فِلِپّیُوں 2
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
مل جُل کر رہو اور ایک دوسرے کا خیال رکھو
2 مسیحی میں کو ئی اور راہ ہے کہ میں تم سے کر نے کو کہوں؟ کیا تمہاری محبت مجھے آرام پہونچانے کے قابل بناتی ہے ؟ کیا ہم اسی روح میں شریک ہو سکتے ہیں ؟ کیا تمہا رے پاس رحم اور مہر بانی ہے ؟ 2 اگر تم میں یہ چیزیں ہیں تو میں تم سے کہتا ہوں کہ میرے لئے کچھ کرو میں خوش ہوں گا۔ تم سوچنے میں ایک رہو اور آپس میں ایک دوسرے سے محبت رکھو، اتفاق کے ساتھ ایک دوسرے سے مل جل کر ایک مقصد کے تحت رہو۔ 3 آپسی اختلافات اور بے جا فخر کے با عث کچھ نہ کرو۔ نرمی سے پیش آؤ اور لوگوں کو اپنے سے زیادہ عزت دو۔ 4 صرف اپنی ہی زندگی سے دلچسپی مت رکھو بلکہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں بھی دلچسپی رکھو۔
مسیح کی خواہش کے مطا بق بے غرض رہو
5 تمہا ری زندگیوں اور خیالات میں تم کو چاہئے کہ مسیح یسوع کی طرح رہیں۔
6 مسیح خود ہر چیز میں خدا کے جیسا تھا
مسیح خدا کے مسا وی تھے لیکن مسیح نے کبھی نہیں سوچا کہ خود کو خدا کے ساتھ مل کر اس کی ہر چیز میں برابری کرے۔
7 بلکہ اس نے تو اپنا سب کچھ قربان کرکے ایک خادم کارُوپ اختیار کرلیا
اور انسان کی مانند بن گیا۔
اور وہ اپنے خارجی روپ میں انسان جیسا بن گئے۔
8 وہ صحیح آدمی بن گئے۔اور اپنے آپ کو حقیر بنا کر خدا کا فرماں بردار ہو گیا
موت کو گوارہ کر لیا ہاں بالکل وہ صلیب کی موت حاصل کی۔
9 کیوں کہ مسیح خدا کے فرمانبردار تھے خدا نے بھی اسے اعلیٰ رتبہ دیا تھا۔
خدا نے اسکو مسیح کا نام دیا کسی اور ناموں سے زیادہ سرفراز کیا۔
10 خدا نے اسی لئے ایسا کیا کیوں کہ وہ چاہتا تھا کہ
ہر شخص خواہ آسمانوں کا ہو خواہ زمینوں کا ،خواہ انکا جو زمین کے نیچے ہیں یسوع کے نام پر جھکے۔
11 ہر شخص اقرار کریگا کہ “یسوع مسیح ہی خدا وند ہے”
جب وہ کہتے ہیں تو خدا باپ ہمارا جلال ظا ہر کریگا۔
خدا کی مرضی کے مطابق رہو
12 میرے عزیز دوستو فرمانبردار رہو۔ جب میں تمہارے ساتھ تھا تو تم خدا کے فرماں بردار تھے۔ یہ اس سے زیادہ اہم ہے کہ تم اس وقت بھی فرماں بردار رہو جبکہ میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں۔ میری مدد کے بغیر تمہیں یہ یقین کر نا چاہئے کہ تم اپنی نجات کی راہ نکالوگے یہ تمہیں بہت ہی تعظیم اور خدا کے خوف سے کرنا چاہئے۔ 13 ہاں! خدا تم میں کام کر رہا ہے خدا تم کو ایسے کام کرنے کی خواہش دیتا ہے کہ تم وہ کرو جس سے وہ خوش ہو تا ہے اور وہ ایسا تمام کام کرنے کے لئے تمہیں طاقت نوازتا ہے۔
14 ہر چیز بغیر کسی جھگڑے کے ا ور دل میں ملال کے بغیر کرو۔ 15 تب ہی تم بے قصور اور بغیر کسی گناہ کئے ہو ئے خدا کے معصوم بچّوں کی طرح ہو گے۔لیکن تمہارے اطراف خراب لوگ ہیں اور اُن لوگوں میں تم کو روشنی کی طرح چمکنا چاہئے۔ 16 تم ان لوگوں کو وہ زندگی کا پیغام پیش کرو جس سے انہیں زندگی مل سکے تب میں اس طرح فخر کروں گا جب مسیح دوبارہ آئیگا۔میں مطمئن ہونگا کیوں کہ میرا کام ضائع نہیں کیا گیا میں اس دوڑ میں جیت گیا۔
17 تمہارا ایمان تمہیں خدا کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کر نے کے قابل بنا تا ہے اگر ضرورت پڑے تو میں تمہارے ایمان کے لئے تمہارے ساتھ اپنا خون بہانے کے لئے تیار ہوں جس کے لئے میں خوش ہو ں گا اور میری خوشی میں تم سب شریک ہو گے۔ 18 اور تمہیں بھی میرے ساتھ خوش ہو نا اور تمہاری خوشیوں میں مجھے بھی شا مل کر نا ہوگا۔
تیُمتھیس اور اپفردتُس کے متعلق اطلاع
19 میں خداوند یسوع مسیح میں اُ مید رکھتا ہوں کہ تمیتھیس کو بہت جلد تمہارے پاس بھیجوں تا کہ مجھے تمہارا خبر و خیریت سن کر اطمینان و سکون حاصل ہو سکے۔ 20 میرے پاس تیمُتھیس جیسا کوئی دوسرا آدمی نہیں ،وہ سچائی سے تمہاری دیکھ بھال کریگا۔ 21 دوسرے لوگ صرف اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہیں یسوع مسیح کے کا م سے دلچسپی نہیں ہے۔ 22 تم جانتے ہو کہ تیمتھیس کس قسم کا آدمی ہے تم جانتے ہو کہ اس نے میرے ساتھ خوش خبری دینے میں کام کیا تھا وہ بیٹے کی مانند ہے جو اپنے باپ کی خدمت کر تا ہے۔ 23 میں اس کو جلد ہی تمہا رے پاس بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہوں، میں جب یہ جان جاؤں گا میرے ساتھ کیا ہوگا تو میں اس کو بھیجوں گا۔ 24 مجھے یقین ہے کہ خداوند تمہا رے پاس جلد آنے کے لئے میری مدد کریگا۔
25 اپفرد تس مسیح میں میرا بھائی ہے وہ میر ے ساتھ مسیح کی فوج میں کام اور خدمت کر تا ہے جب مجھے مدد کی ضرورت تھی تو تم نے اسے میرے پاس بھیجا کہ میری ضرورتوں کو پورا کرے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے تمہا رے پاس وا پس بھیج دوں۔ 26 میں اس کو بھیجتا ہوں کیوں کہ وہ تم سب کو دیکھنے کے لئے بے قرار ہے۔ وہ رنجیدہ ہے کیوں کہ تم نے سنا تھا کہ وہ بیمارتھا۔ 27 وہ بہت بیمار تھا اور وہ بھی اتنا کہ جیسے مر ہی جا ئے گا۔ لیکن خدا نے میری اور اس کی مدد کی تا کہ مجھے زیادہ دکھ نہ ملے۔ 28 اس لئے میں اس کو تمہا رے پاس جلد بھیجنا چاہتا ہوں۔ جب تم اسے دیکھو گے توتم دوبارہ بہت خوش ہو گے۔ اور میں تمہا ری طرف سے بے فکر ہو جاؤں گا۔ 29 اس کو خوش آمدید کہو خدا وند کے آنے پر خوشی کا اظہا ر کرو۔ اس کی مانند رہنے وا لے لوگوں کو عزت دو۔ 30 وہ مسیح کے کام میں تقریباً مر چکا ہے۔ اس نے اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال دیا اس نے اپنی جان کی بازی لگا دی تاکہ جو کمی تمہا ری طرف سے ہو ئی ہو اس کو پورا کرے۔
2007 by Bible League International