زبُور 143
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
143 اے خداوند! میری دُعا سُن۔
میری اِلتجا کو سُن اور پھر توُ میری دُعا کا جواب دے۔
مجھ کو بتا دے کہ توُ سچ مُچ میں بھلا اور راست ہے۔
2 توُ اپنے بندے کو عدالت تک نہ لا۔
کیوں کہ کو ئی بھی زندہ شخص تیرے سامنے معصوم نہیں ٹھہر سکتا۔
3 مگر میرے دُشمن میرے پیچھے پڑے ہیں۔
انہوں نے میری زندگی کو خاک میں ملا دیا۔
وہ مجھے اندھیری قبر میں دھکیل رہے ہیں،
اُن لوگوں کی طرح جو بہت پہلے مر چکے ہیں۔
4 میں ما یوس ہو رہا ہوُں۔
میں اپنا حوصلہ کھو رہا ہوں۔
5 لیکن مجھے وہ باتیں یاد ہیں جو بہت پہلے ہو چکی تھیں۔
اے خدا ! میں اُن مختلف حیرت انگیز کارناموں کو بیان کر رہا ہوں، جن کو تُو نے کيا تھا۔
6 اے خداوند! میں اپنا ہا تھ اُٹھا کر تجھ سے دُعا کرتا ہوُں۔
میں تیری مدد کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیسے خشک زمین با رش کی مُنتظر ہو تی ہے۔
7 اے خداوند! تو مجھے جلد جواب دے۔
میں نے اپنا حوصلہ کھودیا ہے۔
اپنا چہرہ مجھ سے نہ چھُپا۔
ایسا نہ ہو کہ میں قبر میں اُترنے وا لوں کی مانند ہو جا ؤں۔
8 اے خداوند! صُبح کو مجھے اپنی شفقّت کی خبر دے۔
کیوں کہ میرا توکّل تجھ پر ہے۔
مجھے وہ راہ بتا جس پر میں چلوں،
کیوں کہ میں اپنا دِل تیری ہی طرف لگا تا ہوں۔
9 اے خداوند! میرے دُشمنوں سے رہا ئی پا نے کو میں تیری پناہ میں آتا ہوُں۔
توُ مجھ کو بچا لے۔
10 مجھے سِکھا کہ تیری مر ضی پر چلوں، اس لئے کہ تو میرا خدا ہے۔
تیری نیک رُوح مجھے راستی کے ملک میں لے چلے۔
11 اے خداوند! مجھے زندہ رہنے دے ، تا کہ لوگ تیرے نام کی مدح سرائی کریں۔
اپنے نام کی خاطر میری زندگی کو مُصیبت سے بچا۔
12 اے خداوند! مجھ پر اپنی شفقّت ظا ہر کر ،
اور اُن دُشمنوں کو ہرا دے۔
جو میرے قتل کی کوشش کر رہے ہیں،
کیوں کہ میں تیرا بندہ ہوں۔
2007 by Bible League International