زبُور 33
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
33 اے نیک لوگو! خداوند میں شادماں رہو۔
خدا کی حمد کرنا فرمانبردار لوگوں کو زیب دیتا ہے۔
2 ستار بجاؤ اور اُس کا شکر کرو۔
خداوند کی دس تار وا لی بربط کے ساتھ ستائش کرو۔
3 اب اُس کے لئے نیا گیت گاؤ۔
خوشی کا ساز خوبصورتی سے بجاؤ۔
4 خداوند کا کلام سچّا ہے۔
جو بھی وہ کرتا ہے اُس کا تم بھروسہ کر سکتے ہو۔
5 خداوند منصفانہ، راستی اور اچھا کام کرنا پسند کرتا ہے۔
زمین خدا کی شفقت سے معمور ہے۔
6 خداوند نے حکم دیا اور دنیا وجود میں آئی۔
خدا کی سانسوں سے زمین کی ہر شئے وجود میں آئی۔
7 سمندر کا پانی ایک جگہ جمع کیا۔
اس نے بحر کو اس کی جگہ پر قائم کیا۔
8 دنیا کے باشندوں کو خداوند کا احترام کرنا اور اس سے ڈرنا چاہئے۔
اِس دنیا میں جو بھی لوگ بستے ہیں۔ اُن کو چاہئے کہ وہ اس سے ڈریں۔
9 کیوں! اِس لئے کہ خدا نے حکم دیا اور وہ بات واقع ہو گئی ہے۔
اس نے کہا، “رکو” اور وہ رک گئی۔
10 خداوند قوموں کے منصوبوں کو نا کا رہ کر سکتا ہے۔
وہ اُن کے منصوبوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
11 لیکن خداوند کے مشورے ہمیشہ ہی بہتر ہو تے ہیں۔
اُس کے منصو بے نسل در نسل بہتر ہو تے ہیں۔
12 مبا رک ہے وہ قوم جس کا خداوند خدا ہے۔
خدا نے انہیں اپنے ہی خاص لوگ ہو نے کے لئے منتخب کیا ہے۔
13 خداوند آسمان سے نیچے دیکھتا رہتا ہے۔
وہ سبھی لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے۔
14 وہ اپنے اونچے تخت سے زمین پر
رہنے وا لے سب لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے۔
15 خدا نے ہر کسی کے دل کو بنا یا ہے۔
پس کون کیا سوچ رہا ہے وہ سمجھتا ہے۔
16 کوئی بادشاہ اپنی عظیم فوج سے بچ نہیں سکتا۔
کوئی جنگجو اپنی عظیم طاقت سے بچ نہیں سکتا۔
17 جنگ میں سچ مچ گھوڑے فتح مندی نہیں دیتے۔
سچ مچ اُن کی طا قت تمہیں بچا نہیں سکتی۔
18 جو لوگ خدا وندکی پیروی کر تے ہیں، انہیں خدا دیکھتا ہے اور ان کی نگہبا نی کرتا ہے۔
جو لوگ اس کی عبادت کر تے ہیں، اُن کو اُس کی شفقت بچاتی ہے۔
19 خدا اُن لوگوں کو موت سے بچاتا ہے ،
وہ جب بھوکے ہو تے ہیں تب وہ اُنہیں قوّت دیتا ہے۔
20 ہماری جان کو خدا کا انتظار ہے۔
وہی ہماری مدد اور ہماری سِپر ہے۔
21 خدا ہم کوشادماں کرتا ہے
ہمیں سچ مُچ اُس کے پاک نام پر کامل توکّل ہے۔
22 اے خداوند! ہم سچ مُچ تیری عبادت کر تے ہیں۔
پس تو ہم پر اپنی عظیم محبت دکھا۔
2007 by Bible League International