۲ تھسلنیکوں 1
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
1 پولس سلو انس اور تیمتھیس
یہ خط کلیسا کو لکھ رہے ہیں جو تھسّلنیکیوں میں خدا ہما رے باپ اور خدا وند یسوع مسیح میں ہے۔
2 خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح کا فضل اور سلامتی تم پر ہو۔
3 بھا ئیو اور بہنو! ہم ہمیشہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں تمہا رے لئے ایسا کرنا ضروری بھی ہے ہما رے لئے کیوں کہ تمہا را ایمان زیادہ سے زیادہ پختہ ہو تا جاتا اور تم سب میں آپسی محبت بھی رہی ہے۔ 4 اسی لئے ہم کو تم پر خدا کی کلیسا ؤں کی نسبت فخر ہے ہم دوسری کلیسا ؤں میں تمہا رے بر داشت کے حوصلے اور ایمان کے متعلق کہتے ہیں حا لا نکہ تمہیں ستا یا گیا او رتمہیں کئی مصیبتوں سے تکلیف بھی ہو تی ہے لیکن تم پھر بھی ایمان کو برداشت کرتے رہے۔
خدا کے فیصلہ کے متعلق پو لُس کا بیان
5 یہ ثبوت ہے خدا کا انصاف سچا ہے اس کی یہی مرضی ہے کہ تم خدا کی بادشاہت کے قابل ہو تم اس کے لئے مصیبت اٹھا رہے ہو۔ 6 خدا وہی کرے گا جو صحیح ہے وہ ان لوگوں کو تکلیف پہو نچا تا ہے جو تمہیں تکلیف دیتے ہیں۔ 7 خدا ان لوگوں کو سلامتی دے گا جو تکلیفیں اٹھا رہے ہیں وہ سلامتی ہمیں بھی دیگا۔ اور خدا یہ سلامتی اس وقت دے گا جب خداوند یسوع آسمان سے اپنے طاقتور فرشتوں کے ساتھ ظا ہر ہوگا۔ 8 جب یسوع آسمان سے دہکتے ہو ئے شعلوں کے ساتھ ظاہرہوں تو ان لوگوں کو بھی جو خدا کو نہیں جانتے اور ان کو بھی جو ہمارے خدا وند یسوع کی انجیل کی اطا عت نہیں کرتے سزا دے گا۔ 9 انہیں ہمیشہ تباہی کی سزا دی جائے گی اور انہیں خداوند کے ساتھ رہنے کا موقع نہیں ملے گا اور انہیں اس کی شاندار طاقت کے سامنے سے ایک طرف دھکیل دیا جائے گا۔ 10 یہ اس دن ہو گا جب خداوند یسوع آئینگے یسوع اپنے مقدس لوگوں کے ساتھ اپنے جلال کو لینے آئیں گےاور سب لوگ جو اس پر ایمان لائے حیران ہو ں گے تم ان اہل ایمان میں ہو گے کیوں کہ تم نے ہما ری تعلیمات پر ایمان لا یا تھا۔
11 اسی لئے ہم ہمیشہ تمہاری بھلا ئی کے لئے دعا کرتے ہیں اور خواہشمند ہیں کہ خدا تمہا ری مدد کر سکے ان راستوں پر رہنے کے لئے جن پر رہنے کے لئے تمہیں بلا یا گیا ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنی قدرت سے وہ تمہا رے ہر اچھے ارادہ کو اور تمہا رے ایمان کے ہر کام کو پورا کرے۔ 12 اس طریقے سے ہمارے خداوند یسوع مسیح کا نام تم میں جلال پا ئے اور تم اس کے ذریعے جلال پا ؤگے وہ جلال ہمارے خدا اور خداوند یسوع مسیح کے فضل سے آتا ہے۔
2007 by Bible League International