Add parallel Print Page Options

سبت کے دن کے لئے ایک توصیفی نغمہ

92 خداوندکا شکر کر نا بہترہے۔
    اے خدائے تعالیٰ! تیرے نام کا ستائش کرنا اچھّا ہے۔
صبح میں تیری شفقّت کی تمجید کرنا
    اور رات میں تیری وفاداری کی مدح سرائی کرنا بہتر ہے۔
اے خداوند ! تیرے لئے ستار،دس تار وا لے ساز
    اور بر بط پر نغمہ سرا ئی کرنا بہتر ہے۔
اے خدا وند ! جو چیزیں تُو کیا اس سے سچ مُچ تو ہمیں خوش کرتا ہے۔
    ہم خوشی سے ان کاموں کے گیت گا تے ہیں۔
اے خداوند تیرے کام بہت عظیم ہیں۔
    تیرے خیالا ت ہما ری سمجھ سے دُور ہیں۔
تیرے مقابلہ میں لوگ احمق جانور جیسے ہیں۔
    ہم تو احمق کی طرح کچھ بھی نہیں سمجھ پا تے ہیں۔
شریر لوگ گھاس کی طرح جیتے اور مرتے ہیں۔
    وہ جو کچھ بھی فضول کام کر تے ہیں۔ اسے ہمیشہ کے لئے مِٹایا جا ئے گا۔
لیکن اے خداوند! ابدُا لآ بادتو سرفراز رہے گا۔
لیکن اے خداوند! تیرے سبھی دُشمن مٹا دئیے جا ئیں گے۔
    وہ سبھی لوگ جو بُرا کام کر تے ہیں نیست و نابود کئے جائیں گے۔
10 لیکن تُو مجھ کو طا قتور بنا ئے گا۔ میں زور آور سانڈ کی مانند بن جا ؤں گا جس کے مضبوط سینگ ہو تے ہیں۔
    تُو نے مجھے خصوصی کا م کے لئے چُنا ہے۔ تُو نے مجھ پر اپنا تیل اُنڈیلا ہے جو تازگی دیتا ہے۔
11 میں اپنے چاروں جانب دُشمن دیکھ رہا ہوں۔ وہ ایسے ہیں جیسے بہت سے سانڈ مجھ پر حملہ کر نے کو تیار ہیں۔
    وہ جو میرے بارے میں باتیں کر تے ہیں۔ اُن کو میں سُنتا ہوں۔

12-13 صادق تو لبنان کے بلند قامت درختوں کی مانند ہیں جسے خداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں
    اچھّے لوگ بڑھتے تا ڑ کے درخت کی مانند جو خدا کی بارگاہ میں سر سبز ہو ں گے۔
14 یہاں تک کہ جب وہ پرانے ہو جا ئیں گے تو بھی وہ پھل دیتے رہیں گے۔
    وہ ترو تازہ اور سر سبز رہیں گے۔
15 وہ ہر شخص یہ کہنے کے لئے وہاں ہیں کہ خداوند راست اور دیانتدار ہے۔
    وہ میری چٹان ہے اور وہ کچھ غلط نہیں کرتا۔ [a]

Footnotes

  1. زبُور 92:15 وہ … غلط نہیں کر تایا، اس میں کو ئی غلطی نہیں ہے۔