Add parallel Print Page Options

کا ہنو ں کا کمرہ

42 پھر وہ مجھے شمالی پھاٹک سے باہری آنگن میں لے گیا۔ وہ مجھے اس کمرہ میں لے آئے جو کہ شمال کی جانب عمارت کے سامنے پابندی شدہ مقام میں تھا۔ شمال کی جانب کی عمارت سو ہا تھ لمبی اور پچاس ہا تھ چو ڑی تھی۔ بیس ہا تھ وا لے اندرونی آنگن کے سامنے با ہری آنگن کے سامنے کمرے تھے جو کہ تین منزلے وا لے تھے۔ ان کمرو ں کے آگے ایک چو ڑا راستہ تھا جو کہ اندرونی آنگن جا تا تھا۔ یہ دس ہا تھ چو ڑا، سو ہا تھ لمبا تھا۔ ان کے دروا زے شمال کی طرف تھے۔ 5-6 اوپر کے کمرے بہت چھو ٹے تھے۔کیونکہ ان کے برآمدے عمارت کی نچلی اور درمیانی منزل کے مقابلہ میں ان سے زیادہ جگہ لئے ہوئے تھے۔ اس عمارت کی تین منزلیں تھیں۔ لیکن ان کمروں کے ستون آنگن کے ستونوں کی مانند نہ تھے۔ اس لئے وہ نچلی اور درمیانی منزل کے مقابلہ میں تنگ تھے۔ باہری آنگن کے کمروں کے سامنے کی باہری دیوار پچاس ہاتھ لمبی تھی۔ کیوں کہ بیرونی آنگن کے کمرے کی لمبائی پچاس ہا تھ تھی اور ہیکل کی طرف رخ کئے ہوئے کی لمبائی سو ہاتھ تھی۔ ان کمروں کے نیچے ایک مدخل تھا جو بیرونی آنگن کے مشرق کو لے جاتا تھا۔

10 بیرونی دیوار کے آغاز میں جنوب کی جانب گھر کے آنگن کے سامنے اور گھر کی عمارت کی دیوار کے باہر کمرے تھے۔ ان کمروں کے سامنے، 11 ایک بڑا راستہ تھا۔ وہ شمال کے کمروں کی مانند تھا۔ جنوب کا راستہ لمبائی اور چوڑائی میں اتنا ہی ناپ والا تھا جتنا شمال کا۔ انکے دروازے بھی ویسے ہی تھے جيسے کہ شمال کے دروازے۔ 12 جنوب کے کمروں کے نیچے ایک راستہ تھا جو مشرق کی جانب تھا۔ جنوب کے کمروں کی راہ پر ایک سیدھی دیوار تھی۔

13 اس شخص نے مجھ سے کہا کہ شمالی اور جنوبی کمرے جو کہ پابندی شدہ جگہ کے سامنے ہیں وہ مقدس کمرے ہیں۔ یہ کمرے ان کاہنوں کے لئے ہیں جو کہ خدا وند کے لئے قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ وہی جگہ جہاں پر کاہن لوگ سب سے مقدس نذرانے کھائیں گے۔ وہ لوگ اس جگہ پر سب مقدس نذرانے: اناج کا نذرانہ، گناہ کا نذرانہ اور جرم کا نذرانہ رکھیں گے کیوں کہ وہ مقدس جگہ ہے۔ 14 کاہن ان مقدس کمروں میں داخل ہوں گے۔ لیکن بیرونی آنگن میں جانے سے قبل خدمت کا لباس مقدس جگہ میں رکھ دیں گے۔ کیونکہ یہ لباس بھی مقدس ہے۔ اگر کاہن چاہیں کہ وہ ہیکل کے اس حصے میں جائے جہاں دیگر لوگ ہیں تو انہیں ان کمروں میں جانا چاہئے اور دوسرا لباس پہن لینا چاہئے۔

آنگن کا بیرونی حصّہ

15 اس شخص نے جب ہیکل کے اندر ناپ لینا ختم کردیا تب اس نے مجھے اس پھاٹک سے باہر لایا جو مشرق کی طرف تھا۔ اس نے باہری آنگن کے تمام حصوں کو ناپا۔ 16 اس شخص نے پیمائش کے چھڑ سے مشرق کے سرے کو ناپا یہ پانچ سو ہاتھ لمبا تھا۔ 17 اس نے شمال کے سرے کو ناپا یہ پانچ سو ہا تھ لمبا تھا۔ 18 اس نے جنوب کے سرے کو ناپا یہ پانچ سو ہاتھ لمبا تھا۔ 19 تب وہ مغرب کی جانب گیا اور اسے ناپا یہ پانچ سو ہاتھ لمبا تھا۔ 20 اس نے ہیکل کو چاروں جانب سے ناپا۔ ہیکل کی چاروں جانب ایک دیوار تھی۔ دیوار پانچ سو ہاتھ لمبی اور پانچ سو ہاتھ چوڑی تھی۔ یہ دیوار مقدس حصوں کو ناپاک حصوں سے الگ کرتی تھی۔