Añadir traducción en paralelo Imprimir Opciones de la página

یسعیاہ کو نبی بننے کے لئے خدا کا بلا وا

جس سال عزّیاہ بادشاہ نے وفات پائی تھی میں نے مالک کو ایک بڑی اونچی تخت پر بیٹھے دیکھا اور اسکی لمبی چغہ سے ہیکل معمور ہو گئی۔ خدا وند کے چاروں طرف سرافیم [a] ( فرشتے ) کھڑے تھے ہر سرافیم کے چھ چھ بازو تھے ان میں سے دو کا استعمال وہ اپنے چہرے کو ڈھانپنے کے لئے کیا کر تے تھے اور دو کو اوڑ ھنے کے کام میں لاتے تھے۔ فرشتے دوسرے سے پکار پکار کر کہہ رہا تھا ، “قدّوس ، قدّوس ؟ قدّوس خدا قادر مطلق ہے۔ ساری زمین اس کے جلال سے معمور ہے۔ ” اور پکارنے والے کی آواز کے زور سے آستانوں کی بنیادیں ہل گئیں اور مکان دھوئیں [b] سے بھر گیا۔

میں بہت خوفزدہ ہو گیا تھا۔ میں نے کہا ، “ارے نہیں ! میں تو برباد ہو جاؤں گا۔ میں اتنا پاک نہیں ہوں کہ خدا سے باتیں کر سکوں اور میں ایسے لوگوں کے بیچ رہتا ہوں جو اتنے پاک نہیں ہیں کہ خدا سے باتیں کر سکیں۔ لیکن پھر بھی میں نے اس بادشاہ ، خدا وند قادر مطلق کو دیکھا ہے۔”

قربان گاہ پر آگ جلائی جا رہی تھی۔ سرا فیم فرشتوں میں سے ایک نے اپنے ہاتھوں سے گرم کوئلہ نکا لا اور میرے پاس اڑ تے ہوئے پہنچا۔ اور اس گرم کوئلے سے اس نے میرے منھ کو چھوا۔ تب اس سرافیم فرشتہ نے کہا ، “جیسے ہی یہ گرم کوئلہ تمہارے منھ سے چھو گیا تو تمہاری ساری غلطیاں جو تم نے کی تھیں ہٹا دی گئیں۔ تمہارے سارے گناہوں کے لئے کفارہ ادا کردیا گیا۔”

اس کے بعد میں نے اپنے خدا وند کی آواز سنی۔ خدا وند نے کہا، “میں کسے بھیج سکتا ہوں؟ ہمارے لئے کون جائے گا ؟ ”

اس لئے میں نے کہا، “میں یہاں ہوں مجھے بھیج !”

Read full chapter

Notas al pie

  1. یسعیاہ 6:2 سرا فیمخصوصی فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔
  2. یسعیاہ 6:4 دھو ئیںاس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔