Add parallel Print Page Options

مریم کی موت

20 بنی اسرا ئیل صین کے ریگستان میں پہلے مہینے میں پہو نچے لوگ قادِس میں ٹھہرے وہیں مریم کی موت ہو گئی اور وہ وہیں دفنا ئی گئی۔

موسیٰ کی غلطی

اُس جگہ پر لوگوں کے لئے زیادہ پانی نہیں تھا اس لئے لوگ موسیٰ اور ہا رون کے خلا ف شکا یت کرنے کے لئے جمع ہو ئے۔ لوگوں نے موسیٰ سے بحث کی انہوں نے کہا ، “کیا ہی اچھا ہو تا ہم اپنے بھا ئیوں کی طرح خداوند کے سامنے مرگئے ہو تے۔ تم خداوند کے لوگوں کو اس ریگستان میں کیوں لا ئے ؟ کیا تم چاہتے ہو کہ ہم اور ہما رے جانو ر یہیں مرجا ئیں۔ تم ہم لوگوں کو مصر سے کیوں لا ئے ؟ تم ہم لوگوں کو اُس بُری جگہ پر کیوں لا ئے ؟ یہاں کو ئی اناج نہیں ہے کوئی انجیر ، انگور یا انار نہیں ہے اور یہاں پینے کے لئے پانی بھی نہیں ہے۔”

اس لئے موسیٰ اور ہا رون نے لوگوں کو چھو ڑا اور وہ خیمٴہ اجتماع کے دروا ز ہ پر پہو نچے۔ وہ زمین پر جھک گئے تعظیمی سجدہ کئے اور ان پر خداوندکا جلال ظا ہر ہوا۔ خداوند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا۔ “اپنے بھا ئی ہا رون اور لوگوں کے مجمع کو ساتھ لو اور اُس چٹان تک جا ؤ اپنی چھڑی کو بھی لو۔ لوگوں کے سامنے چٹان سے بات کرو تب چٹان سے پانی بہے گا اور تم وہ پانی اپنے لوگوں اور جا نوروں کو دے سکتے ہو۔”

چھڑی خداوند کے مقدس خیمہ میں تھی۔ موسیٰ نے خداوند کے کہنے کے مطابق چھڑی لی۔ 10 تب اس نے اور ہا رون نے لوگوں کو چٹان کے سامنے جمع کیا۔ تب موسیٰ نے کہا، “تم لوگ ہمیشہ شکا یت کرتے ہو اب میری بات سُنو۔کہا ہم اس چٹان سے تمہا رے لئے پانی بہا ئینگے۔” 11 موسیٰ نے اپنی چھڑی اٹھا ئی اور چٹان پر دو مرتبہ چھڑی سے مارا۔ چٹان سے پانی سے بہنے لگا۔ تمام لوگوں اور جانوروں نے پانی پیا۔ 12 لیکن خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا ، “تم نے مجھ پر یقین نہیں کیا اور بنی اسرائیلیوں کے موجود گی میں مجھے عزت نہیں بخشی ، اس لئے تم ان لوگوں کو اس ملک میں نہیں لے جا پا ؤگے جسے میں انہیں دینے کا وعدہ کیا ہوں۔ تم نے لوگوں کو یہ نہیں بتا یا کہ تم نے مجھ پر بھروسہ کیا میں ان لوگوں کو وہ ملک دوں گا جسے میں نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن تم اس ملک میں ان کو پہونچانے وا لے نہیں ہو گے۔”

13 اس جگہ کو مریبہ کا پانی [a]” کہا جا تا تھا۔ یہی وہ جگہ تھی جہاں بنی اسرا ئیلیوں نے خداوند کے ساتھ بحث کی اور یہ وہ جگہ تھی جہاں خداوند نے یہ دکھا یا کہ وہ مقدس تھی۔

بادشاہ ادوم کا اسرائیل کو پار نہ کرنے دینا

14 جب موسیٰ قادس میں تھے اس نے کچھ آ دمیوں کو ادوم کے بادشا ہ کے پاس پیغام کے ساتھ بھیجا۔ پیغام یہ تھا :

“تمہا رے بھا ئی بنی اسرا ئیل تم سے یہ کہتے ہیں : تم جانتے ہو کہ ہم لوگوں نے کتنی مشکلیں سہی ہیں۔ 15 کئی سال پہلے ہمارے آباء و اجداد مصر چلے گئے تھے اور ہم لوگ وہاں ان کے پاس کئی سال رہے مصر کے لوگ ہم لوگوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے۔ 16 لیکن ہم لوگوں نے خداوند سے مدد کے لئے دُعا کی خداوند نے ہم لوگوں کی دعا سنی۔ اور انہوں نے ہم لوگوں کی مدد کیلئے ایک سفیر بھیجا خداوند ہم لوگوں کو مصر سے باہر لا یا ہے۔ “

اب ہم لوگ یہاں قادس میں ہیں جہاں سے تمہا را ملک شروع ہو تا ہے۔ 17 مہربانی فرما کر اپنے ملک سے ہو کر ہم لوگوں کو سفر کرنے دیں! ہم لوگ کسی کھیت یا انگور کے باغ سے ہو کر نہیں جا ئینگے۔ ہم لوگ تمہا رے کسی کنوئیں سے پانی نہیں پئیں گے۔ ہم لوگ صرف شاہرا ہوں سے سفر کریں گے۔ ہم شاہرا ہوں کو چھو ڑکر دائیں یا بائیں نہیں بڑھیں گے۔ ہم لوگ اس وقت تک شاہرا ہ پر ہی رہیں گے جب تک کہ تمہا رے علا قے کو پا ر نہیں کر جا تے۔”

18 لیکن بادشاہ ادوم نے جواب دیا ، “تم ہمارے ملک سے ہو کر سفر نہیں کر سکتے۔“ اگر تم ہمارے ملک سے ہو کر سفر کرنے کاخیا ل کر تے ہو تو ہم لوگ آئیں گے اور تم سے تلواروں سے لڑیں گے۔”

19 بنی اسرا ئیلیوں نے جواب دیا ، “ہم لوگ اصل راستہ سے سفر کریں گے اگر ہم لوگ یا ہمارے جانور سفر کے دوران تمہا را تھو ڑا بھی پانی پی لیں تو ہم لوگ اس کی قیمت ادا کریں گے۔ ہم لوگ صرف تمہا رے ملک سے پیدل چل کر پار جانا چا ہتے ہیں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں چا ہتے۔”

20 لیکن ادوم نے پھر جواب دیا ، “ ہم اپنے ملک سے ہو کر تمہیں نہیں جانے دیں گے۔”

تب ادوم کے بادشا ہ نے ایک بڑی اور طاقتور فوج جمع کی اور بنی اسرا ئیلیوں سے لڑنے کیلئے نکل پڑا۔ 21 ادوم کے بادشا ہ نے بنی اسرا ئیلیوں کو اپنے ملک سے سفر کر نے سے منع کردیا اور بنی اسرا ئیل مُڑے او ردوسرے راستے سے چل پڑے۔

ہا رون کا وفات پانا

22 سبھی بنی اسرا ئیلیوں نے قادِس سے ہور پہا ڑ تک سفر کیا۔ 23 ہور پہا ڑ ادوم کی سرحد پر تھا۔خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا۔ 24 “ہا رون کو اپنے آباء و اجداد کے ساتھ جا نا ہو گا یہ اس ملک میں نہیں جا ئے گا جسے دینے کیلئے میں نے بنی اسرا ئیلیوں سے وعدہ کیا ہے۔ موسیٰ ! میں تم سے یہ کہتا ہو ں کیوں کہ تم اور ہا رون نے مریبہ کے پانی کے بارے میں میرے دیئے گئے حکم کی پو ری طرح تعمیل نہیں کی۔

25 “ہا رون اور اس کے بیٹے الیعزر کو ہور پہاڑ پر لا ؤ۔ 26 ہا رون کے خاص لباس کو اس سے لے لو اور اس لباس کو اس کے بیٹے الیعزر کو پہنا ؤ۔ ہا رون وہاں پہا ڑ پر وفات پا ئینگے اور وہ اپنے آباء واجداد کے ساتھ ہو جا ئیں گے۔”

27 موسیٰ نے خداوند کے حکم کی تعمیل کی موسیٰ ہا رون اور الیعزر ہو ر پہا ڑ پر گئے سبھی بنی اسرا ئیلیوں نے انہیں جا تے دیکھا۔ 28 موسیٰ نے ہا رون کے لباس کو اتار لیا اور اس لباس کو ہا رون کے بیٹے الیعزر کو پہنا یا۔ تب ہا رون پہا ڑ کی چوٹی پر مرگیا۔ موسیٰ اور الیعزر پہا ڑ سے اتر آئے۔ 29 تب سبھی بنی اسرا ئیلیوں نے جانا کہ ہا رون مرگیا اس لئے اسرا ئیل کے ہر آدمی نے ۳۰ دن تک سوگ منا یا۔

Footnotes

  1. گنتی 20:13 مریبہ کا پانی اس لفظ کے معنیٰ “بحث ” یا “خلاف