زبُور 1
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
پہلی کتاب
زبُور 1-41
1 وہ شخص سچ مچ میں خوش نصیب ہو گا
اگر وہ شریروں کی صلاح پر نہ چلے،
اور اگر وہ گنہگاروں کی سي زندگی نہ گزارے
اور اگر وہ ان لوگوں کے ساتھ میں نہ بیٹھے جو خدا کی تعظیم نہیں کر تا ہے۔
2 نیک آدمی خدا وند کی تعلیمات سے محبت کر تا ہے۔
اُسی میں دن رات اُس کا دھیان رہتا ہے۔
3 اس سے وہ شخص اُس درخت کی مانند ہو گا جو پانی کے دھا راؤں کے پاس لگایا گیا ہے۔
وہ اس درخت کی مانند ہے جو صحیح وقت میں پھلتا پھولتا ہے
اور جس کے پتّے کبھی مُرجھا تے نہیں۔
وہ جو بھی کر تا ہے کامیاب ہی ہو تا ہے۔
4 لیکن شریر لوگ ایسے نہیں ہو تے۔
شریر لوگ اُس بھو سے کی مانند ہو تے ہیں جسے ہوا کا جھو نکا اڑا لے جاتا ہے۔
5 اس لئے شریر لوگ معصوم قرار نہیں دیئے جائیں گے۔ صادق لوگوں میں وہ خطاکار ثابت ہو نگے۔
ان گنہگاروں کو چھوڑا نہیں جائیگا۔
6 ایسا بھلا کیوں ہو گا ؟ کیوں کہ خدا وند صادقوں کی حفاظت کر تا ہے
اور وہ شریروں کو نیست و نابود کرتا ہے۔
زبُور 8
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے گتّیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ
8 اے خداوند ہما را ما لک ! تیرا نام روئے زمین پر پُر جلال ہے۔
پو ری جنّت میں تیرانام تیری ستائش کا باعث ہے۔
2 بّچوں اور شِیر خواروں کے منہ سے تیری ستائش کے نغمے ظاہر ہو تے ہیں۔
توُ اپنے دشمنوں کو خاموش کر نے کے لئے اُن لوگوں کو اِن طا قتور نغموں کو دیا۔
3 اے خداوند! جب میں تیری جنّتو ں کو دیکھتا ہوں جسے تو نے اپنے ہا تھوں سے بنا یا ہے
اور جب میں تیرے تخلیق کردہ چاند اور ستاروں کو دیکھتا ہوں تو تعجب کرتا ہوں۔
4 لوگ تیرے لئے کیوں اتنی اہمیت کے حامل ہو گئے؟
تُو ان کو یاد کیوں کرتا ہے
آدمیوں کی اولا د کیوں تیرے لئے اہم ہے ؟
کیوں توُ اس کی طرف تّوجہ دیتا ہے ؟
5 لیکن تیرے لئے انسان اہم ہے۔ تو نے لوگوں کو تقریباً فرشتے کی طرح بنا یا
اور جلال و شوکت سے اُسے تو نے تاجدار کیا ہے۔
6 تُونے اپنی تخلیق کردہ ہر چیز پر لوگوں کو نگراں کا ر بنا یا۔
تو نے سب کچھ اُس کے قدموں کے نیچے کر دیاہے۔
7 تو نے اسے تمام بھیڑ بکریاں،گا ئے ، بیل بلکہ سب جنگلی جانوروں کا حکمراں بنا دیا ہے۔
8 ہوا کے پرندے اور سمندر کی مچھلیاں سب اس کے تا بع ہیں۔
9 اے خدا وند ہما رے ما لک ! تیارا نام رو ئے زمین پر نہا یت ہی پُر جلال ہے۔
زبُور 19
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا ایک نغمہ
19 آسمان خدا کا جلال ظاہر کرتا ہے۔
اور آسمان خداکی دستکاری کے بارے میں کہتا ہے۔
2 ہر نیا دن اُس کی نئی کہا نی کہتا ہے۔
اور ہررات خدا کی قدرت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ اظہار کرتی ہے۔
3 نہ تو کو ئی بولی ہے نہ کو ئی زبان۔
نہ ہی اُن کی آواز ہم سن سکتے ہیں۔
4 پھر بھی اس کی “ آواز ” ساری دنیا میں سنا ئی دیتی ہے۔
اس کا کلام زمین کی انتہا تک پہنچتا ہے۔ سُو رج کے لئے آسمان ایک گھر کی مانند ہے۔
5 آفتاب دُلہے کی مانند اپنے خلوت خانہ سے نکلتا ہے۔
سُو رج اس کھلا ڑی کی مانند ہے جو آسمان کے ایک چھور سے دوسرے چھور تک دوڑنے کی خواہش رکھتا ہے۔
6 وہ آسمان کی ایک انتہا سے نکلتا ہے اور اُس پار پہنچنے کو وہ ساری راہ دوڑتا ہی رہتا ہے۔
ایسی کو ئی شئے نہیں جو خود کو اس کی حرارت سے چھپا لے۔
خداوند کی تعلیمات ایسی ہی ہو تی ہیں۔
7 خداوند کی شریعت کامل ہے۔ یہ مقّدسوں کو قوّت دیتی ہے۔
خداوند کے معاہدے پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
جو نادان ہیں انہیں دانش بخشتی ہے۔
8 خداوند کی شریعت صحیح ہے۔ لوگوں کو فرحت پہنچاتی ہے۔
خداوند کے احکام پاک ہیں، وہ انسان کو جینے کی صحیح راہ دکھا تے ہیں۔
9 خدا وند کے لئے تعظیم پاک ہے ،وہ ابد تک قائم رہتی ہے۔
خدا کے فیصلے صحیح ہو تے ہیں ،وہ مکمل طور پر صحیح ہیں۔
10 خدا کی تعلیمات نفیس سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔
وہ براہِ راست اکٹھا کئے گئے خالص شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے۔
11 خدا وند کی تعلیمات اسکے بندے کو اِنتباہ کر تی ہے۔
انکو اختیار کر نے سے عظیم اجر ہے۔
12-13 ہر کو ئی اپنی خطا ؤں سے آ گاہ نہیں ہو سکتا
اِسلئے اے خدا وند !پو شیدہ گناہوں سے مجھے بچائے رکھ۔
جو گناہ میں کر نا چاہتا ہوں اُن سے باز رکھ۔
مجھ پر اُن گناہوں کو حاوی نہ ہو نے دے۔
تب میں اپنے کئی گناہوں سے آزاد ہو جاؤں گا۔
14 مجھ کو امید ہے کہ میرا کلام اور میرے دل کے خیال تیرے حضور میں قبول ہو گا۔
اے خدا وند تو میری چٹّان اور میرا بچا نے والا ہے۔
زبُور 23
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
23 خداوند میرا چوپان ہے۔
جن چیزوں کی بھی مجھے ضرورت ہوگی ، ہمیشہ میرے پاس رہيں گی۔
2 ہری ہری چراگاہوں میں وہ مجھے سکھ سے رکھتا ہے۔
وہ مجھ کو راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔
3 وہ اپنے نام کی خاطر میری رُوح کو نئی قوّت دیتا ہے۔
وہ مجھ کو صداقت کی راہ پر چلا تا ہے یہ دکھا نے کے لئے کہ وہ سچ مچ میں اچھّا ہے۔
4 میں موت کی اندھیری وا دی سے گذرتے ہو ئے بھی نہیں ڈروں گا۔
کیوں کہ خداوند میرے ساتھ ہے۔ تیرا عصا اور چھڑی مجھے تسلی دیتی ہے۔
5 اے خداوند! تو میرے دشمنوں کے روُ برو میرے آگے دستر خوان بچھاتا ہے۔
تو نے سرپر تیل انڈیلاہے۔ میرا پیالہ لبریز ہے اور چھلک رہا ہے۔
6 بھلا ئی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی۔
میں خداوند کے گھر میں ایک طویل مدّت کے لئے قیام کروں گا۔
زبُور 51
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ، یہ نغمہ اس وقت کے با ر ے میں ہے جب نا تن نبی داؤد کے بیت سبع سے گناہ کر نے کے بعد داؤد کے پا س ملنے آیا
51 اے خدا! اپنی شفقت کے مطا بق مجھ پر رحم کر۔
اپنی عظیم رحمدلی کی وجہ سے، میرے تما م گنا ہوں کو مٹا دے۔
2 اے میرے خدا ! میرے گناہوں کو صاف کر۔
میرے گناہ دھو ڈال ، اور پھر سے تو مجھ کوپاک بنا دے۔
3 میں جانتا ہوں، جو خطا میں نے کی ہے۔
میں اپنے گنا ہوں کو ہمیشہ اپنے سامنے دیکھتا ہوں۔
4 اے خدا! میں نے تیرے خلاف گنا ہ کیا، صرف تیرے خلاف!
تو نے جن چیزو ں کوغلط کہا وہ میں نے کیا۔
میں اعتراف کر تا ہوں اِن باتوں کا تا کہ لوگ جان جا ئیں کہ
میں غلطی پر تھا اورتُو حق پر ہے اور تیری عدا لت راست ہے۔
اور تیرے فیصلے مکمل ہو تے ہیں۔
5 میں گناہ سے بھری دنیا میں پیدا ہوا ،
گنا ہ کی حالت میں میری ماں نے مجھ کو حمل میں رکھّا۔
6 اے خدا تو سچ مچ چاہتا ہے کہ ہم لوگ تیرے سچّے وفا دار رہیں۔
اس لئے تو باطنی طور پر سچّی حکمت سے مجھے تعلیم دے۔
7 زوفے کے پو دے سے مجھے معاف کر تب میں پاک ہو ں گا۔
مجھے دھو اور میں برف سے زیادہ سفید ہو ں گا۔
8 مجھے شا د ما ں کر دے۔ مجھے بتا دے کہ میں کیسے خوش رہوں؟
میری وہ ہڈیاں جو تو نے توڑی ہے پھر شادمانی سے بھر جا ئیں۔
9 میرے گنا ہوں کو مت دیکھ۔
اُن سب کو دھو ڈال۔
10 اے خدا ! میرے اندر ایک پاک قلب پیدا کر!۔
دو با رہ میری رُوح کوطا قتور بنا۔
11 اپنی مقدّس رُوح کو مجھ سے نکال۔
مجھے اپنی بارگاہ سے خا رج نہ کر۔
12 اپنی نجات کی شادمانی مجھے پھر عنایت کر ،
تیری خدمت کے لئے مجھے خواہشمند رُوح دے۔
13 میں خطا کاروں کو تیری را ہیں سکھا ؤں گا
تا کہ وہ لوٹ کر تیرے پاس آئیں گے۔
14 اے خدا! تو مجھے قتل کا مجرم کبھی مت بننے دے۔
اے خدا، میرے نجات دہندہ، میری زبان تیری اچھا ئی کا گیت گائے گی۔
15 اے میرے خدا،
مجھے اپنا مُنہ کھو لنے دے کہ میں تیری تمجید کروں۔
16 جن قربانیوں میں تیری خوشنودی نہیں اُسے میں پیش نہیں کروں گا۔
جلا نے کی قربانی سے تجھے کچھ خوشی نہیں۔
17 اے خدا! خدا جو قربانی چاہتا ہے وہ ایک منکسر المزاج رُوح ہے۔
اے خدا تو ایک شکستہ اور خستہ دل سے کبھی مُنہ نہیں موڑے گا۔
18 اے خدا! صیّون کے ساتھ رحم دل ہو کر بھلا ئی کر۔
تو یروشلم کی دیوار کی تعمیر کر۔
19 تو اچھّی قربانیوں اور پو ری جلا نے کی قربانیوں سے خوش ہو گا۔
لوگ پھر سے تیری قربا نگاہ پر بچھڑے کی قربانیاں پیش کرینگے۔
زبُور 100
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
شکر گذاری کا نغمہ
100 اے اہلِ زمین! خدا کے احترام میں خوشی سے للکا رو۔
2 جب تم خداوند کی خدمت کرو شادماں رہو۔
خوشی کے نغموں کے ساتھ خداوند کے سامنے آؤ۔
3 جان لو کہ خداوند ہی خدا ہے۔
اُس نے ہمیں بنا یا ہے، اور ہم اُس کے چاہنے وا لے ہیں۔
ہم اُس کی بھیڑ ہیں۔
4 شادما نی کے نغموں کے ساتھ خدا کے شہر میں آؤ۔
ستائش کے نغموں کے ساتھ خداوند کی ہیکل میں آؤ۔
اُس کا شکر کرو اور اُس کے نام کو مبا رک کہو۔
5 خداونداچھا ہے۔
اُس کی شفقت ابدی ہے۔
ہم اس پر ہمیشہ کیلئے توکّل کر سکتے ہیں۔
زبُور 103
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
103 اے میری رُوح، خداوند کی تعریف کر!
میرے جسم کا ہر ايک حصّہ اُس کے پاک نام کی ستائش کر۔
2 اے میری ر ُوح، خداوند کی تعریف کر
اور مت بھُول کہ وہ سچ مُچ مہربان ہے۔
3 اُن سب بدکا ری کے لئے خدا ہم کو معاف کر تا ہے ،
جن کو ہم کر تے ہیں۔ ہما ری سب بیماریوں کو وہ شفاء دیتا ہے۔
4 خدا ہماری جان کو قبر سے بچا تا ہے۔
اور وہ ہمیں شفقت اور رحمت دیتا ہے۔
5 خدا ہمیں اچھی چیزیں دیتا ہے۔
وہ ہماری جوانی کی طا قت عقاب کی نئے بڑھتے ہو ئے پر کی مانند دیتا ہے۔
6 خدا صادق اور انصاف وا لا ہے۔
وہ مظلوموں پر انصاف لا ئے گا۔
7 خدا نے موسیٰ کو اسکی شریعت دی۔
خدا جو پُر قوّت کام کر تا ہے اس نے بنی اسرائیل کے لئے ظا ہر کئے۔
8 خدا رحیم و کریم ہے۔
خدا پُر تحمّل اور شفقت سے بھرا ہے۔
9 خدا وند ہمیشہ کے لئے ہمیں نہیں جھڑکتا
خدا ہم پر ہمیشہ غضبناک نہیں ہو تا ہے۔
10 ہم نے خدا کی مخالفت میں گناہ کئے ،
لیکن خدا ہمیں وہ سزا نہیں دیتا ،جو ہمیں ملنی چاہئے۔
11 اپنے لوگوں پر خدا کی محبت اتنی بلند ہے
جیسے آسمان زمین سے بلند۔
12 خدا نے ہمارے گناہوں کو ہم سے اِتنی ہی دور ہٹایا
جتنی مشرق کی دوری مغرب سے ہے۔
13 اپنے لوگوں پر خدا وند ویسے ہی مہر بان ہے
جیسے باپ اپنے بیٹے پر مہر بانی کر تا ہے۔
14 خدا ہمارے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔
خدا جانتا ہے کہ ہم مٹی سے بنے ہیں۔
15 خدا جانتا ہے کہ ہماری زندگی مختصر سی ہے۔
وہ جانتا ہے ہماری زندگی گھاس جیسی ہے۔
16 خدا جانتا ہے کہ ہم ایک چھو ٹے جنگلی پھول کی مانند ہیں۔
وہ پھول جلد ہی اگتا ہے پھر گرم ہوا چلتی ہے اور وہ پھول مُر جھا تا ہے۔
اور پھر جلد ہی تم دیکھ نہیں پا تے کہ وہ پھول کس جگہ پر اگ رہا ہے۔
17 لیکن خدا وند کی شفقت ہمیشہ بنی رہتی ہے۔
خدا ازل سے ابد تک اپنے لوگوں سے شفقت کر تا ہے۔
خدا کا رحم نسل در نسل رہتا ہے۔
18 خدا ان لوگوں پر مہر بانی کر تا ہے جو اسکے عہد کو قبول کر تے ہیں۔
خدا ایسے اُن لوگوں پر رحم کرتا ہے جو اسکے احکامات پر چلتے ہیں۔
19 خدا کا تخت آسمان پر قائم ہے۔
ہر شئے پر اسکی ہی حکومت ہے۔
20 اے فرشتو تم خدا وند کی ستائش کرو اے فرشتو!
تم وہ طا قتور سپا ہی ہو جو خدا کے احکام پر چلتے ہو۔
خدا کے احکام سُنتے اور مانتے ہو۔
21 اے خدا وند کے لشکرو ! خدا وند کی ستائش کرو۔
تم اُس کے خادم ہو۔
تم وہی کر تے ہو جو خدا چاہتا ہے۔
22 خدا وند نے ہر جگہ کچھ نہ کچھ بنایا ہے۔ خدا کی حکمرا نی ہر شئے پر ہر جگہ ہے۔
اسلئے ہر شئے کو چاہئے کہ خدا وند کی ستائش کرے۔
اے میری رُوح تُو خدا وند کی ستائش کر۔
زبُور 139
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کے توصیفی نغموں میں سے ایک نغمہ
139 اے خدا خداوند! تُو نے مجھے جانچ لیا ہے۔
میرے بارے میں تُو سب کچھ جانتا ہے۔
2 تُو جانتا ہے کہ میں کب بیٹھتا ہوں اور کب کھڑا ہو تا ہوں۔
خداوند تُو دُور ہو تے ہوئے بھی میرے خیالا ت کو جانتا ہے۔
3 اے خداوند! تُو وا قف ہے کہ میں کہاں جا تا اور کب لو ٹتا ہوں۔
میں جو کچھ کر تا ہوُ ں سب کو تُو جانتا ہے۔
4 اے خداوند! اِس سے پہلے کہ میرے مُنہ سے لفظ نکلے،
تُجھ کو پتہ ہو تا ہے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔
5 اے خداوند! تُو میرے چاروں جانب چھایا ہوُا ہے۔
تو میرے آگے اور پیچھے بھی ہے۔ تو اپنا ہا تھ میرے اُوپر نرمی سے رکھتا ہے۔
6 مجھے حیرت ہے اُن باتوں پر جن کو تُو جانتا ہے ،
جس کا میرے لئے سمجھنا بہت مُحال ہے۔
7 ہر جگہ جہاں بھی میں جا تا ہوں تیری رُوح رہتی ہے۔
اے خداوند! میں تجھ سے بچ کر نہیں جا سکتا۔
8 اے خداوند! اگر میں آسمان پر جا ؤں، وہاں پر تُو ہی ہے۔
اگر میں پا تا ل میں جا ؤں وہاں پر تُو ہی ہے۔
9 اے خداوند! اگر میں مشرق میں جہاں آفتاب نکلتا ہے ، جاؤں ، وہاں پر بھی تُو ہے۔
اگر میں سمندر کے مغرب کی طرف جا ؤں وہاں بھی تُو ہے۔
10 وہاں بھی تیرا داہنا ہا تھ مجھے سنبھا لتا۔
اور تُو ہا تھ پکڑ کر مجھ کو لے چلتا ہے۔
11 اگر میں کہوں کہ یقینًا تاریکی مجھے چُھپا لے گی ،
اور میرے چاروں طرف کا اُجا لا رات بن جا ئے گا۔
12 مگر خداوند اندھیرا تیرے لئے اندھیرا نہیں ہے۔
تیرے لئے رات بھی دن کی مانند روشن ہے۔
13 اے خداوند! تُو نے ہی میرے سارے جسم [a] کو بنا یا تُو میرے با رے میں سب کُچھ جانتا تھا،
جب میں ابھی اپنی ماں کی کو کھ ہی میں تھا۔
14 اے خداوند! میں شکر گذار ہوُ ں کہ تو نے مجھے نہایت حیرت انگیز طریقے سے بنا یا ،
اور میں سچ مُچ جانتا ہوُں کہ تُو جو کچھ کر تا ہے وہ تعجب خیز ہے۔
15 میرے با رے میں تُو سب کچھ جانتا ہے۔ جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں پوشیدہ تھا،
جب میرا وجُود رُوپ لے رہا تھا ، تبھی تُو نے میری ہڈیوں کو دیکھا۔
16 تیری آنکھوں نے میرے جسم کو بنتے دیکھا ، تُو نے میرے تمام اعضا کی فہرست بنا ئی۔
ہر روز تُو نے مجھے دیکھا اور ان میں سے کو ئی بھی عضو نہیں چھُٹا ہے۔
17 اے خدا ! تیرے خیال میرے لئے کیسے بیش بہا ہیں۔
اے خدا ! توُ بہت کچھ جانتا ہے !۔
18 جو کچھ تو جانتا ہے ،اُن سب کو اگر میں گِن سکوں تو وہ زمین کی ریت کے ذرّوں سے زیادہ ہو نگے۔
اور جب میں جاگتا ہوں تب بھی میں تیرے ساتھ ہو ں۔
19 خدا نے بُرے لوگوں کو فنا کر۔
اُن قاتلوں کو مجھ سے دُور رکھ۔
20 وہ بُرے لوگ تیرے لئے بُری با تیں کہتے ہیں۔
تیرے دُشمن تیرے نام کے با رے میں بُری باتیں کہتے ہیں۔ [b]
21 اے خداوند! مجھ کو اُن لوگوں سے نفرت ہے۔ جو تُجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
مجھ کواُ ن لوگوں سے بیر ہے جو تُجھ سے مُڑ جا تے ہیں۔
22 مجھ کواُن سے پوری طرح نفرت ہے۔
تیرے دُشمن میرے بھی دُشمن ہیں۔
23 اے خداوند! مجھ پر نظر کر ، اور میرا دِل جان لے۔
مجھ کو جانچ لے اور میرا اِرادہ جان لے۔
24 اے خدا ! مجھ پر نظر کر اور دیکھ کہ میرے خیالات بُرے نہیں ہیں
اور مجھ کو اُس راہ پر لے چل جو ابدی ہے۔
Footnotes
- زبُور 139:13 سارے جسملفظی معنی گردے کے ہیں، قدیم زمانے کے اسرائیلی سوچا کر تے تھے کہ جوش وجذبات گردے میں محسوس کئے جا تے ہیں۔ اسلئے اس کے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں، خدا جانتا ہے کہ اس شخص نے پیدا ہو نے سے پہلے کیسا محسوس کیا۔
- زبُور 139:20 تیرے دشمن ,,, کہتے ہیںیہاں عبرانی میں اس کے معنی صاف طور پر نہیں ہے۔
©2014 Bible League International