Add parallel Print Page Options

لوگوں میں اور خدا میں بھروسہ

خدا وند یوں فرماتا ہے:
“جو لوگ صرف دوسرے لوگوں پر یقین رکھتے ہیں ان کا برا ہوگا۔
جو طاقت کے لئے صرف دوسروں کے سہارے رہتے ہیں انکا برا ہوگا۔ کیوں؟
    کیوں کہ ان لوگوں نے خدا وند پر یقین کرنا چھو ڑ دیا ہے۔
کیوں کہ وہ اس جھا ڑی کی مانند ہوں گے جو بیابان میں ہو اور کبھی بھلائی نہ دیکھا ہو۔
    یہ ایسی جگہ میں رہے گا جہاں پانی نہ ہوگا،
    ایسی سنسان جگہ میں جہاں پر کوئی نہ رہتا ہے۔

لیکن جو شخص خدا وند میں یقین رکھتا ہے، شفقت پائے گا۔
    کیوں؟ کیوں کہ خدا وند انکو ایسا دکھا ئے گا کہ ان پر یقین کیا جاسکے۔
وہ شخص اس پیڑ کی طرح طاقتور ہوگا جو پانی کے پاس لگایا گیا ہو۔
    اس پیڑ کی لمبی جڑیں ہوتی ہیں جو پانی پاتے ہیں۔
وہ پیڑ گرمی کے دنوں سے نہیں ڈرتا۔
    اسکے پتے ہمیشہ سبز رہتے ہیں۔
یہ سال کے ان دنوں میں بھی پریشان نہیں ہوتا جب بارش نہیں ہوتی۔
    اس پیڑ میں ہمیشہ پھل آتے ہیں۔
انسان کا دماغ بڑا دھوکہ باز ہے۔
    یہ بہت دھوکہ باز بھی ہوسکتا ہے
    اور کوئی آدمی اسے پوری طرح سمجھ بھی نہیں سکتا ہے۔
10 لیکن میں خدا وند ہوں اور انسان کے دل کو جان سکتا ہوں۔
    میں کسی فرد کے دماغ کی بھی جانچ کر سکتا ہوں۔
میں ہر شخص کو اسکے کام کے مطا بق
    جس کے وہ مستحق ہیں وہ دونگا۔

Read full chapter