Add parallel Print Page Options

پولس اور برنباس کا جدا ہو نا

36 چند دن بعد پولس نے برنباس سے کہا، “ہم نے کئی شہروں میں خدا وند کا پیغام سنایا ہے۔ ہمیں ان شہروں کو دوبارہ واپس جا کر ان سے ملنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ وہ کیسے ہیں۔” 37 برنباس چاہتا تھا کہ یوحنا مرقس بھی ان کے ساتھ چلے۔ 38 کیوں کہ ان کے پہلے سفر میں یوحنا مر قس نے انہیں پمفیلیہ میں ہی چھوڑ دیا تھا اور انکے ساتھ کام کو جاری نہ رکھا تھا اسی لئے پولس نے یہ خیال نہ کیا کہ اسے ساتھ لے جائیں۔

Read full chapter