دوم تو اریخ 11
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
11 جب رحبعام یروشلم آیا تو اس نے ایک لاکھ اسّی ہزار بہترین سپاہیوں کو جمع کیا اس نے ان سپاہیوں کو یہوداہ اور بنیمین کے خاندان سے جمع کیا۔ اس نے انکو اسرائیل کے خلاف لڑ نے کے لئے جمع کیا تا کہ وہ رحبعام کی بادشاہت کو واپس دلا سکیں۔ 2 لیکن خدا وند کا پیغام سمعیاہ کے پاس آیا۔ سمعیاہ خدا کا آدمی تھا۔ 3 خدا وند نے کہا ، “سمعیاہ یہوداہ کے بادشاہ سلیمان کے بیٹے رحبعام سے بات کرو اور یہوداہ اور بنیمین میں رہنے والے سبھی بنی اسرائیلیوں سے بات کرو۔ 4 ان سے کہو خدا وند یہ کہتا ہے : ’تمہیں اپنے بھا ئیوں کے خلاف نہیں لڑ نا چاہئے۔ ہر آدمی اپنے گھر واپس چلا جائے۔ میں نے ہی ایسا ہو نے دیا ہے۔‘” اس لئے بادشاہ رحبعام اور اسکی فوج نے خدا وند کا پیغام مانا اور وہ واپس ہو گئے انہوں نے یربعام پر حملہ نہیں کیا۔
رحبعام کا یہوداہ کو طاقتور بنانا
5 رحبعام یروشلم میں رہنے لگا۔ اس نے حملہ کے خلاف حفاظت کے لئے یہوداہ میں طاقتور شہر بنائے۔ 6 اس نے بیت اللحم ، عطیام ، تفوع، 7 بیت صور ، سوکو ، عدلام ، 8 جات ، مریسہ ، زیف ، 9 ادوریم، لکیس، عزیقہ ، 10 صرعہ ، ایالون اور حبرون شہروں کی مرمت کی۔ یہوداہ اور بنیمین کے شہروں کو مضبوط بنایا گیا۔ 11 جب رحبعام نے ان شہروں کو مضبوط بنایا تو اس نے اس میں سپہ سالار کو رکھا اس نے اس میں غذائی رسد ، تیل ، مئے بھی ان شہروں میں رکھا۔ 12 رحبعام نے ہر شہر میں ڈھا لیں ، بر چھے بھی رکھے اور شہر کو طا قتور بنایا۔ رحبعام نے یہوداہ اور بنیمین کے لوگوں کو اپنے قابو میں رکھا۔ 13 سارے اسرائیل کے کاہن اور لاوی لوگ رحبعام سے متفّق تھے۔ اور وہ اس کے ساتھ ہو گئے۔ 14 لاوی لوگوں نے اپنی گھاس والی زمین اور کھیت چھو ڑ دیئے اور یہوداہ اور یروشلم آگئے۔ لاوی لوگوں نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ یر بعام اور اس کے بیٹوں نے انہیں خدا وند کے کاہن کے طور پر خدمت کرنے سے منع کر دیا۔ 15 یُربعام نے اپنے ہی کاہنوں کو اعلیٰ جگہوں پر خدمت کے لئے چُنا جہاں اس نے بکروں اور بچھڑوں کی مورتیوں کو رکھا۔ 16 جب لاویوں نے اسرائیل کو چھو ڑا تو اسرائیلی خاندانی گروہ کے وہ لوگ جو خدا وند خدا پر یقین رکھتے تھے یروشلم میں خدا وند اپنے آباؤ اجداد کے خدا کو قربانی پیش کئے۔ 17 ان لوگوں نے یہوداہ کی حکو مت کو طاقتور بنایا اور انہوں نے سلیمان کے بیٹے رحبعام کی تین سال تک حمایت کی۔ انہوں نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ وہ لوگ اس دوران داؤد اور سلیمان کی راہ پر چلتے رہے۔
رحبعام کا خاندان
18 رحبعام نےمحالات سے شادی کی اس کا باپ یریموت تھا اس کی ماں ابی اخیل تھی یریموت داؤد کا بیٹا تھا۔ ابی اخیل الیاب کی بیٹی تھی۔ اور الیاب یسّی کا بیٹا تھا۔ 19 محالات سے رحبعام کو یہ بیٹے ہو ئے : یعوس ، سمریاہ اور زہم۔ 20 تب رحبعام نے معکہ سے شادی کی۔ معکہ ابی سلوم کی بیٹی تھی۔ معکہ کو رحبعام سے یہ بیٹے ہوئے : ابیاہ عتی ، زِیزا اور سلومیت۔ 21 رحبعام سب بیویو ں اور داشتاؤ ں سے زیادہ معکہ کو چاہتا تھا۔ معکہ ابی سلوم کی بیٹی تھی۔ رحبعام کی ۱۸ بیویاں اور ۶۰ داشتائیں تھیں۔ رحبعام ۲۸ بیٹے اور ۶۰ بیٹیوں کا باپ تھا۔ 22 رحبعام نے اپنے بھائیوں میں ابیاہ کو قائد چنا۔ رحبعام نے یہ اس لئے کیا کیوں کہ اس نے ابیاہ کو بادشاہ بنانے کا منصوبہ بنایا۔ 23 رحبعام نے عقلمندی سے کام کیا اور اپنے بیٹوں کو یہوداہ اور بنیمین کے سارے ملک میں ہر ایک طاقتور شہر میں پھیلا دیا۔ اور رحبعام نے اپنے بیٹوں کو بہت زیادہ رسد بھیجی۔ اس نے اپنے بیٹوں کے لئے بیویوں کو تلاش کیا۔
2007 by Bible League International