Add parallel Print Page Options

یوحنّا کی تعلیم

حاکم وقت تبریس قیصر کی حکومت کے پندرہویں سال یہ آدمی قیصریہ کی زیر حکومت تھے:

پُنطیس پیلاطس یہوداہ کے علاقے کیلئے،

ہیرودیس گلیل کے لئے

اور ہیرو دیس کا بھائی فلپس اتوریہ اور ترخوتی تس کے لئے

اور لسانیاس اہلینے کیلئے حاکم تھے۔

حناّہ کائفا ، سردار کاہن تھے۔ اس وقت زکریا کا بیٹا یوحناکو خدا کا حکم ملا یوحنّا صحرا میں تھا۔ یوحنّا دریائے یردن کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں دورہ کرتا رہا۔ اور لوگوں میں تبلیغ کرتا تھا تا کہ تم گناہوں کی معافی کے لئے خدا کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور بپتسمہ لو۔ یسعیاہ نبی [a] نے اپنی کتاب میں جیسا لکھا ہے ویسا ہی واقع ہوا۔

“وہ یہ ہے خدا کے لئے راہ کو ہموار کرو
اسکے راستوں کو سیدھے بناؤ۔
ہر ایک وادی کو بند کردیا جائیگا
    ہر ایک پہاڑ اور ٹیلہ سطح کر دیا جائیگا
ٹیڑھے راستے سیدھے کردیئے جائیں گے۔
    نا ہموار اور کچّے راستے ہموار بنا ئے جائیں گے۔
ہر ایک آدمی خدا کی نجات کو دیکھے گا اس طرح بیابان میں ایک آدمی پکار رہا ہے۔” [b]

Read full chapter

Footnotes

  1. لوقا 3:4 نبی یہ آدمی خدا کے متعلق کہتا ہے کبھی نبی ایسی باتوں کے بارے میں کہتا ہے جو آئندہ ہونے والی ہیں-
  2. لوقا 3:6 یعسیاہ ۴۰ :۳۔۵