Menu
Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo
account
Study Bibles + commentaries + Scripture = deeper understanding. Explore Bible Gateway Plus.
Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo
We’ve made some updates. Have feedback?
  • Read
    • Reading Plans
    • Advanced Search
    • Available Versions
    • Audio Bibles
  • Study
    • Scripture Engagement
    • More Resources
  • News
  • Explore
    • Newsletters
    • Devotionals
    • Bible Gateway App
    • Bible Audio App
    • Take a Tour
  • Store
    • Bibles
    • Deals
    • More
  • Bible Gateway Plus
ERV-UR
Version
Bible Books Bible Books
ERV-UR
Version
Read
Study
News
Explore
Store
Bible Gateway Plus
Light Mode Dark Mode
Font Size
Log In show menu
Previous Next
Print PrintSettingsSettingsShare ShareParallelParallelExpandExpandCollapse

یرمیاہ 18  Urdu Bible: Easy-to-Read Version

کمہار اور مٹی

18 یہ خداوند کا وہ پیغام ہے جو یرمیاہ کو ملا۔ 2 “اے یرمیاہ! کُمہار کے گھر جا ؤ، میں اپنا پیغام تمہیں کمہار کے گھر پر دو ں گا۔”

3 اس لئے میں کمہار کے گھر گیا۔میں نے کمہار کو چاک پر مٹی سے برتن بناتے دیکھا۔ 4 وہ مٹی سے ایک برتن بنا رہا تھا۔ لیکن برتن میں کچھ خرابی تھی۔اس لئے کمہار نے اس مٹی کا استعمال پھر کیا اور اس نے دوسرا برتن بنایا۔اس نے اپنے ہا تھو ں کا استعمال برتن کو شکل دینے کیلئے کیا جو شکل وہ دینا چا ہتا تھا۔

5 تب خداوند سے پیغام میرے پاس آیا۔ 6 “اے اسرائیل کے گھرانے! تم جانتے ہو کہ میں (خدا ) ویسا ہی تمہا رے ساتھ کر سکتا ہوں۔تم کمہار کے ہا تھ کی مٹی کی مانند ہو اور میں کمہار کی طرح ہوں۔ 7 ایسا وقت آسکتا ہے، جب میں ایک قو م یا سلطنت کے با رے میں باتیں کرو ں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اس قوم کو اکھا ڑ پھینکوں گا۔یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں یہ کہوں کہ میں اس قوم کو اکھاڑ گراؤں گا اور اس قوم یا سلطنت کو نیست و نابود کردو ں گا۔ 8 لیکن اس قوم کے لوگ بُرے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔ تب میں اپنے ارادہ کو بدل دو ں گا۔ میں اس قوم پر مصیبت ڈھانے کا اپنے منصوبے کا ارادہ چھوڑ دوں گا۔ 9 کبھی ایسا اور وقت آسکتا ہے، جب میں کسی قوم کے بارے میں باتیں کروں۔ تب میں یہ کہہ سکتا ہو ں کہ میں اس قوم کی تعمیر کرو ں گا اور اسے قائم کروں گا۔ 10 لیکن میں یہ دیکھتا ہوں کہ میری بات کو قبول نہ کر کے وہ قوم بُرا کام کر رہی ہے۔ تب میں اپنے فیصلہ کو بد ل لو ں گا اور اس قوم کے لئے اچھا نہ کروں گا۔جیسا کہ میں نے اچھا کرنے کا منصوبہ پہلے بنایا تھا۔

11 “اور اب تم جا کر یہودا ہ کے لوگوں اور یروشلم کے باشندوں سے کہدو کہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ دیکھو! میں تمہا رے لئے مصیبت تجویز کرتا ہوں اور تمہا ری مخالفت میں منصوبہ باندھتا ہوں۔اس لئے اب تم میں سے ہر ایک اپنی بری چیزوں سے باز آئے اور اپنی راہ اور اپنے اعمال کو درست کرے۔ 12 لیکن یہودا ہ کے لوگ جواب دیں گے، ’اگر ایسی کو شش کرنے سے کچھ نہیں ہو گا تو ہم وہی کر تے رہیں گے جو ہم کرنا چا ہتے ہیں۔ اور ہم میں سے ہر کو ئی ضد میں آکر بُرا ئی کرے گا۔”

13 ان باتوں کو سنو، جو خداوند کہتا ہے،

“دوسری قوم کے لوگو ں سے یہ سوال کرو:
    کیا تم نے کبھی کسی کی وہ برائی کر تے ہو ئے سنا ہے
جو اسرائیل نے کی ہے؟
    اسرائیل کی کنواری نہایت ہولناک کام کیا۔
14 کیا لبنان کا برف جو چٹان سے میدان میں بہتا ہے کبھی بند ہو گا؟
    کیا وہ ٹھنڈا بہتا پانی جو دور سے آتا ہے سو کھ جا ئے گا؟
15 لیکن ہمارے لوگ ہمیں بھول چکے ہیں
    اور انہوں نے صرف بیکار کا جلانے کا نذرانہ جلایا۔
اور وہ اپنے باپ دادا کی را ہوں سے بھٹک گئے۔
    اور انہوں نے خاص سڑک کو چھوڑ کر کنا رے کی سڑک کو اختیار کیا۔
16 ا سلئے یہودا ہ کا ملک ایک بیابان بنے گا۔
    ا س کے پاس سے گذرتے لوگ ہر بار اپنے سر ہلا ئیں گے۔
    وہ ملک کی بربادی کو دیکھ کر خوفزدہ ہو ں گے۔
17 میں یہودا ہ کے لوگوں کو ان کے دشمنوں کے سامنے بکھیروں گا۔
    تیز مشرقی آندھی جیسی جو چیزوں کو چاروں جانب اڑاتی ہے ویسے ہی میں ان کو بکھیردو ں گا۔
میں ان لوگوں کو نیست و نا بود کرو ں گا۔
    اس وقت وہ مجھے اپنی مدد کے لئے آتا نہیں دیکھیں گے۔
    نہیں! وہ مجھے اپنے لوگوں کو چھوڑتا دیکھیں گے۔”

یرمیاہ کی چو تھی شکایت

18 تب یرمیاہ کے دشمنوں نے کہا، “آؤ ہم یرمیاہ کے خلاف سازش کریں، کیوں کہ نہ تعلیم کا ہن سے اور نہ مشورہ،عقلمندسے اور نہ ہی نبوت نبی سے رکے گی۔آؤ ہم اس کی زبان کاٹ ڈا لیں۔تب پھر ہم لوگو ں کو ان کی باتوں کو سننا نہیں پڑے گا۔ ”

19 اے خدا وند! میری سن اور میرے مخالفوں کی سن،
    تب طے کر کہ کون ٹھیک ہے؟
20 کیا اچھا ئی برا ئی سے ادا کیا جا نا چا ہئے؟
    اس کے با وجود بھی وہ لوگ گڑھا کھو دے ہيں مجھے اس میں دفنانے کے لئے۔
یاد رکھو کہ میں نے ان لوگوں سے تمہا رے بدلے میں بات کرنا جا ری رکھا۔
    میں نے کوشش کی کہ وہ اچھا کريں۔ تا کہ تم اور زیادہ غصہ نہ رہو گے۔
21 اس لئے ان کے بچوں کو قحط سالی کے حوالے کر
    اور ان کو تلوار کی دھار کے سُپردکر۔
ان کی بیویاں بے اولاد اور بیوہ ہوں اور ان کے مرد مارے جا ئیں۔
    ان کے جوان میدان جنگ میں تلوار سے قتل ہو ں۔
22 ان کے گھرو ں میں ماتم مچنے دے۔
    انہیں تب رونے دے جب تو اچانک ان کے خلاف دشمنوں کو لا ئے۔
اسے ہو نے دے کیوں کہ ہمارے دشمنوں نے مجھے دھوکہ دے کر پھنسانے کی کوشش کی ہے۔
    انہوں نے مجھے پھنسانے کے لئے پو شیدہ جال بچھا یا ہے۔
23 پر اے خداوند تو ان سب سازشوں کو جو انہوں نے مجھے قتل کر نے کے لئے کئے تھے جانتا ہے۔
    ان کی بدکرداری کو معاف نہ کر ان کے گنا ہو ں کو نہ مٹا۔
اور اپنی موجودگی میں اسے دبانے کی اجازت مت دے۔
    اپنے غصہ کے وقت تو ایسا کر۔

Next
یرمیاہ 17
یرمیاہ 19
Next
dropdown
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International

Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo

Font Size

Font Size

Dark Mode

Light Mode Dark Mode

About

  • About
  • Learn About the Bible
  • Statement of Faith
  • Mobile App
  • Store
  • Blog
  • Newsroom
  • Support Us

Help

  • FAQs
  • Tutorials
  • Use Bible Gateway on Your Site
  • Advertise with us
  • Contact us
  • Privacy policy
  • California Privacy Rights
  • Do Not Sell My Personal Information
  • Site: Terms of use
  • Widget: Terms of use

Our Network

  • FaithGateway
  • StudyGateway
  • ChurchSource
  • HarperCollins Christian Publishing
  • Grupo Nelson
  • Editorial Vida
  • Thomas Nelson
  • WestBow Press
  • Zondervan
  • MasterLectures

Social

  • Facebook
  • Instagram
  • Pinterest
  • TikTok
  • X
  • YouTube

Preferences

  • Versión en español
  • Preferences
  • Classic Bible Gateway
Sign Up for Bible Gateway: News & Knowledge
Get weekly Bible news, info, reflections, and deals in your inbox.

By submitting your email address, you understand that you will receive email communications from Bible Gateway, operated by HarperCollins Christian Publishing, 501 Nelson Pl, Nashville, TN 37214 USA, including commercial communications and messages from partners of Bible Gateway. You may unsubscribe from Bible Gateway’s emails at any time. If you have any questions, please review our Privacy Policy or email us at privacy@biblegateway.com.

Preferences

  • Versión en español
  • Preferences
  • Classic Bible Gateway