Añadir traducción en paralelo Imprimir Opciones de la página

39 “لیکن ہمارے باپ دادا نے موسٰی کا کہنا نہیں مانا اور اسکا انکار کردیا اور انکو دوبارہ مصر چلے جانے کے لئے کہا۔ 40 ہمارے باپ دادا نے ہارون سے کہا، ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ موسٰی کا جو ہمیں مصر سے باہر نکال لا یا ہے، کیا ہوا۔اس لئے کوئی ایسا خدا بنایا جائے جو ہماری رہنمائی کرے [a] 41 لوگوں نے ایک بچھڑے کا بت بنایا اور اس بت کی قربانی پیش کی۔اور لوگ اسکی تقاریب منانے میں خوش تھے- جو خود انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا 42 خدا نے انکی طرف سے منھ پھیر لیا اور انہیں اجرام فلکی ( جھوٹے خداؤں ) کی عبادت کر نے سے نہ رو کا- یہ نبیوں کی کتاب میں لکھا ہے:

خدا کہتا ہے، اے اسرائیل کے گھرا نے! کیا تم نے بیابان میں چالیس برس مجھکو ذبیحے اور قربانیاں پیش کی؟
43 اور تم اپنے ساتھ مولک خیمہ کو لئے پھر تے تھے
    اور رفان دیوتا کے تارے کو لئے پھرتے تھے۔
گویا تم ان بتوں کے لئے پھرتے تھے جنہیں تم نے عبادت کے لئے بنایا تھا۔
    اس لئے تمہیں بابل سے دور نکالتا ہوں۔ [b]

Read full chapter

Notas al pie

  1. رسولوں 7:40 اِقتِباس خروج ۱:۳۲
  2. رسولوں 7:43 عاموس۵:۲۵۔۷