Font Size
زبُور 93
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
زبُور 93
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
93 خداوند بادشاہ ہے !
وہ شاہا نہ جا ہ و جلال اور قوّت کو کپڑوں کی طرح پہنتا ہے۔
اسلئے تمام کائنا ت محفوظ ہے۔
یہ تباہ نہیں ہو گا۔
2 اے خدا ! تیری سلطنت ہمیشہ ازل سے ابد تک قائم رہے گی۔
خدا ! تُو ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔
3 اے خداوند! ندیوں کی گرج بہت پُر شور ہے۔
ٹکرا تی ہو ئی لہروں کے آوا ز مُہیب ہے۔
4 سمندر کی مو جزن لہریں گرجتی ہیں۔ اور وہ زور آور ہیں۔
لیکن اوپر وا لا خداوند اس سے زیادہ زور آور ہے۔
5 اے خداوند! تیری شریعت ہمیشہ قائم رہے گی۔ [a]
تیرا مقدّس گھر ایک طویل مُدّت تک کھڑا رہے گا۔
Footnotes
- زبُور 93:5 تیری شریعت ہمیشہ قائم رہے گییا تیرے معاہدے پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
2007 by Bible League International