Font Size
زبُور 121
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
زبُور 121
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل کو جا تے وقت گا نے کا نغمہ
121 میں اُوپر پہا ڑوں کو دیکھتا ہوں
لیکن سچ مُچ میں میری مدد کہاں سے آئے گی ؟
2 مجھ کو تو سہا را خداوند سے ملے گا ؟
جو زمین و آسمان کا بنا نے وا لا ہے۔
3 خدا تُجھ کو گر نے نہیں دے گا۔
تیرا بچا نے وا لا کبھی نہیں سوئے گا۔
4 اِسرائیل کا محا فظ کبھی بھی اُونگھتا نہیں ہے۔
خدا کبھی سوتا نہیں ہے۔
5 خداوند تیرا مُحا فظ ہے۔
وہ اپنی عظیم قُدرت سے تُجھ کو بچا تا ہے۔
6 نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچا ئے گا ،
نہ ما ہتاب رات کو۔
7 خداوند تجھے ہر مُصیبت سے بچا ئے گا۔
خداوند تیری جان کو محفوظ رکّھے گا۔
8 آتے اور جا تے ہوئے خداوند تیری حفا ظت کر ے گا۔
خداوند تیری اب اور ہمیشہ حفا ظت کر ے گا۔
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
2007 by Bible League International