Add parallel Print Page Options

یسوع مسیح کا رسول پولس کی طرف سے سلام۔ میں اس لئے رسول ہوں کیوں کہ خدا کی یہی مرضی تھی۔مجھے خدا نے بھیجا ہے تا کہ زندگی کے وعدے کے متعلق جو کہ مسیح یسوع میں ہے لوگوں سے کہوں۔

تیمتھیس! تو میرے لئے عزیز بیٹے کی طرح ہو۔ خدا باپ اور مسیح یسوع ہما رے خدا وند کی طرف سے فضل و کرم ، رحمت اور سلا متی تم پر ہوتی رہے۔

شکر گذاری اور ہمت افزائی

میں اپنی دعا ؤ ں میں ہمیشہ تمہیں دن اور رات یاد کرتا ہوں اور تمہا رے لئے خدا کا شکر بھی ادا کرتا ہوں اس خدا کا جس نے میرے آباء واجداد کی خدمت کی تھی میں بھی اس کی خدمت کرتا ہوں جس کو میں صحیح جانتا ہوں۔ میرے لئے تم نے جو آنسو بہا ئے ہیں ان کو یاد کر کے میں تم سے ملنے کو بے چین ہوں تا کہ مجھے پوری طرح خوشی ملے۔ میں تمہا رے ایمان کو بھی یاد کرتا ہوں جو پہلے تیری نا نی لوئیس اور تیری ماں یوُ نیکے میں تھا میں جانتا ہوں کہ وہی ایمان تجھ میں بھی ہے۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تم کو خدا کی عطا کردہ عطیہ کے متعلق یاد دہی کراؤں جب تجھ پر میں نے اپنا ہاتھ رکھا تھا اس عطیہ کو استعما ل کیاتھا اور اس چھو ٹے شعلے کو آ گ کی طرح بڑھا یا۔ خدا نے جو روح دی ہے وہ ہمیں ڈرپوک نہیں بناتی بلکہ روح ہمیں طاقت اور محبت خود کو تربیت سے بھر دیتی ہے۔

لوگوں کو ہما رے خداوند کے متعلق کہنے میں شرم محسوس کر نے کی ضرورت نہیں اور میں خداوند کا قیدی ہوں اس بات کے لئے بھی شرم مت کرو۔ بلکہ میرے ساتھ خوش خبری کے لئے تم بھی مصیبت اٹھا ؤ اور خدا نے ایسا کر نے کی ہمیں طاقت دی ہے۔

اس نے ہمیں بچا کر مقدس لوگوں میں شامل کر کے لئے بلا یا ہے یہ سب کچھ ہمارے کر نے سے نہیں ہوا بلکہ اسی کی مر ضی اور اس کے فضل و کرم سے ہوا اور یہ فضل ہم کو مسیح یسوع کے ذریعہ وقت شروع ہو نے سے پہلے ہی ملا ہے۔ 10 وہ فضل ہمیں اب تک نہیں بتا یا گیا تھا وہ ہمیں اس وقت بتایا گیا تھا جب ہما رے نجا ت دہندہ مسیح یسوع آئے تھے۔ ہاں خوش خبری کے ذریعے موت کا خاتمہ کرنے یسوع نے زندگی کا راستہ دکھایا۔ یسوع نے زندگی کا جو راستہ بتا یا وہ تباہ ہو نے والا نہیں۔

11 مجھے بطور رسول مبلغ خوش خبری کا معلم بھی چنا گیا۔ 12 کیوں کہ خوش خبری کہنے سے میں ان باتوں کے لئے دکھ اٹھا رہا ہوں لیکن میں شرمسار نہیں ہوں میں اس کو جانتا ہوں جس میں میں نے ایمان لا یا میرا ایمان ہے کہ وہ ا ن چیزوں کو جس دن تک کے لئے مجھے سونپا ہے ان کی حفا ظت کرے گا۔

13 تمہیں سچی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے جو تم نے مجھ سے سنی ہیں اور جو ایمان اور محبت مسیح یسوع میں ہے ان تعلیمات پر عمل کرو جو ایک نمونہ ہیں۔ 14 جو سچا ئی تجھے عطا ہو ئی ہے ان چیزوں کی مقدس روح کی مدد سے حفا ظت کرنا چاہئے جو مقدس روح ہمارے اندر ہے۔

15 جیسا کہ تو جانتا ہے وہ سبھی ایشیاء میں ہیں حتیٰ کہ ان میں فوگلس اور ہر مگنیُس نے بھی مجھے چھوڑ دیا ہے۔ 16 میری دعا ہے کہ خداوند اپنی رحمت انیفُرس کے خاندان پر نازل کرے انیفُرس نے کئی مرتبہ میری مدد کی ہے جب میں قید میں تھا تو بھی وہ میرے لئے شرمایا نہیں۔ 17 اس کے بجائے وہ رومہ آیا تھا بہت ڈھونڈ نے کے بعد وہ مجھ کو پایا۔ 18 میری دعا ہے کہ خداوند اپنی رحمت انیفُرس کو دے اس لئے کہ وہ اس دن [a] کی خداوند کی مہر بانی کوتلا ش کر رہا تھا۔ تم جانتے ہو کہ اس نے اِ فُسس میں جوہر طرح سے میری مدد کی ہے جس کی مجھے ضرورت تھی۔

Footnotes

  1. ۲ تیِمُتھِیُس 1:18 دن اس دن مسیح آ کر تمام لوگوں کا انصاف کریگا اور اپنے لوگوں کو جو انکے ساتھ رہتے تھے لے کر جائے گا-

Paul, an apostle(A) of Christ Jesus by the will of God,(B) in keeping with the promise of life that is in Christ Jesus,(C)

To Timothy,(D) my dear son:(E)

Grace, mercy and peace from God the Father and Christ Jesus our Lord.(F)

Thanksgiving

I thank God,(G) whom I serve, as my ancestors did, with a clear conscience,(H) as night and day I constantly remember you in my prayers.(I) Recalling your tears,(J) I long to see you,(K) so that I may be filled with joy. I am reminded of your sincere faith,(L) which first lived in your grandmother Lois and in your mother Eunice(M) and, I am persuaded, now lives in you also.

Appeal for Loyalty to Paul and the Gospel

For this reason I remind you to fan into flame the gift of God, which is in you through the laying on of my hands.(N) For the Spirit God gave us does not make us timid,(O) but gives us power,(P) love and self-discipline. So do not be ashamed(Q) of the testimony about our Lord or of me his prisoner.(R) Rather, join with me in suffering for the gospel,(S) by the power of God. He has saved(T) us and called(U) us to a holy life—not because of anything we have done(V) but because of his own purpose and grace. This grace was given us in Christ Jesus before the beginning of time, 10 but it has now been revealed(W) through the appearing of our Savior, Christ Jesus,(X) who has destroyed death(Y) and has brought life and immortality to light through the gospel. 11 And of this gospel(Z) I was appointed(AA) a herald and an apostle and a teacher.(AB) 12 That is why I am suffering as I am. Yet this is no cause for shame,(AC) because I know whom I have believed, and am convinced that he is able to guard(AD) what I have entrusted to him until that day.(AE)

13 What you heard from me,(AF) keep(AG) as the pattern(AH) of sound teaching,(AI) with faith and love in Christ Jesus.(AJ) 14 Guard(AK) the good deposit that was entrusted to you—guard it with the help of the Holy Spirit who lives in us.(AL)

Examples of Disloyalty and Loyalty

15 You know that everyone in the province of Asia(AM) has deserted me,(AN) including Phygelus and Hermogenes.

16 May the Lord show mercy to the household of Onesiphorus,(AO) because he often refreshed me and was not ashamed(AP) of my chains.(AQ) 17 On the contrary, when he was in Rome, he searched hard for me until he found me. 18 May the Lord grant that he will find mercy from the Lord on that day!(AR) You know very well in how many ways he helped me(AS) in Ephesus.(AT)