زبُور 101
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
101 میں شفقت اور عدل کا گیت گاؤں گا۔
اے خداوند! میں تیری مدح سرائی کروں گا۔
2 میں نہا یت احتیاط سے پاک زندگی جیوں گا۔
میں اپنے گھر میں پاک زندگی جیوں گا۔
اے خداوند تو میرے پاس کب آئے گا ؟
3 میں اپنے آگے کو ئی مورتیاں [a] نہیں رکھوں گا۔
جو لوگ اِس طرح تجھ سے بدلتے ہیں مجھے اُن سے نفرت ہے۔
میں کبھی بھی ایسا نہیں کروں گا۔
4 میں وفادار رہوں گا۔
میں بُرے کام نہیں کروں گا۔
5 اگر کو ئی شخص درپردہ اپنے ہمسایہ کی غیبت کرے
تو میں اسے ڈانٹ ڈپٹ کروں گا۔
میں لوگوں کو مغرور بننے نہیں دوں گا، اور میں انہیں سوچنے نہیں دوں گا
کہ وہ دوسرے لوگوں سے بہتر ہیں۔
6 میں سارے ملک میں ایماندار لوگوں کو ڈھونڈوں گا۔
اور میں صرف اُن ہی لوگوں کو اپنے لئے کام کر نے دوں گا۔
صرف ایسے لوگ میرے خدمت گار ہو سکتے ہیں
جو پاک زندگی جیتے ہیں۔
7 میں اپنے گھر میں ایسے لوگوں کو رہنے نہیں دوں گا، جو جھوٹ بولتے ہیں۔
میں جھو ٹوں کو اپنے قریب آ نے نہیں دوں گا۔
8 میں ان شریروں کو ہمیشہ نیست ونابود کروں گا ، جو اِس ملک میں رہتے ہیں۔
میں اُن شریرلوگوں پر دباؤ ڈالوں گا کہ وہ خداوند کے شہر کو چھوڑ دے۔
Footnotes
- زبُور 101:3 مورتیاں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ”خوفناک چیزیں”
Psalm 101
King James Version
101 I will sing of mercy and judgment: unto thee, O Lord, will I sing.
2 I will behave myself wisely in a perfect way. O when wilt thou come unto me? I will walk within my house with a perfect heart.
3 I will set no wicked thing before mine eyes: I hate the work of them that turn aside; it shall not cleave to me.
4 A froward heart shall depart from me: I will not know a wicked person.
5 Whoso privily slandereth his neighbour, him will I cut off: him that hath an high look and a proud heart will not I suffer.
6 Mine eyes shall be upon the faithful of the land, that they may dwell with me: he that walketh in a perfect way, he shall serve me.
7 He that worketh deceit shall not dwell within my house: he that telleth lies shall not tarry in my sight.
8 I will early destroy all the wicked of the land; that I may cut off all wicked doers from the city of the Lord.
©2014 Bible League International