Add parallel Print Page Options

اِفتاح اور افرائیم

12 افرائیم کے خاندانی گروہ کے لوگوں نے اپنے سپاہیوں کو جمع کیا۔ وہ دریا کو پار کئے اور صافون کے طرف مڑے۔ انہوں نے افتاح سے کہا ، “تم نے عمونی لوگوں کے خلاف جنگ کیوں کی ؟ اور اپنے ساتھ جانے کے لئے ہم لو گوں کو کیوں نہیں بلایا ؟ اب ہم لوگ تم کو اور تمہارے گھروں کو جلانا چاہتے ہیں۔ ”

افتاح نے انہیں جواب دیا ، “عمونی لوگ میرے اور میرے لوگوں کے لئے بہت زیادہ مسئلے پیدا کر رہے ہیں۔ میں نے تمہیں ان لوگوں کے خلاف لڑ نے میں مدد کر نے کے لئے بلایا ہے۔ لیکن تم لوگ ہم لوگوں کی مدد کر نے نہیں آئے۔ میں نے دیکھا کہ تم لوگ مدد نہیں کرو گے۔ اس لئے میں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالی میں عموّنی لوگوں سے لڑ نے کے لئے دریا کے پار گیا۔ خدا وند نے انہیں شکست دینے میں میری مدد کی اب آج تم میرے خلاف کیوں لڑنے آئے ہو ؟ ”

تب افتاح نے جلعاد کے لوگوں کو ایک ساتھ بلایا۔ وہ افرائیم کے خاندانی گروہ کے لوگوں کے ساتھ لڑے۔ وہ افرائیم کے لوگوں کے خلاف اس لئے لڑے کیوں کہ ان لوگوں نے جلعاد کے لوگو ں کی بے عزتی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا جلعاد کے لوگو ! تم لوگ افرائیم کے بچے ہوئے لوگوں سے زیادہ کچھ نہیں ہو۔ تم لوگوں کا ایک حصّہ افرائیم میں سے ہے اور دوسراحصہ منسی میں سے ہے۔ جلعاد کے لوگوں نے افرائیم کے لوگوں کو شکست دی ہے۔

جلعاد کے لوگوں نے دریائے یردن کے گھا ٹی پر قبضہ کر لیا جو کہ ملک افرائیم تک جاتی ہے۔ اگر افرائیم کے لوگوں میں سے کوئی بھی جو کہ جلعاد میں رہا ہے ، جلعاد کے لوگوں کے پاس یہ کہتے ہوئے جاتے ، “مجھے پار ہونے دو ، ”تو جلعاد کے لوگ پوچھتے ، “کیا تم افرائیمی ہو ؟ ” اگر اس کا جواب ہو تا“نہیں ” تو ، وہ کہتے ’ شِبلت‘ لفظ کو بولو۔” افرائیم کے لوگ اس لفظ کو نہیں بول سکتے تھے وہ اسے’سبلت ‘ لفظ کہتے تھے۔ اس لئے جب بھی افرائیم کے لوگ جو جلعاد میں رہا ہے اگر اس لفظ کا تلفظ ’سبلت‘ کر تا تو جلعاد کے لوگ اسے گھاٹ پر مار دیتے تھے۔ اس طرح اس وقت افرائیم کے لوگوں میں سے ۰۰۰,۴۲ آدی مارے گئے تھے۔

افتاح بنی اسرائیلیوں کا ۶ سال تک منصف رہا۔ تب جلعاد کا رہنے والا افتاح مر گیا۔ اسے جلعاد میں اس کے اپنے شہر میں دفنا یا گیا۔

منصف اِبصان

افتاح کے بعد ابصان نامی ایک آدمی بنی اسرا ئیلیوں کا قائد تھا۔ ابصان شہر بیت اللحم کا رہنے وا لا تھا۔ ابصان کے ۳۰ بیٹے اور ۳۰بیٹیاں تھیں۔ اس نے اپنی بیٹیوں کو ان لوگوں کے ساتھ شادی کرنے دی جو اس کے رشتے دار نہیں تھے۔ وہ ایسی تیس عورتوں کو اپنے بیٹوں کی بیویوں کی طرح لے آیا جو اس کے رشتے دار نہیں تھیں۔ ابصان بنی اسرا ئیلیوں کا منصف ۷سال تک رہا۔ 10 تب ابصان مر گیا وہ شہر بیت اللحم میں دفنا یا گیا۔

منصف ایلون

11 ابصان کے بعد ایلون نامی آدمی بنی اسرا ئیلیوں کا منصف ہوا۔ ایلون زبولون کے خاندانی گروہ سے تھا۔ وہ بنی اسرا ئیلیوں کا دس سال تک منصف رہا۔ 12 تب زبولون خاندانی گروہ کا ایلون مر گیا۔ وہ ز بولون کی سر زمین میں ایاّ لون شہر میں دفنا یا گیا۔

منصف عبدون

13 ایلون کے مرنے کے بعد ایک آدمی ہِلیل کا بیٹا عبدون بنی اسرا ئیلیوں کا منصف ہوا۔ عبدو ن شہر فرحاتون کا رہنے وا لا تھا۔ 14 عبد ون کے ۴۰ بیٹے اور ۳۰ پو تے تھے وہ ۷۰ گدھوں پر سوار ہو تے تھے۔ عبدون آٹھ سال تک بنی اسرا ئیلیوں کا منصف رہا۔ 15 تب ہِلیل کا بیٹا عبدون مرگیا اور اسے شہر فرحاتون میں دفنا یا گیا۔ فرحاتون افرا ئیم کی زمین میں تھا یہ پہا ڑی ملک میں ہے جہاں عمالیقی لو گ رہتے تھے۔

Jephthah and Ephraim

12 The Ephraimite forces were called out, and they crossed over to Zaphon.(A) They said to Jephthah,(B) “Why did you go to fight the Ammonites without calling us to go with you?(C) We’re going to burn down your house over your head.”

Jephthah answered, “I and my people were engaged in a great struggle with the Ammonites, and although I called, you didn’t save me out of their hands. When I saw that you wouldn’t help, I took my life in my hands(D) and crossed over to fight the Ammonites, and the Lord gave me the victory(E) over them. Now why have you come up today to fight me?”

Jephthah then called together the men of Gilead(F) and fought against Ephraim. The Gileadites struck them down because the Ephraimites had said, “You Gileadites are renegades from Ephraim and Manasseh.(G) The Gileadites captured the fords of the Jordan(H) leading to Ephraim, and whenever a survivor of Ephraim said, “Let me cross over,” the men of Gilead asked him, “Are you an Ephraimite?” If he replied, “No,” they said, “All right, say ‘Shibboleth.’” If he said, “Sibboleth,” because he could not pronounce the word correctly, they seized him and killed him at the fords of the Jordan. Forty-two thousand Ephraimites were killed at that time.

Jephthah led[a] Israel six years. Then Jephthah the Gileadite died and was buried in a town in Gilead.

Ibzan, Elon and Abdon

After him, Ibzan of Bethlehem(I) led Israel. He had thirty sons and thirty daughters. He gave his daughters away in marriage to those outside his clan, and for his sons he brought in thirty young women as wives from outside his clan. Ibzan led Israel seven years. 10 Then Ibzan died and was buried in Bethlehem.

11 After him, Elon the Zebulunite led Israel ten years. 12 Then Elon died and was buried in Aijalon(J) in the land of Zebulun.

13 After him, Abdon son of Hillel, from Pirathon,(K) led Israel. 14 He had forty sons and thirty grandsons,(L) who rode on seventy donkeys.(M) He led Israel eight years. 15 Then Abdon son of Hillel died and was buried at Pirathon in Ephraim, in the hill country of the Amalekites.(N)

Footnotes

  1. Judges 12:7 Traditionally judged; also in verses 8-14