Añadir traducción en paralelo Imprimir Opciones de la página

نیا یروشلم، نیکی کا ایک شہر

62 “مجھ کو صیون سے محبت ہے،
    اسلئے میں اس کے لئے بولتا رہوں گا۔
مجھ کو یروشلم سے محبت ہے،
    اس لئے میں چپ نہ رہوں گا۔
میں اس وقت تک بولتا رہوں گا جب تک کہ اس کی فتح سحر کی مانند نہ چمکے
    اور اس کی نجات روشن چراغ کی طرح جلو ہ گر نہ ہو۔
پھر سبھی قومیں تیری يرو شلم ،
    فتح کی گواہ ہو ں گي۔
تیرے جلال کو سب بادشا ہ دیکھیں گے۔
    تبھی تو ایک نیانام پا ئے گا۔ جسے خود خداوند دیگا۔
خداوند کو تم لوگو ں پر بہت فخر ہو گا۔ تم خداوند کے ہا تھوں میں خوبصورت تاج کے مانند ہو گے۔
    ہاں، تمہا رے خدا کے ہا تھ میں ایک شاہی تاج۔
تب پھر تم کبھی ’خدا کے چھو ڑے ہو ئے لوگ ‘ نہیں کہلا ؤ گے۔
    تمہا ری زمین کبھی ’وہ زمین جسے خدا نے تبا ہ کر دیا‘ نہیں کہلا ئے گی۔
اور تم لوگ ’خدا کے عزیز‘کہلا ؤ گے۔
    تمہا ری زمین ’خدا کی دلہن کہلائے گی۔‘
کیوں کہ خداوند تم سے محبت کر تا ہے۔
    اور تیری زمین خداوند وا لی زمین ہو گی۔
جیسے ایک نو جوان ایک نو جوان پاک دامن کنواری کو بیاہتا ہے،
    ویسے ہی جو تجھے بناتا ہے تجھے بیاہ لیں گے۔
اور جیسے دلہا اپنی دلہن کے ساتھ خوش ہو تا ہے،
    ویسے ہی تمہا را خدا تمہا رے ساتھ مسرور ہو گا۔

Read full chapter