زبُور 144
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
144 خداوند میری چٹان ہے۔
خداوند کو مُبارک کہو!
خداوند مجھ کو جنگ کے لئے تیار کر تا ہے۔
خداوند مجھ کو لڑا ئی کے لئے تیار کر تا ہے۔
2 خداوند مجھ سے شفقّت کرتا ہے اور میری حفاظت کرتا ہے۔
خداوند پہا ڑ کے اوپر میرا اُونچا بُرج ہے۔
وہ میری سِپر اور میری پناہ گا ہ ہے۔ میں اُس کے بھروسے ہوُں۔
خداوند میرے لوگوں پر حکومت کر نے میں میرا مدد گار ہے۔
3 اے خداوند! تیرے لئے لوگ کیوں اہم ہیں؟
توُ ہم پر توجّہ کیوں دیتا ہے ؟
4 انسان کی زندگی ایک ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔
انسان کی زندگی ڈھلتے ہو ئے سایہ کی مانند ہو تی ہے۔
5 اے خداوند! توُ آسمان کو چیِر کر نیچے اُتر آ۔
تو پہا ڑوں کو چھوُلے کہ اُن سے دُھوا ں اُٹھنے لگے۔
6 اے خداوند! بجلیاں بھیج دے اور میرے دُشمنوں کو کہیں دُور بھگا دے۔
اپنے تیروں کو چلا اور انہیں بھا گنے پر مجبور کر دے۔
7 اے خداوند! آسمان سے نیچے اُ تر اور مجھ کو بچا لے۔
اِن پر دیسیوں سے بچا لے۔
8 یہ دُشمن دروغ گو ہیں۔
وہ ایسی باتیں بنا تے ہیں جو سچ نہیں ہو تی ہیں۔
9 اے خداوند ! میں نیا گیت گاؤں گا اُن حیرت انگیز کاموں کے با رے میں تُو جنہیں کرتا ہے۔
میں دس تار وا لی بر بط پر تیری مدح سرا ئی کروں گا۔
10 اے خداوند! بادشاہوں کی مد د اُن کی جنگ جیتنے میں کر تا ہے۔
خدا نے اپنے بندہ داؤد کو اُس کے دُشمنوں کی تلوا ر سے بچایا۔
11 مجھ کو اِن پردیسیوں سے بچا لے۔
یہ دُشمن جھو ٹے ہیں،
یہ ایسی باتیں بنا تے ہیں جو سچ نہیں ہو تیں۔
12 ہما رے حالا ت کے مطا بق ہما رے جوان بیٹے قدآور درخت کی طرح بڑھ گئے ،
ہما ری بیٹیاں گھر کے خوبصورت نقش کئے ہو ئے پتھر کی مانند ہیں۔
13 ہما رے کھیت ہر طرح کی فصلوں سے بھرپور ہیں،
ہما ری بھیڑ بکریاں ہما رے میدانوں میں ہزاروں ہزا ر بچے جنم دے۔
14 ہما رے جانوروں کے بہت سے بچے ہوں، ہم پر حملہ کرنے کو ئی دُشمن نہ آئے ،
کبھی ہم جنگ کو نہیں آئیں اور ہما ری گلیوں میں خوف کی چیخیں نہ اُٹھیں۔
15 جب ایسا ہو گا لوگ بہت خوُش ہو ں گے۔
جن کا خدا ، خداوند ہے ، وہ لوگ بہت مسرور رہتے ہیں۔
2007 by Bible League International