Add parallel Print Page Options

خُود کو خدا کے سُپرد کرو

کیا تم جانتے ہو کہ تم میں گرم مباحث اور جھگڑے کہاں سے آتے ہیں ؟ یہ سب چیزیں خود غرض خواہشات سے پیدا ہو تی ہیں جو تمہارے اندر جنگ پیدا کر تی ہیں۔ تم کسی چیز کی خواہش کر تے ہو لیکن اس کو پا نے کے قا بل نہیں اِس لئے تم دوسروں سے حسد کر کے انہیں ختم کر دینا چاہتے ہو پھر بھی وہ تمہاری خواہش کی چیزیں حاصل ہو تی ہیں اسی لئے تم دوسرو ں سے تکرار اور جھگڑا کر تے ہو پھر بھی تمہاری خواہش کی تکمیل نہیں ہو تی کیوں کہ اس چیز کو خدا سے نہیں مانگتے۔ یا پھر جب مانگتے ہو تو نہیں ملتی اس کا سبب یہ ہے کہ تمہاری مانگ غلط مقاصد کی ہے کیوں کہ جو چیز تم مانگتے ہو صرف اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے مانگتے ہو۔

تم لوگ خدا کے وفادار نہیں تمہیں جاننا چاہئے کہ دُنیا سے محبت کر نا خدا کے نفرت کر نے کے برابر ہے اسی طرح اگر کو ئی شخص دُنیا کا ہی دوست حصّہ بننا چاہتا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ خدا کا دشمن ہو تا ہے۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ کتابِ مقدس بے فائدہ کہتی ہے “وہ روح جو خدا نے ہم میں ہمارے اندر بسایا ہے کیا وہ ایسی آرزو کر تی ہے جس کا انجام حسد ہو۔” لیکن خدا کا فضل ہی عظیم ہے۔ جیسا کہ صحیفہ میں ہے کہ “خدا مغرور لوگوں کے خلاف ہے مگر وہ اپنا فضل انکو دیتا ہے جو خاکسار ہیں۔” [a]

تو پھر اپنے آپکو خدا کے سپرد کر دو اور شیطان کے خلاف رہو تو پھر وہ تم سے دور بھاگ جائیگا۔ تم خدا کے نزدیک جاؤ اور وہ تمہارے نزدیک آئے گا تم گنہگار رہو تو پھر اپنی زندگی سے گناہ کو مٹانے کی کو شش کرو اور اے دو رخی سوچ کے لوگو! اپنے دلوں کو پاک کرو۔ افسوس اور ماتم کرو اور روؤ تمہاری ہنسی تم سے بدل جائے اور تمہاری خوشی اُداسی سے بدلو۔ 10 خدا وند کے سامنے اپنے آپکو عاجز بناؤ پھر وہ تمہیں سر بلند کریگا۔

فیصلہ کرنے والے تم نہیں ہو

11 اے بھائیو اور بہنو! ایک دوسرے کے خلاف کو ئی غلط باتیں نہ کرو! اگر کو ئی اپنے بھا ئی مسیح میں بد گوئی کر تا ہے اور اسکا انصاف کر تا ہے تو وہ گویا شریعت کی بد گوئی کر کے فیصلہ دیتا ہے اگر تم شریعت پر فیصلہ دو تو اسکا مطلب ہے کہ تم شریعت پر عمل کرنے والے نہیں بلکہ اسکے حاکم ہو۔ 12 خدا ہی ہے جو شریعت کا بنانے والا ہے اور وہی منصف ہے اور خدا ہی ہر چیز کو بچا نے والا اور تباہ کر نے والا ہے اس لئے تم کون ہو جو دوسروں کا فیصلہ کر تے ہو ؟

ہماری زندگی کا منصوبہ خدا کو بنانے دو

13 سنو! تم لوگ جو کہتے ہو، “آج یا کل ہم فلاں فلاں شہر میں جائیں گے اور وہاں ایک سال تک رہ کر تجارت کر کے بہت نفع کمائیں گے۔” 14 تم نہیں جانتے کہ کل کیا ہو گا ؟ تمہاری زندگی ایک بُلبلے کی مانند ہے تم اسے مختصر عرصے کے لئے دیکھ سکتے ہو اس کے بعد یہ غائب ہو جائے گی۔ 15 اس لئے تمہیں یہ کہنا چاہئے کہ “اگر خدا وند نے چا ہا تو ہم زندہ بھی رہیں گے اور یہ یا وہ کام بھی کریں گے۔” 16 لیکن تم مغرور ہو ئے ہو اور اپنے آ پ کو اعلیٰ سمجھتے ہو اور ایسی بڑی باتیں کر نا برائی ہے۔ 17 جب ایک شخص جانتا ہے کہ کس طرح نیک عمل کریں لیکن وہ نیک عمل نہیں کر تا تو وہ گناہ کر رہا ہے۔

Footnotes

  1. يعقوب 4:6 اِقتِباس امثال ۳۴:۳

Submit Yourselves to God

What causes fights and quarrels(A) among you? Don’t they come from your desires that battle(B) within you? You desire but do not have, so you kill.(C) You covet but you cannot get what you want, so you quarrel and fight. You do not have because you do not ask God. When you ask, you do not receive,(D) because you ask with wrong motives,(E) that you may spend what you get on your pleasures.

You adulterous(F) people,[a] don’t you know that friendship with the world(G) means enmity against God?(H) Therefore, anyone who chooses to be a friend of the world becomes an enemy of God.(I) Or do you think Scripture says without reason that he jealously longs for the spirit he has caused to dwell in us[b]?(J) But he gives us more grace. That is why Scripture says:

“God opposes the proud
    but shows favor to the humble.”[c](K)

Submit yourselves, then, to God. Resist the devil,(L) and he will flee from you. Come near to God and he will come near to you.(M) Wash your hands,(N) you sinners, and purify your hearts,(O) you double-minded.(P) Grieve, mourn and wail. Change your laughter to mourning and your joy to gloom.(Q) 10 Humble yourselves before the Lord, and he will lift you up.(R)

11 Brothers and sisters, do not slander one another.(S) Anyone who speaks against a brother or sister[d] or judges them(T) speaks against the law(U) and judges it. When you judge the law, you are not keeping it,(V) but sitting in judgment on it. 12 There is only one Lawgiver and Judge,(W) the one who is able to save and destroy.(X) But you—who are you to judge your neighbor?(Y)

Boasting About Tomorrow

13 Now listen,(Z) you who say, “Today or tomorrow we will go to this or that city, spend a year there, carry on business and make money.”(AA) 14 Why, you do not even know what will happen tomorrow. What is your life? You are a mist that appears for a little while and then vanishes.(AB) 15 Instead, you ought to say, “If it is the Lord’s will,(AC) we will live and do this or that.” 16 As it is, you boast in your arrogant schemes. All such boasting is evil.(AD) 17 If anyone, then, knows the good they ought to do and doesn’t do it, it is sin for them.(AE)

Footnotes

  1. James 4:4 An allusion to covenant unfaithfulness; see Hosea 3:1.
  2. James 4:5 Or that the spirit he caused to dwell in us envies intensely; or that the Spirit he caused to dwell in us longs jealously
  3. James 4:6 Prov. 3:34
  4. James 4:11 The Greek word for brother or sister (adelphos) refers here to a believer, whether man or woman, as part of God’s family.