زکریاہ 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
اعلیٰ کا ہن
3 تب فرشتے نے مجھے کا ہن یشوع کو دکھا یا۔ یشوع خداوند کے فرشتہ کے سامنے کھڑا تھا اور شیطان یشوع کے داہنی طرف کھڑا تھا۔اسے الزام دینے کے لئے شیطان وہاں تھا۔ 2 تب خداوند کے فرشتہ نے کہا، “اے شیطان، خداوند تجھے ڈانٹے! ہاں وہ خداوندجس نے یروشلم کو اس طرح بچا یا جیسے جلتی لکڑی کو آگ سے با ہر نکال دی جا ئے۔”
3 یشوع فرشتے کے سامنے کھڑا تھا اور وہ میلے کپڑے پہنے ہو ئے تھے۔ 4 پھر فرشتہ نے ان سے جو اس کے سامنے کھڑے تھے کہا، “اس کے میلے کپڑے اتار دو۔” اور اس سے کہا، “دیکھ میں نے تیرے گنا ہوں کو دور کیا اور میں تجھے نفیس لباس پہناؤں گا۔”
5 پھر اس نے کہا، “اس کے سر پر ایک نئی پگڑی باندھو۔” انہو ں نے اسکے سر پر صاف عمامہ رکھا اور لباس پہنا ئی اور خداوند کا فرشتہ وہاں کھڑا ہوا۔ 6 تب خداوند کے فرشتے نے یشوع سے یہ کہا۔
7 خداوند قادر مطلق یوں فرماتا ہے،
“اگر تو میری را ہوں پر چلے
اور میرے احکام پر عمل کرے
تو میرے گھر کا نگرا ں کار ہو گے
اور میری بارگاہوں کا نگہبان بھی ہو گے۔
میں تجھے ان گروہ کو جو یہاں کھڑے ہیں
میری خدمت کے لئے کار کن بننے کی اجازت دوں گا۔
8 اس لئے اعلیٰ کا ہن یشوع تجھے اور تیرے لوگو ں کو میری باتیں سننی ہو نگی۔
تم اور باقی کا ہن اس کی مثال ہو جو آرہا ہے۔
میں اپنے نو کر کو جو کہ شاخ کہلا تا ہے لانے جا رہا ہو ں۔
9 یہاں ایک پتھر ہے جسے میں نے یشوع کے سامنے رکھا ہے۔
یہاں دیکھ اس کے سات کنا رے ہیں۔
دیکھ میں اس پر کتبہ کندہ کروں گا خداوند قادر مطلق اسے کہتا ہے۔
میں اس زمین سے گنا ہو ں کو ایک ہی دن میں دور کرونگا۔”
10 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے،
“اس وقت لوگ اپنے دوستوں کو آنے
اور انگور انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھنے کی دعوت دیں گے۔”
2007 by Bible League International