Add parallel Print Page Options

انگور کي بيل، يروشلم کو جلا ديا جائے گا

15 تب خدا وند کا کلام مجھے ملا اس نے کہا، “اے ابن آدم! کیا انگور کی بیل کی لکڑی جنگل کے کسی پیڑ کی کٹی چھوٹی شاخ سے زیادہ اچھی ہوتی ہے؟ نہیں۔ کیا تم انگور کی بیل کی لکڑی کو استعمال میں لا سکتے ہو، نہیں! یا لوگ اسکی کھونٹیاں بنا تے ہیں کہ ان پر برتن لٹکائیں؟ لوگ اس لکڑی کو صرف آگ میں ڈالتے ہیں۔ کچھ سوکھی لکڑیاں سروں سے جلنا شروع کرتی ہیں بیچ کا حصہ آگ سے سیاہ پڑ جاتا ہے۔ لیکن لکڑی پوری طرح نہیں جلتی۔ کیا تم اس جلی ہوئی لکڑی سے کوئی چیز بنا سکتے ہو؟ جب یہ پوری طرح صحیح و سالم تھی تو تم اس لکڑی سے کوئی چیز نہیں بنا سکتے تھے، تو یقیناً ہی اس کے جل جانے کے بعد اس سے کوئی چیز نہیں بنا سکتے۔ اس لئے انگور کی بیل کی لکڑی کے ٹکڑے جنگل کے کسی پیڑ کی لکڑی کے ٹکڑوں کے مانند ہی ہیں۔ لوگ ان لکڑی کے ٹکڑوں کو آ گ میں ڈالتے ہیں اور آگ انہیں جلاتی ہے۔ اسی طرح میں یروشلم کے باشندوں کو آگ میں پھینکوں گا۔” میرے مالک خدا وند نے یہ باتیں کہیں۔ “میں ان لوگوں کو سزا دوں گا، لیکن کچھ لوگ آگ سے بھاگ نکلیں گے اور دوسری آگ انہیں جلا دیگی۔ تب تم سمجھو گے کہ میں خدا وند ہوں۔ میں اس ملک کو فنا کروں گا کیوں کہ وہ لوگ میرے لئے بے وفا تھے۔” میرے مالک خدا وند نے یہ باتیں کہیں۔

Jerusalem as a Useless Vine

15 The word of the Lord came to me: “Son of man, how is the wood of a vine(A) different from that of a branch from any of the trees in the forest? Is wood ever taken from it to make anything useful?(B) Do they make pegs(C) from it to hang things on? And after it is thrown on the fire as fuel and the fire burns both ends and chars the middle, is it then useful for anything?(D) If it was not useful for anything when it was whole, how much less can it be made into something useful when the fire has burned it and it is charred?

“Therefore this is what the Sovereign Lord says: As I have given the wood of the vine among the trees of the forest as fuel for the fire, so will I treat the people living in Jerusalem. I will set my face against(E) them. Although they have come out of the fire(F), the fire will yet consume them. And when I set my face against them, you will know that I am the Lord.(G) I will make the land desolate(H) because they have been unfaithful,(I) declares the Sovereign Lord.”