Add parallel Print Page Options

ز کریا کا خدا کی تعریف کرنا

67 تب یوحناّ کاباپ زکریا روح القدس سے معمور نبی کی طرح کہا۔

68 “اسرائیل کے خداوند خدا کی تعریف ہو
    اس نے آکر اپنے لوگوں کو چھٹکارا دلایا ہے۔
69 اور اپنے خادم داؤد کے گھرا نے میں
    ہمارے لئے نجات کا سینگ نکالا۔
70 خدا نے کہا اس بات کو کر نے کا وعدہ
    اس نے اپنے مقد س نبیوں کے ذر یعے بہت پہلے کیا ہے۔
71 خدا نے ہم کو ہمارے دشمنوں سے
    اور ہم سے نفرت کرنے والے لوگوں سے بچایا ہے۔
72 اپنے رحم کو ظاہر کر نے کے لئے
    ہمارے آباء واجداد سے کئے ہو ئے اپنے مقدس وعدے کو اس نے یا دکیاہے۔
73 خدا نے ہمارے آباء واجداد میں ابراہیم کو قسم کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ ہم کو ہمارے دشمنوں کی گرفت سے چھڑا ئیگا۔
74-75     کیوں کہ اس کا منشاء ہے کہ ہم اس کی خدمت بلا خوف پرہیز گاری
    اور پاکبا زی کے ساتھ ساری زندگی گذاریں۔”
76 اے لڑ کے “تو خدا ئے تعالیٰ کا نبی کہلا ئے گا۔
    تو خداوند کے آگے لوگوں کو اس کی آمد کے لئے تیار کر نے جائیگا۔
77 تو اس کے لوگوں کو سمجھا ئے گا کہ انہیں اُن کے گناہوں کی معا فی کے ذریعے نجات دی جا ئیگی۔
78 “ہمارے خدا کے بڑے فضل وکرم کے ذریعے
    آسمان سے ہمارے لئے ایک نیا دن طلوع ہوگا۔
79 اور یہ اندھیرے میں رہنے والوں کے لئے اور موت کا خوف کرنے والوں کے لئے چمکے گا
وہ ہمیں سلا متی کا راستہ بتائے گا۔”

Read full chapter