Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کے توصیفی نغموں میں سے ایک نغمہ

139 اے خدا خداوند! تُو نے مجھے جانچ لیا ہے۔
    میرے بارے میں تُو سب کچھ جانتا ہے۔
تُو جانتا ہے کہ میں کب بیٹھتا ہوں اور کب کھڑا ہو تا ہوں۔
    خداوند تُو دُور ہو تے ہوئے بھی میرے خیالا ت کو جانتا ہے۔
اے خداوند! تُو وا قف ہے کہ میں کہاں جا تا اور کب لو ٹتا ہوں۔
    میں جو کچھ کر تا ہوُ ں سب کو تُو جانتا ہے۔
اے خداوند! اِس سے پہلے کہ میرے مُنہ سے لفظ نکلے،
    تُجھ کو پتہ ہو تا ہے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔
اے خداوند! تُو میرے چاروں جانب چھایا ہوُا ہے۔
    تو میرے آگے اور پیچھے بھی ہے۔ تو اپنا ہا تھ میرے اُوپر نرمی سے رکھتا ہے۔
مجھے حیرت ہے اُن باتوں پر جن کو تُو جانتا ہے ،
    جس کا میرے لئے سمجھنا بہت مُحال ہے۔
ہر جگہ جہاں بھی میں جا تا ہوں تیری رُوح رہتی ہے۔
    اے خداوند! میں تجھ سے بچ کر نہیں جا سکتا۔
اے خداوند! اگر میں آسمان پر جا ؤں، وہاں پر تُو ہی ہے۔
    اگر میں پا تا ل میں جا ؤں وہاں پر تُو ہی ہے۔
اے خداوند! اگر میں مشرق میں جہاں آفتاب نکلتا ہے ، جاؤں ، وہاں پر بھی تُو ہے۔
    اگر میں سمندر کے مغرب کی طرف جا ؤں وہاں بھی تُو ہے۔
10 وہاں بھی تیرا داہنا ہا تھ مجھے سنبھا لتا۔
    اور تُو ہا تھ پکڑ کر مجھ کو لے چلتا ہے۔
11 اگر میں کہوں کہ یقینًا تاریکی مجھے چُھپا لے گی ،
    اور میرے چاروں طرف کا اُجا لا رات بن جا ئے گا۔
12 مگر خداوند اندھیرا تیرے لئے اندھیرا نہیں ہے۔
    تیرے لئے رات بھی دن کی مانند روشن ہے۔
13 اے خداوند! تُو نے ہی میرے سارے جسم [a] کو بنا یا تُو میرے با رے میں سب کُچھ جانتا تھا،
    جب میں ابھی اپنی ماں کی کو کھ ہی میں تھا۔
14 اے خداوند! میں شکر گذار ہوُ ں کہ تو نے مجھے نہایت حیرت انگیز طریقے سے بنا یا ،

اور میں سچ مُچ جانتا ہوُں کہ تُو جو کچھ کر تا ہے وہ تعجب خیز ہے۔

15 میرے با رے میں تُو سب کچھ جانتا ہے۔ جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں پوشیدہ تھا،
    جب میرا وجُود رُوپ لے رہا تھا ، تبھی تُو نے میری ہڈیوں کو دیکھا۔
16 تیری آنکھوں نے میرے جسم کو بنتے دیکھا ، تُو نے میرے تمام اعضا کی فہرست بنا ئی۔
    ہر روز تُو نے مجھے دیکھا اور ان میں سے کو ئی بھی عضو نہیں چھُٹا ہے۔
17 اے خدا ! تیرے خیال میرے لئے کیسے بیش بہا ہیں۔
    اے خدا ! توُ بہت کچھ جانتا ہے !۔
18 جو کچھ تو جانتا ہے ،اُن سب کو اگر میں گِن سکوں تو وہ زمین کی ریت کے ذرّوں سے زیادہ ہو نگے۔
    اور جب میں جاگتا ہوں تب بھی میں تیرے ساتھ ہو ں۔
19 خدا نے بُرے لوگوں کو فنا کر۔
    اُن قاتلوں کو مجھ سے دُور رکھ۔
20 وہ بُرے لوگ تیرے لئے بُری با تیں کہتے ہیں۔
    تیرے دُشمن تیرے نام کے با رے میں بُری باتیں کہتے ہیں۔ [b]
21 اے خداوند! مجھ کو اُن لوگوں سے نفرت ہے۔ جو تُجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
    مجھ کواُ ن لوگوں سے بیر ہے جو تُجھ سے مُڑ جا تے ہیں۔
22 مجھ کواُن سے پوری طرح نفرت ہے۔
    تیرے دُشمن میرے بھی دُشمن ہیں۔
23 اے خداوند! مجھ پر نظر کر ، اور میرا دِل جان لے۔
    مجھ کو جانچ لے اور میرا اِرادہ جان لے۔
24 اے خدا ! مجھ پر نظر کر اور دیکھ کہ میرے خیالات بُرے نہیں ہیں
    اور مجھ کو اُس راہ پر لے چل جو ابدی ہے۔

Footnotes

  1. زبُور 139:13 سارے جسملفظی معنی گردے کے ہیں، قدیم زمانے کے اسرائیلی سوچا کر تے تھے کہ جوش وجذبات گردے میں محسوس کئے جا تے ہیں۔ اسلئے اس کے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں، خدا جانتا ہے کہ اس شخص نے پیدا ہو نے سے پہلے کیسا محسوس کیا۔
  2. زبُور 139:20 تیرے دشمن ,,, کہتے ہیںیہاں عبرانی میں اس کے معنی صاف طور پر نہیں ہے۔