ہوسیع 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہوسیع کا جمر کو غلامی سے چھڑانا
3 اس کے بعد خداوند نے مجھ سے پھر کہا، “جا اس عورت سے جو اپنے عاشق کی معشوقہ تھی اور جس نے زناکاری کی،اس سے اسی طرح محبت کرنا جا ری رکھ۔جس طرح کہ خداوند بنی اسرائیل سے لگاتار محبت رکھتا ہے۔اس کے با وجود نفیس سامانوں کے ساتھ جس کا استعمال قربانی میں ہو تا ہے غیر خداوند کی طرف مُڑ جا تے ہیں۔
2 اس لئے میں نے اسے پندرہ چاندی کے سکے اور ڈیڑھ خومر جَو دیکر خرید لیا۔ 3 پھر اس نے کہا، “تجھے گھر میں میرے ساتھ بہت دنو ں تک رہنا ہے اور بے وفائی سے باز رہنا ہے۔ تم دوسرے آدمیوں کے ساتھ جنسی تعلقا ت نہیں کرو گے۔ تب میں تیرا شو ہر بنوں گا۔”
4 اسی طرح بنی اسرا ئیل بہت دنوں تک بغیر کسی بادشا ہ یا کسی قائدین کے رہیں گے۔ وہ بغیر قربانی کے یا بغیر یادگار کے پتھر کے رہیں گے۔ وہ بغیر ایفود کے یا بغیر کسی گھریلو دیوتا کے رہیں گے۔ 5 اس کے بعد بنی اسرائیل لوٹ آئیں گے اور خداوند اپنے خدا اور اپنے بادشا ہ داؤد کی کھوج کرینگے۔ آخر ی دنوں میں وہ خداوند کی تعظیم اور خوف کرینگے اور اس کے اچھے تحفوں کو حاصل کرینگے۔
2007 by Bible League International