایک کلی اور ایک پھول ہو نا چاہئے۔ 34 اور شمعدان پر بادام کے پھول کی طرح چاروں طرف پیالے ہو نا چاہئے ان پیالوں کے ساتھ بھی کلی اور پھول ہو نا چاہئے۔ 35 شمعدان سے نکلنے والی چھ شاخیں دو دو کے تین حصوں میں بٹی ہو نی چاہئے۔ ہر ایک دو شاخوں کے جو ڑوں کے نیچے ایک ایک کلی بناؤ جو شمعدان سے نکلتی ہو۔ 36 یہ سب شاخیں اور کلیاں شمعدان کے ساتھ ایک اکائی میں ہو نی چاہئے اور ہر ایک چیز سونے کے پتّر سے تیار کی جانی چاہئے۔ 37 تب سات چھو ٹی شمعیں شمعدان پر رکھے جانے کے لئے بناؤ۔ یہ شمعیں شمعدان کے سامنے کی جگہ پر روشنی دیں گی۔ 38 شمع کی بتیاں بُجھا نے کے اوزار اور طشتریاں خالص سونے کے بنانے چاہئے۔ 39 پچھتّر پاؤنڈ خالص سونے کا استعمال شمعدان اور اسکے ساتھ کی تمام چیزیں بنانے میں کرو۔ 40 ہوشیاری کے ساتھ ہر ایک چیز ٹھیک ٹھیک اسی طریقے سے بنائی جائے جیسی میں نے پہاڑ پر تمہیں دکھا ئی ہے۔”

مقّدس خیمہ

26 “مقّدس خیمہ دس پردوں سے بناؤ۔ ان پردوں کو اچھے کتانی کے نیلے لال اور بیگنی کپڑوں سے بناؤ۔ کسی ماہر کاریگر کو چاہئے کہ وہ پر سمیت کروبی فرشتوں کی تصویروں کو پر دوں پر بنائیں۔ ہر ایک پر دہ کو ایک مساوی بناؤ۔ ہر ایک پردہ ۲۸ کیوبٹ لمبا اور چار کیوبٹ چوڑا ہو نا چاہئے۔ سب پردوں کو دو حصوں میں سِی لو۔ ایک حصّے میں پانچ پر دوں کو ایک ساتھ سِی لو۔ اور دوسرے حصّے میں پانچ کو ایک ساتھ۔ آخری پر دہ کے سرے کے نیچے چھلے بناؤ۔ ان چھلّوں کو بنانے کے لئے نیلا کپڑا استعمال کرو۔ پردوں کے دونوں حصّوں میں ایک طرف چھلّے ہوں گے۔ پہلے حصّے کے آخری پر دہ میں پچاس چھلّے ہو ں گے اور دوسرے حصّے کی آخری پردہ میں ۵۰۔ تب ۵۰ سونے کے کڑے چھلّوں کو ایک ساتھ ملانے کے لئے بناؤ۔ یہ مقدس خیمہ کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک ٹکڑا بنا دیگا۔

“تب تم دوسرا خیمہ بناؤ گے جو مقدّس خیمہ کو ڈھکے گا۔ اس خیمہ کو بنانے کے لئے بکریوں کے بال سے بُنی ۱۱ پردوں کا استعمال کرو۔ یہ سب پردے ایک ساتھ برابر ہو نا چاہئے وہ ۳۰ کیوبٹ لمبے اور چار کیوبٹ چوڑے ہو نا چاہئے۔ ایک حصّے میں پانچ پردوں کو ایک ساتھ سی کر ایک ٹکڑا بنالو۔ تب باقی چھ پردوں کو ایک ساتھ سی کر ایک اور ٹکڑا بنا ؤ۔ چھٹے پردہ کو خیمہ کے سامنے ٹانگنے کے لئے آدھا موڑ کر دہرا کردو۔ 10 ایک حصہ کے آخری پردے کے سرے پر ۵۰ چھلے بناؤ۔ ایسا ہی دوسرے حصے کے آخری پر دے کے لئے کرو۔ 11 تب ۵۰ کانسے کے کڑے بناؤ۔ ان کانسے کے کڑو ں کا استعمال پردوں کو ایک ساتھ جوڑ نے کے لئے کرو۔ یہ پردوں کو ایک ساتھ خیمے کی طرح جوڑیں گے۔ 12 یہ پردے مقدس خیمے سے زیادہ لمبے ہونگے اس طرح آخری پردہ کا آدھا حصہ خیمے کے پیچھے کناروں کے نیچے لٹکا رہے گا۔ 13 خیمے کے دونوں طرف پردہ ایک کیوبٹ لمبا رہے گا۔ یہ ایک کیوبٹ لمبا پردہ خیمے کے دونوں طرف لٹکا رہے گا۔ 14 بیرونی خیمے کے حصّہ کو ڈھکنے کے لئے دو۔ دوسرے پردے بناؤ۔ ایک لال رنگ مینڈھے کے چمڑے سے بنا نا چاہئے اور دوسرا پردہ عمدہ چمڑے کا بنا ہوا ہو نا چاہئے۔

15 “مقّدس خیمے کو سہارا دینے کے لئے ببول کی لکڑی کے ڈھانچے ( فریم ) بناؤ۔ 16 فریم ۱۰ کیوبٹ اونچا اور ۲/۱۱ کیوبٹ چوڑا ہونا چاہئے۔ 17 ہر ایک فریم ایک جیسا ہونا چاہئے۔ ہر ایک فریم کے تلے میں انہیں جوڑنے کے لئے ساتھ ہی ساتھ دو کھونٹیاں ہونی چاہئے۔ 18 مقدّس خیمہ کے جنوبی حصّہ کے لئے بیس فریم بناؤ۔ 19 فریم ( ڈھانچے یا چوکھٹا ) کے ٹھیک نیچے چاندی کی دو بنیاد ہر ایک فریم کے لئے ہونی چاہئے۔ ہر ایک مِلانے والے ٹکڑے کے لئے ایک چاندی کی بنیاد ہوگی۔ اس لئے تمہیں فریموں (ڈھانچے ) کے لئے چاندی کی ۴۰ بنیادیں بنانی چاہئے۔ 20 مقدّس خیمہ کے شمالی حصہ کے لئے بیس فریم (چوکھٹے ) اور بناؤ۔ 21 ان فریموں کے لئے بھی چاندی کی چالیس بنیادیں بناؤ۔ ایک فریم کے لئے دو چاندی کی بنیاد۔ 22 تمہیں مقّدس خیمہ کے مغربی کونے کے لئے ۶ اور فریم بنانا چاہئے۔ 23 دو فریم پچھلے کو نوں کے لئے بناؤ۔ 24 کو نے کے دونوں فریم کو ایک ساتھ جو ڑ دینا چاہئے۔ دونوں فریم کے کھمبے نیچے پیندی میں جوڑا رہنا چاہئے اور اوپر ایک چھلّہ فریموں کو ایک ساتھ پکڑے ہو ئے رہے گا۔ 25 اس طرح کُل ملاکر ۸ فریم خیمے کے لئے ہونگے۔ اور ہر فریم کے نیچے دو بنیادیں ہوں گی۔ اس طرح کی ۱۶ چاندی کی بنیادیں مغربی کو نے کے لئے ہونگی۔

26 “ببول کی لکڑی کا استعمال کرو اور مقدس خیمہ کے فریموں کے لئے کُنڈیاں بناؤ۔ مقدس خیمہ کے پہلے حصّے کے لئے ۵ کنڈیاں ہوں گی۔ 27 اور مقدس خیمہ کے دوسرے حصّے کے فریم کے لئے ۵ کنڈیاں ہوں گی اور مقدس خیمہ کے مغربی حصے کے فریم کے لئے ۵ کنڈیاں ہوں گی بالکل مقدس خیمہ کے پیچھے۔ 28 پانچوں کنڈیوں کے بیچ کی کنڈی فریموں کے درمیان میں ہو نی چاہئے۔ یہ کنڈی فریموں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ جانی چاہئے۔

29 فریموں کو سونے سے مڑھو اور فریموں کی کنڈیوں کو پھنسانے کے لئے کڑے بناؤ۔ یہ کڑے بھی سونے کے ہی بننا چاہئے۔ کُنڈیوں کو بھی سونے سے مڑھو۔ 30 مقدّس خیمہ کو تم اسی طرح بناؤ جیسا میں نے تمہیں پہاڑ پر دکھا یا تھا۔

مقدّس خیمہ کا اندرونی حصّہ

31 “جوٹ(پٹسن) کے اچھے ریشوں کا استعمال کرو اور مقدس خیمہ کے اندرونی حصہ کے لئے ایک خاص پردہ بناؤ۔ اس پردہ کو نیلے ، بیگنی اور لال رنگ کے کپڑے سے بناؤ۔ کروبی فرشتے کی تصویر کو کپڑے میں نقش کرو۔ 32 ببول کی لکڑی کے چار کھمبے بناؤ۔ چاروں کھمبوں پر سونے کی بنی ہوئی کھونٹیاں لگاؤ۔ کھمبوں کو سونے سے مڑھ دو۔ کھمبوں کے نیچے چاندی کے چار پائے رکھو۔ تب سونے کی کھونٹیوں میں پردہ لٹکاؤ۔ 33 کھونٹیوں پر پردہ لٹکانے کے بعد معاہدہ کے صندوق کو پردہ کے پیچھے رکھو یہ پردہ مقدس جگہ کو مقدس ترین جگہ سے علحدٰہ کرے گا۔ 34 مقدس ترین جگہ میں معاہدہ کے صندوق پر سرپوش رکھو۔

35 “مقدس جگہ میں پردہ کے دوسری طرف خاص میز کو رکھو۔ میز مقدس خیمہ کے شمال میں ہونی چاہئے پھر شمعدان کو جنوب میں رکھو شمعدان میز کے بالکل سامنے ہو گا۔

مقدّس خیمہ کا دروازہ

36 “تب خیمہ کے داخلے کے لئے ایک پردہ بناؤ اس پردے کو بنانے کے لئے نیلے ، بیگنی ، لال کپڑے اور جوٹ ( پٹسن ) کے ریشوں کا استعمال کرو اور کپڑے میں تصویروں کی کڑھا ئی کرو۔ 37 دروازے کے پردے کے لئے سونے کے چھلّے بنواؤ۔ سونے سے مڑھے ببول کی لکڑی کے پانچ کھمبے بناؤ اور پانچوں کھمبوں کے لئے کانسے کے پانچ پائے بناؤ۔”

جلانے کے نذرانے کے لئے قربان گاہ

27 “ببول کی لکڑی کو استعمال کرو اور ایک قربان گاہ بناؤ۔ قربان گاہ مربع نُما ہو نا چاہئے۔ اُس کو ۵ کیوبٹ لمبی ، ۵ کیوبٹ چوڑی اور تین کیوبٹ اُونچی ہو نی چاہئے۔ قربان گاہ کے چاروں کونوں کے ہر کو نے پر ایک ایک سینگ بناؤ ہر سینگ کو اسکے کو نے سے ایسے جوڑو کہ سب ایک ہو جائیں تب قربان گاہ کو کانسے سے مڑھو۔

“قربان گاہ پر کام آنے والے تمام اوزاروں کو بنانے میں کانسہ کا استعمال کرو۔ برتن ، بیلچے ، کٹورے ، کانٹے اور کڑھائیاں بناؤ۔ یہ سب برتن قربان گاہ سے راکھ کو نکالنے کے کام آئیں گے۔ جال کی طرح کانسے کی ایک بڑی جالی بناؤ۔ جالی کے چاروں کو نوں کے لئے کانسے کے کڑے بناؤ۔ جالی کو قربان گاہ کی پرت کے نیچے رکھو۔ تا کہ یہ قربان گاہ کی آدھی اُونچائی تک چلی جائیں۔

“قربان گاہ کے لئے ببول کی لکڑی کے بھا لے بناؤ اور اُنہیں کانسے سے مڑھو۔ قربان گاہ کے دونوں طرف کڑوں میں ان بھا لوں کو ڈالو اِن بھا لوں کو قربان گاہ کو لے جانے کے لئے کام میں لو۔ قربان گاہ اندر سے کھوکھلی رہے گی اور اُس کے پہلو تختوں کے بنے ہونگے۔ قربان گاہ ویسی ہی بناؤ جیسی میں نے تم کو پہاڑ پر دکھا ئی تھی۔

مُقدّس خیمہ کے اطراف کا آنگن

مقدّس خیمہ کے لئے ایک آنگن بناؤ۔ اس آنگن کی جنوبی جانب پر دوں کی ۱۰۰ کیوبٹ لمبی دیوار بناؤ۔ یہ پردہ پٹ سن کے ریشوں سے بنا ہو نا چاہئے۔ 10 بیس کھمبے اور اُس کے نیچے ۲۰ کانسے کے پائے کا استعمال کرو۔ کھمبے کے چھلّوں اور پردے کی چھڑی چاندی کی بننی چاہئے۔ 11 شمال کی طرف پر دے کی دیوار ۱۰۰ کیوبٹ لمبی ہو نی چاہئے اس کے بیس کھمبے ہونا چاہئے اور ۲۰ کانسہ کے پائے۔ کھمبوں کے چھلّے اور پردہ کی چھڑی چاندی کی بننی چاہئے۔

12 “آنگن کے مغربی جانب پردوں کی ایک دیوار ۵۰ کیوبٹ لمبی ہو نی چاہئے۔ وہاں اُس دیوار کے ساتھ ۱۰ کھمبے اور ۱۰ پائے ہو نے چاہئے۔ 13 آنگن کا مشرقی سِرا ۵۰ کیوبٹ لمبا ہو نا چاہئے۔ 14-15 داخلے کے دروازے کی ہر ایک جانب کا پردہ ۱۵ کیوبٹ لمبا ہو نا چاہئے۔ ہر جانب ۳ کھمبے اور ۳ بنیادی پا یہ ہو نے چاہئے۔

16 ایک پردہ ۲۰ کیوبٹ لمبا آنگن کے داخلہ کے دروازے کو ڈھانکنے کے لئے بناؤ۔ اس پردہ کو پٹ سن کے عمدہ ریشوں اور نیلے اور لال اور بیگنی کپڑے سے بنا ؤ۔ ان پر دوں پر تصویروں کو کاڑھو۔ اُس پر دہ کے لئے ۴ کھمبے اور ۴ سہارے ہو نا چاہئے۔ 17 آنگن کے چاروں طرف کے سب کھمبے چاندی کے پردوں کی چھڑوں سے ہی جوڑا جانا چاہئے۔ کھمبوں کے ہُک چاندی کا بنا ہو نا چاہئے بنیاد چاندی کی بنی ہو نی چاہئے۔ 18 آنگن ۱۰۰ کیوبٹ لمبا اور ۵۰ کیوبٹ چوڑا ہو نا چاہئے۔ آنگن کے چاروں طرف کے پر دہ کی دیوار ۵ کیوبٹ اُونچی ہونی چاہئے۔ پردہ پٹ سن کے عمدہ ریشوں کا بنا ہونا چاہئے۔ سب کھمبوں کے نیچے کے سہارے کانسے کے ہو نا چاہئے۔ 19 تمام اوزار ، خیمے کی کھونٹیاں اور مقدس خیمے میں لگی ہر ایک چیز کانسے کی ہی ہو نی چاہئے اور آنگن کے چاروں طرف کے پردے کے لئے کھونٹیاں کانسے کی ہی ہو نی چاہئے۔

چراغ کے لئے تیل

20 “بنی اسرائیلیوں کو حکم دو کہ بہترین زیتون کا تیل لائیں۔ اس تیل کا استعمال چراغ کو لگا تار جلتے رہنے کے لئے کرنا چاہئے۔ 21 ہارون اور اس کے بیٹے روشنی کا کام سنبھا لیں گے۔ وہ خیمہ اجتماع کے پہلے کمرے کے باہر اس پردہ کے سامنے ہے جو دونوں کمروں کو الگ کر تا ہے وہ اسکا دھیان رکھیں گے کہ اس جگہ پر خدا وند کے سامنے چراغ شام سے صبح تک مسلسل جلتے رہیں گے بنی اسرائیل اور انکی نسلیں اس شریعت کی تعمیل ہمیشہ کریں گے۔”

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International