زبُور 136
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
136 خداوند کا شکر کرو۔ کیوں کہ وہ بھلا ہے۔
اُس کی سچی شفقت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
2 اجسام فلکی کے خدا کا شکر کرو۔
اُس کی سچی شفقت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
3 خداؤں کے خدا کا شکر کرو۔
اُس کی سچی شفقت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
4 خدا کی مدح سرا ئی کرو۔ صرف وہی ایک ہے جو حیرت انگیز کام کرتا ہے۔
اُس کی سچی شفقت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
5 خدا کی مدح سرا ئی کرو جس نے اپنی دانا ئی سے آسمان کو بنا یا ہے۔
اُس کی سچی شفقت ابدی ہے۔
6 خدانے سمندر کے بیچ میں سُوکھی زمین کو قا ئم کیا ۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
7 خدا نے عظیم روشنی تخلیق کیں۔
اُس کی سچی شفّقت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے
8 خدا نے آفتاب کو دن پر حکو مت کر نے کے لئے بنا یا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
9 خدا نے چاند تاروں کو بنا یا کہ وہ رات پر حکو مت کریں۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
10 خدا نے مصر میں انسانوں اور چوپایوں کے پہلو ٹھوں کو ما را۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
11 خدا اسرائیل کو مصر سے با ہر لے آ یا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
12 خدانے عظیم قُدرت اور قوّت کو ظا ہر کیا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
13 خدانے بحرِ قلز م کے دو حصّے کر دئیے۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
14 خدا نے اسرائیل کو سمندر کے بیچ سے پا ر کرا یا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
15 خدا نے فرعون اور اس کی فوج کو بحر قلزم میں غرق کر دیا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
16 خدا نے اپنے لوگوں کو بیا باں میں را ہ دکھا ئی۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
17 خدا نے بہت سارے عظیم با دشاہوں کو شکست دی۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
18 خدا نے نا مور بادشاہوں کو ہلا ک کیا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
19 خدا نے اموریوں کے بادشاہ سیِحون کو قتل کیا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
20 خدا نے بسن کے بادشاہ عوج کو ما را۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
21 خدا نے اسرائیل کو اس کی زمین دے دی۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
22 خدا نے اُس زمین کو اِسرائیل کو سوغات کے رُوپ میں دیا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
23 خدا نے ہم کو یاد رکھا، جب ہم شکست یاب ہو ئے تھے۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
24 خدا نے ہم کو ہما رے دشمنوں سے بچا یا تھا۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
25 خدا ہر شخص کو روزی دیتا ہے۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
26 آسمان کے خدا کی مدح سرائی کرو۔
اُس کی سچی شفقّت ہمیشہ ہی بنی رہتی ہے۔
2007 by Bible League International