زبُور 6
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ شمینیت [a] کے سُر پر داؤد کا نغمہ
6 اے خدا وند ! تُو اپنے قہر سے میری اصلاح نہ کر
اور اپنے غیض وغضب میں مجھے سزا نہ دے۔
2 اے خداوند! مجھ پر رحم کر۔
میں بیمار اور کمزور ہوں۔
مجھے شفاء دے
کیوں کہ میری ہڈیوں میں بے قراری ہے۔
3 میری جان نہایت بے قرار ہے۔
اے خداوند! کب تک انتظار کر نا پڑیگا تو کب مجھے تندرست کر ے گا ؟۔
4 اے خداوند! وا پس آ، اور مجھے پھر سے زور آور بنا۔
تو بڑا مہربان ہے ، مجھے بچا لے۔
5 قبر میں کون تیری تعریف کرے گا ؟
موت کی جگہ کون تجھے یاد رکھے گا۔ بس مجھے شفاء دے۔
6 اے خداوند! ساری رات میں تجھ کو پکارتا ہوں۔
میرا بستر میرے آنسوؤں سے بھیگ گیا ہے۔
میرے بستر سے آنسو ٹپک رہے ہیں۔
تیرے لئے روتا ہوا میں کمزور ہو گیا ہوں۔
7 میرے دشمنوں نے مجھ سے بہت ساری تکلیفیں جھیلوا ئیں ہیں۔
اِس نے مجھے غمزدہ اور دکھی کر ڈالا ہے۔ اور میری آنکھیں غم کے ما رے تھک رہی ہیں۔
8 اے تمام شریر لوگو ! مجھ سے دور رہو،
کیوں کہ خداوند نے میرے رو نے کی آواز سن لی ہے۔
9 خداوند نے میری منّت کو سنا
اور خداوند نے میری دعاؤں کو قبول کر لیا ہے۔
10 میرے تمام دُشمن شرمندہ اور مایوس ہو نگے۔
کچھ حادثہ اچانک ہی رو نما ہو گا اور وہ سبھی شرمندگی سے لوٹ جا ئینگے۔
Footnotes
- زبُور 6:1 شمینیت یہ ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔
Psalm 6
New International Version
Psalm 6[a]
For the director of music. With stringed instruments. According to sheminith.[b] A psalm of David.
1 Lord, do not rebuke me in your anger(A)
or discipline me in your wrath.
2 Have mercy on me,(B) Lord, for I am faint;(C)
heal me,(D) Lord, for my bones are in agony.(E)
3 My soul is in deep anguish.(F)
How long,(G) Lord, how long?
4 Turn,(H) Lord, and deliver me;
save me because of your unfailing love.(I)
5 Among the dead no one proclaims your name.
Who praises you from the grave?(J)
2007 by Bible League International
Holy Bible, New International Version®, NIV® Copyright ©1973, 1978, 1984, 2011 by Biblica, Inc.® Used by permission. All rights reserved worldwide.
NIV Reverse Interlinear Bible: English to Hebrew and English to Greek. Copyright © 2019 by Zondervan.