یشوع 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
دریا ئے یردن پر معجزہ
3 دوسرے دن صبح یشوع اور سبھی بنی اسرائیل اُ ٹھے اور اکا شیا کو انہوں نے چھو ڑ دیا۔ انہوں نے دریا ئے یردن تک سفر کیا اور پار کرنے سے پہلے دریائے یردن پر خیمہ لگا ئے۔ 2 تین دن بعد قائد لوگ خیموں کے درمیان سے ہو کر نکلے۔ 3 قائدین نے لوگوں کو حکم دیا۔ انہوں نے کہا ، “تم لوگ کاہنوں اور لا وی نسلوں کو خداوند اپنے خدا کے معاہدہ کے صندوق کو لے جا تے ہو ئے دیکھو گے۔ اس وقت تم جہاں ہو گے اسے چھو ڑ کر ان کے پیچھے چلو گے۔ 4 لیکن اُن کے زیادہ قریب نہ ہو نا۔ تقریباً ایک ہزار گز ان کے پیچھے رہنا۔ تم نے پہلے کبھی اس طرف سفر نہیں کیا ہے۔ اس لئے اگر تم ان کے پیچھے چلو گے تو تمہیں معلو م ہو گا کہ تمہیں کہاں جانا ہے۔”
5 تب یشوع نے لوگوں سے کہا ، “اپنے کو پاک کرو کل خدا وند تم لوگوں کو معجزہ دکھا نے کے لئے استعمال کرے گا۔”
6 تب یشوع نے کا ہنوں سے کہا ، “معاہدے کے صندو ق کو اٹھا ؤ اور لوگوں کے آگے دریا کے پار چلو۔ ” اس لئے کاہنوں نے صندوق کو اٹھا یا اور اسے لوگوں کے سامنے لے گئے۔
7 تب خدا وند نے یشوع سے کہا ، “آج سے میں بنی اسرائیلیوں کی نظر میں تمہاری اہمیت کو بڑھا نا شروع کر رہا ہوں۔ پھر لوگوں کو معلوم ہوگا کہ میں تمہارے ساتھ اس طرح ہوں جیسے میں موسیٰ کے ساتھ تھا۔ 8 کاہن معاہدے کے صندوق کو لے چلے گا۔ کاہنوں سے یہ کہو دریائے یردن کے کنارے تک جاؤ اور بالکل اس سے پہلے کہ تمہارا پاؤں پانی میں پڑے رُک جاؤ۔ ”
9 تب یشوع نے بنی اسرائیلیوں سے کہا ، “آؤ اور خدا وند اپنے خدا کی باتیں سنو ! 10 اس سے تم جانو گے کہ زندہ خدا سچ مچ میں تمہارے درمیان ہے اور یہ کہ وہ کنعانیوں کو ، حتّیوں کو حوّیوں کو ، فرزّیوں کو ، جرجاسی لوگوں کو ، اموری لوگوں کو اور یبوسی لوگوں کو شکست دیگا۔ وہ ان لوگوں پر دباؤ ڈال کر زمین سے باہر نکال دیگا۔ 11 یہاں یہ ثبوت ہے کہ سارے جہاں کے مالک کے معاہدہ کا صندوق تمہارے دریائے یردن پار کرنے سے پہلے تمہارے آگے چلے گا۔ 12 اپنے درمیان سے بارہ آدمیوں کو چُنو۔ اسرائیل کے بارہ خاندان کے گروہ میں سے ہر ایک سے ایک ایک آدمی کو چنو۔ 13 کاہن سارے جہاں کے مالک کے معاہدہ کے صندوق کو لے کر چلیں گے۔ وہ اس صندوق کو تمہارے سامنے دریائے یردن میں لے جائیں گے جب وہ پانی میں جائیں گے۔ تو دریائے یردن کے پانی کا بہاؤ رک جائے گا اور پانی رک کر اس جگہ کے پیچھے باندھ کی طرح کھڑا ہو جائے گا۔ ”
14 کاہن لوگوں کے سامنے معاہدہ کے صندوق کو لے کر چلے اور لوگوں نے دریائے یردن کو پار کرنے کے لئے خیموں کو چھوڑ دیئے۔ 15 ( فصل پکنے کے وقت دریائے یردن اپنے کناروں کو ڈبو دیتی ہے۔ دریا پورے زور پر تھی۔ ) صندوق لے چلنے والے کاہن دریا کے کنارے پہونچے۔ انہوں نے پانی میں پاؤں رکھا۔ 16 اور اسوقت پانی کا بہاؤ بند ہو گیا۔ پانی اس جگہ کے پیچھے باندھ کی طرح کھڑا ہو گیا۔ دریا کے چڑھاؤ کی طرف بہت دور تک پانی لگا تار ادم تک ( ضرتان کے قریب ایک قصبہ ) جمع ہو گیا۔ لوگوں نے یریحو کے پاس دریا کو پار کیا۔ 17 اس جگہ کی زمین سوکھ گئی۔ کاہن لوگ خدا وند کے معاہدے کے صندوق کو دریا کے بیچ لے جاکر رک گئے۔ جب بنی اسرائیل دریائے یردن کو اسکی سوکھی زمین سے چل کر پار کر رہے تھے تو کاہنوں نے وہاں انتظار کئے۔
2007 by Bible League International