Add parallel Print Page Options

ہر یہودی اعلیٰ کاہن کو لوگوں میں سے چن لیا گیا ہے اس کا کام خدا کی چیزوں کے لئے لوگوں کی مدد کر نے کا ہے اس اعلیٰ کاہن کو چاہئے کہ گناہوں کے لئے خدا کو نذرانہ اور قربانی پیش کرے۔ اعلیٰ کاہن خود بھی دوسرے لوگوں کی طرح کمزو ر ہے اور وہ بھی ان لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آنے کے قابل ہو تا ہے جو جاہل ہیں اور غلطی پر ہیں۔ چونکہ اس میں بھی کمزوریاں ہیں اس لئے اعلیٰ کا ہن اس کے گناہوں کے لئے قربانی دیتے ہیں اسی طرح لوگوں کے گناہوں کے لئے بھی دے۔

اعلیٰ کا ہن کی طرح کو ئی شخص اپنے آپ یہ اعزاز نہیں پاتا بلکہ اس کو ہارون [a] کی طرح اعلیٰ کاہن ہو نے کے لئے خدا کی طرف سے بلا یا جائے۔ اور مسیح کے ساتھ بھی ایسا ہی تھا کہ اس نے اپنے اعلیٰ کاہن کا اعزاز نہیں لیا لیکن خدا ہی نے اس سے کہا،

“تو میرا بیٹا ہے۔
    آج میں تیرا باپ ہو گیا” [b]

ایک اور جگہ خدا صحیفے میں کہتا ہے،

“تم ملک صدق [c] کی طرح
    ہمیشہ کے لئے ایک اعلیٰ کاہن ہو گے۔” [d]

جب مسیح زمین پر تھے تو اس نے خدا سے دعا کی اور مدد کے لئے خدا سے درخواست کی۔ خدا وہی ہے جس نے اسے موت سے بچایا۔ اور یسوع نے زور زور سے پکار کر اور آنسو بہا بہا کر خدا سے دعائیں اور التجائیں کیں۔ انکا خدا ترس ہو نے کی سبب سے اسکی التجا کو سُنا گیا۔ یسوع خدا کے بیٹے تھے لیکن تکلیفیں اٹھا کر اطا عت کر نا سیکھے اسی لئے مصیبت میں رہے۔ اس طرح یسوع کا مل ہو ئے ان تمام لوگوں کی نجات کا سبب بنا جو خدا کے فرماں بردار تھے۔ 10 اور خدا نے یسوع کو ملک صدق کی طرح اعلیٰ کا ہن بنایا۔

بہکنے والے کے خلاف انتباہ

11 اس کے بارے میں ہمیں بہت سی باتیں کہنی ہیں۔لیکن یہ بڑا مشکل ہے کیوں کہ تمہاری سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ 12 اس وقت تک تمہیں استاد ہو نا چاہئے تھا اب اس بات کی ضرورت ہے کہ کو ئی شخص خدا کی تعلیمات کے ابتدائی اصول تمہیں پھر سکھا ئے اور سخت غذا کی جگہ تمہیں دودھ پینے کی ضرورت پڑ گئی۔ 13 جس شخص کی زندگی کا گزارا دودھ پر ہو تو گویا وہ ابھی تک بچہ ہے جو صحیح تعلیمات کے متعلق تجربہ نہیں کیا کہ کیا صحیح ہے۔ 14 سخت غذا تو انکے لئے ہے جو بڑے ہو گئے ہیں اور جو دودھ چھو ڑ دیئے ہیں ایسے لوگوں کا روحانی احساس مسلسل عمل سے تربیت پاتا ہے اور اچھے اور برے میں فرق کر نے کے قابل ہوتا ہے۔

Footnotes

  1. عبرانیوں 5:4 ہارون پہلا یہودی اعلی کاہن جو موسی کا بھائی تھا ۔
  2. عبرانیوں 5:5 زبور۲:۷
  3. عبرانیوں 5:6 ملک صدق ایک کاہن اور بادشاہ جو ابراہیم کے زمانے میں تھا- پیدائش ۱۷:۱۴- ۲۴؛ زبور ۴:۱۱۰
  4. عبرانیوں 5:6 زبور۱۱۰:۴