
یسعیاہ 17 Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)ارام اور اسرائیل کے با رے میں خداوند کی طرف سے پیغام17 دمشق کی بابت بارِ نبوت : “دیکھو دمشق اب تو شہر نہ رہے گا 4 ان دنوں میں یعقوب ( اسرائیل ) کی ساری دولت چلی جا ئے گی 5 اس وقت اسرائیل رفائیم کی گھا ٹی میں فصل کاٹنے کے بعد اناج کے کھیت کی مانند ہو گا۔مزدور اناج کاٹ کر جمع کریں گے اور پھر تب دوسرے لوگ جو بچا پڑا رہیگا اسے جمع کریں گے۔ 6 اس وقت اسرائیل میں زیتون کی کٹا ئی کی مانند بہت ہی کم لوگ بچینگے ،جیسے دو یاتین زیتون اوپر کی شاخوں میں اور اس طرح سے چار یا پانچ کنا رے کی شاخوں میں بچا رہ جا تا ہے۔خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے۔ 7 اس وقت انسان اپنے خالق کی طرف مدد کیلئے نظر کرے گا۔ان کی آنکھیں اسرائیل کے قدوس کی جانب نظر کر یں گی۔ 8 لوگ ان قربان گا ہوں پر بھروسہ نہیں کریں گے جن کو انہوں نے خود اپنے ہا تھوں سے بنا یا تھا۔ وہ لوگ ان آشیرہ کے ستون اور بخور کی قربان گا ہ پر بھی بھروسہ نہیں کریں گے جن کو کہ انہوں نے اپنے ہا تھوں سے بنا ئی تھی۔ 9 اس وقت ان کے فصیلدار شہریں ان اجڑی ہو ئی جگہوں کی مانند ہو جا ئیں گی جن کو اسرائیل کے حملے کے وقت حوّی اور اموری لوگو ں نے اجاڑ دیا تھا۔ ہر کچھ اجڑ جا ئے گا۔ 10 ایسا ا سلئے ہو گا کیوں کہ تم نے اپنی نجات دینے وا لے خدا کو بھلا دیا ہے۔تم نے اس چٹان کو یاد نہیں رکھا جو تیری حفاظت کر تی ہے۔ تم سب سے اچھے انگور کے پو دے کو لگا تے ہو۔ 11 ایک دن تم اپنی ان انگور کی بیلو ں کو لگا ؤ گے اور ان کو پروان چڑھانے کی سعی کرو گے۔اگلے دن وہ پودے بڑھنے بھی لگیں گے۔ لیکن فصل کٹا ئی کے وقت جب تم ان بیلو ں کے پھلوں کو اکٹھا کرنے جا ؤ گے تب دیکھو گے کہ سب کچھ سو کھ چکا ہے۔ایک بیماری سبھی پو دوں کا خاتمہ کر دے گی۔ 12 بہت ساری قوموں کو سنو!
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR) 2007 by World Bible Translation Center |