۱ تھسّلنیکیوں 1
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
1 پولس،سلوانس اور تِیُتھِیس کی جانب سے
یہ خط تتھسلنیکیو ں کی کلیسا کے نام جو خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح میں ہے۔
خدا کا فضل اور سلامتی تم پر ہو!
تھسلنیکیو ں کا ایمان اور زندگی
2 جب بھی ہم دعا کرتے ہیں ہم تمہیں ہمیشہ یاد کر تے ہیں اور ہم ہمیشہ تم سب کے لئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ 3 اور جب ہم خدا اور اپنے باپ کی خدمت میں دعا کرتے ہیں ہم ہمیشہ شکر ادا کر تے ہیں۔تمہارے ایمان کے کام اور محبت کی محنت اور اس امید کے صبر کو بلا ناغہ یاد کر تے ہیں وہ ہمارے خدا وند یسوع مسیح کی بابت ہے۔
4 بھائیو اور بہنو! خدا تم سے محبت کر تا ہے اور تم اسکے چنے ہو ئے لوگوں میں ہو۔ 5 ہم تمہارے پاس خوش خبری لا ئے ہیں ہم صرف لفظوں میں نہیں لائے بلکہ مقدس روح کی طا قت سے اور پو رے اثبات جرم کے ساتھ جو سچ ہے اور تم جانتے ہو کہ جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو تمہاری خاطر کس طرح رہے۔ 6 اور تم ہماری اور خدا وند کی راہ چلنے لگے تم نے بہت ساری مصیبتیں اٹھائیں لیکن انہیں خوشی کی تعلیم سے برداشت کر لیا اور مقدس روح نے تمہیں وہ خوشیاں دیں۔
7 تم مکدنیہ اور اخیہ کے تمام ایماندار لوگوں کے لئے ایک نمونہ بنے ہو۔ 8 کیوں کہ نہ صرف خدا وند کی تعلیمات مکدنیہ اور اخیہ میں نہ صرف اس وجہ سے پھیلی ہے بلکہ تمہارے خدا کے ایمان کی بابت ہر جگہ معلومات ہو ئی اس لئے ہمیں اور کچھ تمہارے ایمان کی بابت نہیں کہنا ہے۔ 9 کیوں کہ وہ خود ہی ہمارے بارے میں بتا تے ہیں کہ تم نے ہمارا اور زندہ رہنے والے سچے خدا کی خدمت کر نے کے لئے کیسا خیر مقدم کیا تھا۔ اور کس طرح تم بتوں کی عبادت کر نے سے مڑ گئے تھے۔ 10 اور یہ انتظار کر نے کے لئے کہا کہ خدا کے بیٹے آسمان سے آئیں گے خدا نے اس بیٹے کو موت سے جلا یا وہ یسوع ہے جو ہمیں خدا کے آنے والے غضب سے بچا تے ہیں۔
2007 by Bible League International