زبُور 64
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ
64 اے خدا ! میری شکایت کو سُن۔
میرے دشمن مجھے دھمکی دیئے ہیں۔ میری زندگی کو اس سے محفوظ رکھ۔
2 تومجھ کو میرے دشمنوں کے پوشیدہ منصوبوں سے بچا لے۔
مجھ کو تو ان شریر لوگوں سے چھُپا لے۔
3 میرے با رے میں اُنہوں نے بہت بُرا جھوٹ بولا ہے۔
اُن کی زبان تلوار کی طرح تیز اور اُن کا کلا م تیروں جیسا تلخ ہے۔
4 تب اچانک، بغیر کسی خوف کے ، اُن کے چھُپنے کی جگہوں سے وہ سیدھے سادے
اور راستباز شخص پر اپنے تیروں سے حملہ کر تے ہیں جن سے وہ زخمی ہو جا تے ہیں۔
5 وہ غلط کام کر نے کے لئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزا ئی کر تے ہیں۔
وہ اپنے جال پھیلا نے کی ترکیب کے با رے میں باتیں کر تے ہیں۔
وہ ایک دوسرے سے کہتے ہیں،
“ کو ئی بھی ہما را پھندا نہیں دیکھے گا۔”
6 وہ اپنے جال چھپا تے ہیں۔
وہ اپنے شکا ر کی تلا ش میں ہیں لوگ بہت چال باز ہو سکتے ہیں۔
وہ لو گ کیا سوچ رہے ہیں؟ ان کو سمجھ پا نا مشکل ہے۔
7 لیکن خدا اپنے “تیروں” کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔
اور اُس سے پہلے کہ اُن کو پتا چلے، وہ شریر لوگ زخمی ہو جا تے ہیں۔
8 شریر لوگ دوسروں کے لئے بُرا کر نے کا منصوبہ بنا تے ہیں۔
لیکن خدا اُن کے منصوبوں کو چوپٹ کر سکتا ہے۔
وہ اُن بُری باتوں کو خود اُن کے اوپر کر دیتا ہے۔
پھرہر کو ئی جو انہیں دیکھتا ، تعجب سے اپنا سر ہلا تا ہے۔
9 جو کچھ خدا نے کیا ہے ، لوگ جو اُس کو دیکھیں گے
اور اُن باتوں کا ذکر دوسروں سے کریں گے۔
پھر تو ہر کوئی خدا کے بارے میں اور زیادہ جانے گا۔
وہ اُس کا احترام کرنا اور ڈرنا سیکھیں گے۔
10 ایماندار انسان خداوند کی خدمت میں شادما ں رہتا ہے۔
وہ خدا پر انحصار کرتا ہے۔ جب دیانتدار لوگ دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے
تو وہ لوگ خداوند کی ستائش کرتے ہیں۔
2007 by Bible League International