Add parallel Print Page Options

سلیمان کا دانشمندی چاہنا

داؤد کا بیٹا سلیمان ایک بہت طاقتور بادشاہ ہوا کیوں کہ خداوند اس کاخدا اس کے ساتھ تھا۔ خداوند نے سلیمان کو بہت عظیم بنایا۔

سلیمان نے سبھی بنی اسرائیلیوں سے باتیں کیں۔ اس نے فوج کے کپتان جنرل، منصف اسرائیل کے تمام قائدین اور خاندان کے گروہوں سے باتیں کیں۔ تب سلیمان اور سب لوگ اس کے ساتھ جمع ہو ئے اور اونچی جگہ کو گئے جو جبعون شہر میں تھی۔خدا کا خیمہ اجتماع وہاں تھا۔ خداوند کے خادم موسیٰ نے اسے اس وقت بنایا تھا جب وہ اور بنی اسرائیل ر یگستان میں تھے۔ داؤد خدا کے معاہدہ کے صندوق کو قریت یعریم سے یروشلم لا ئے تھے۔ داؤد نے یروشلم میں ا س کے رکھنے کے لئے ایک جگہ بنا ئی تھی۔داؤد نے یروشلم میں خدا کے معاہد ہ کے صندوق کے لئے ایک خیمہ لگا د یا تھا۔ بضلی ایل بن اوری بن حور نے کانسے کی ایک قربانگاہ بنا ئی تھی۔ وہ کانسے کی قربانگا ہ جبعون میں مقدس خیمہ کے سامنے تھی۔اس لئے سلیمان اور وہ لوگ خداوند سے رائے لینے جبعون گئے۔ سلیمان خیمٴہ اجتماع میں خداوند کے سامنے کانسے کی قربان گا ہ تک گئے۔سلیمان نے قربان گا ہ میں ایک ہزار جلانے کی قربانی پیش کیں۔

اس رات خدا سلیمان کے پاس آیا۔خدا نے کہا، “مجھ سے تم وہ مانگو جو کچھ تم چاہتے ہو تا کہ میں تمہیں دوں۔”

سلیمان نے خدا سے کہا، “تم میرے باپ داؤد کے ساتھ بہت رحم دل رہے ہو تم نے مجھے میرے باپ کی جگہ پر نیا بادشاہ ہو نے کیلئے چُنا ہے۔ اب اے خداوندخدا تو نے جو وعدہ میرے باپ داؤد سے کیا تھا اس کو پو را کر تو نے مجھے ان لوگوں کا حاکم بنایا ہے جو دھول کے ذرّے کی طرح بے شمار ہیں۔ 10 اب تو مجھے دانش اور علم دے تا کہ میں ان لوگوں کی رہنمائی کر سکوں۔تیرے ان عظیم لوگوں پر کون حکومت چلاسکتا ہے ؟” 11 خدا نے سلیمان سے کہا، “تمہا را سلوک ٹھیک ہے تم نے دولت یا جائیداد یا عزت نہیں مانگی تم نے یہ بھی نہیں پو چھا کہ تمہا رے دشمن مر جا ئیں تم نے طویل عمر بھی نہیں مانگی لیکن تم نے دانشمندی اور علم مانگا ہے تا کہ تم میرے لوگو ں کا عقلمندانہ فیصلہ کر سکو میں نے تمہیں ان لوگوں کا بادشا ہ بنایا۔ 12 اس لئے میں تمہیں دانشمندی اور علم دو ں گا۔میں تمہیں دولت ، جا ئیداد اور عزت بھی دو ں گا۔تم سے پہلے کے بادشاہوں کے پاس دولت اور عزت کبھی نہ تھی اور تمہا رے بعد ہو نے وا لے بادشا ہوں کے پاس بھی اِتنی دولت اور عزّت نہ ہو گی۔”

13 اس طرح سلیمان جبعون میں عبادت کی جگہ پر گیا۔پھر سلیمان خیمٴہ اجتماع کو چھوڑے اور یروشلم واپس ہو گئے۔ اور اسرائیل پر حکومت کرنے لگے۔

سلیمان کا دولت اور فوج جمع کرنا

14 سلیمان نے اپنی فوج کے لئے گھو ڑے اور رتھ جمع کرنا شروع کیا۔ سلیمان کے پاس ایک ہزار چارسو رتھ اور ۰۰۰,۱۲ گھوڑسوار تھے۔ سلیمان نے ان کو رتھوں کے شہر میں رکھا۔ وہ یروشلم میں بھی ان میں سے کچھ کو رکھا جہاں کہ بادشا ہ کے رہنے کی جگہ تھی۔ 15 سلیمان نے یروشلم میں بہت سا سونا اور چاندی جمع کیا یروشلم میں بہ کثرت سونا اور چاندی پتھروں کے جیسا تھا۔ سلیمان نے دیودار کی بہت سی لکڑی جمع کی اس نے دیودار کی اِتنی زیادہ لکڑی جمع کی کہ وہ مغربی پہاڑی دامن کے گولر کے درختوں جیسی ہو گئیں۔ 16 سلیمان نے مصر سے اور کیو [a] سے گھوڑے لا ئے بادشا ہ کے تاجروں نے گھوڑو ں کو کیو سے خریدا۔ 17 سلیمان کے تاجرو ں نے مصر سے ایک رتھ ۶۰۰ مثقال چاندی میں اور ایک گھوڑا ۱۵۰ مثقال چاندی میں خریدے۔اس طرح سے تاجروں نے پھر گھوڑوں رتھوں کو حتی لوگوں کے بادشاہوں اور ارام کے بادشا ہوں کے پاس فروخت کیا۔

Footnotes

  1. دوم تو اریخ 1:16 کیو جنوبی ترکی کا ایک ملک۔