اوّل تواریخ 5
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
رُوبن کی نسلیں
5 رُوبن اسرائیل کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ حالانکہ وہ سب سے بڑا بیٹا تھا لیکن پہلو ٹھا ہونے کا حق یو سف کے بیٹوں کو دیا گیا تھا ، جو اسرائیل کا بیٹا تھا ، کیوں کہ روبن اپنے باپ کی داشتہ کے ساتھ سویا تھا۔ بہر حال یوسف کو خاندانی تاریخ کی فہرست میں پہلو ٹھے کے طور پر شامل نہیں کیا گیا حالانکہ یہوداہ اپنے بھائیوں میں اہم تھا اور اس کے خاندان سے حکمراں آئے ، یہ یوسف تھا جسے پیدائشی حق ملا۔ اسرائیل کا سب سے بڑا بیٹا روبن کے بیٹے یہ تھے :
حنوک ، فلو ، حصرون اور کرمی۔
4 سمعیاہ یویل کا بیٹا تھا۔ جوج سمعیاہ کا بیٹا تھا۔ شیمی جوج کا بیٹا تھا۔ 5 میکاہ شیمی کا بیٹا تھا۔ ریا یاہ میکاہ کا بیٹا تھا بعل ریا یاہ کا بیٹا تھا۔ 6 بیرہ بعل کا بیٹا تھا جسے اسُور کا بادشاہ تُگلات پلنا صر نے جلا وطن کر دیا تھا۔ وہ روبنیوں کا قائد تھا۔
7 اس کے بھا ئی قبیلہ کے مطا بق جیسا کہ خاندانی دستاویز میں درج کیا گیا ہے : قائد یعی ایل اور ذکر یہ ، 8 بالع عزاز کا بیٹا ، عزاز سمع کا بیٹا ، سمع یوئیل کا بیٹا جو عرو عیر سے لیکر نبو اور بعل معون تک ، 9 اور مشرق میں ریگستان کے شروع تک جو کہ فرات ندی تک جاتی ہے کے علاقے میں رہے ، کیوں کہ جلعا د کی سر زمین میں انکے مال مویشی میں اضا فہ ہوگیا تھا۔ 10 جب ساؤل بادشاہ تھا تب انکے لوگوں نے ہاجری لوگوں کے خلاف لڑائی لڑی۔ وہ لوگ ہاجر ی لوگوں کو شکست دیئے۔ وہ لوگ پورے علاقے میں جلعاد کے مشرق تک ان لوگوں کی سکو نت گاہ میں رہے۔
جاد کی نسلیں
11 جاد کے بیٹے (روبنیوں کے آگے ) : وہ لوگ بسن کے علاقے میں سلکہ شہر تک رہے۔ 12 یو ایل قائد تھا ، سافم درجہ میں دوسرا تھا اور جنائی اور سافط بسن میں قاضی تھے۔ 13 ان کے خاندانوں کے مطابق انکے رشتے دار:میکا ایل ، مسلام ، سبعہ ، یوری ، یعکان زیع اور عبر تھا ، کل ملا کر وہ سات تھے۔ 14 یہ سب ابیخیل کے بیٹے تھے۔ ابیخیل حوری کا بیٹا تھا۔ حوری یارو آح کا بیٹا تھا۔ یاروآح جلعاد کا بیٹا تھا۔ جِلعاد، میکا ایل کا بیٹا تھا۔ میکا ایل یشیشائی کا بیٹا تھا۔ یشیشائی یحدو کا بیٹا تھا۔ یحدو بوز کا بیٹا تھا۔ 15 اخی عبدیل کا بیٹا تھا۔ عبدیل جو نی کا بیٹا تھا۔ اخی ان کے خاندان کا قائد تھا۔
16 وہ جلعاد میں ، بسن میں اور انکی سکونت گاہ میں ، اور شارون کی چراگاہوں میں ٹھیک سرحد تک رہے۔
17 ان لوگوں کی خاندانی تاریخ یہوداہ کے بادشاہ یوتام اور اسرائیل کے بادشاہ یر بعام کے زمانے میں لکھے گئے تھے۔
کچھ سپاہي جنگ ميں مارے گئے
18 روبینی ،جادیوں اور منسی قبیلہ کے آدھے لوگوں کے پاس ۴۴۷۶۰ آدمیوں کی فوجیں تھیں جو تلوار اور ڈھال ساتھ لے جاتے تھے اور وہ تیر اندازی میں ماہر تھے ان لوگوں کو جنگ کے لئے تربیت دی گئی تھی۔ 19 انہوں نے ہاجری لوگوں ، اور بطور ، نفیس اور نودب کے لوگوں کے خلاف بھی جنگ لڑے۔ 20 اور ان لوگوں کی خدا نے مدد کی جنہو ں نے ہاجری لوگوں اور ان کے سارے لوگوں کو جو کہ ان کے اطراف تھے ان لوگوں کے حوالے کیا۔ کیوں کہ ان لوگوں نے خدا کو پکارا اور اس نے اس کا جواب دیا کیوں کہ وہ لوگ اس پر بھروسہ رکھتے تھے۔ 21 انہوں نے ان لوگوں کے مال مویشیوں ( ۰۰۰,۵۰ اونٹ، ۰۰۰,۲۵۰ بھیڑ ،۰۰۰,۲ گدھے ) کو ضبط کر لیا اور ۰۰۰,۱۰۰ لوگوں کو قیدی بنا لیا۔ 22 کئی ہاجری جنگ میں مارے گئے تھے کیوں کہ فتح خدا کی طرف سے تھی۔ اور وہ جلا وطن تک ان لوگوں کی جگہ میں رہے۔
23 منسّی کے قبیلے کے آدھے لوگ بسن کے علاقے سے بعل حرمون ، سنیر اور حرمون کی پہا ڑی تک رہتے تھے۔ وہ لوگ تعداد میں زیادہ تھے۔
24 یہ سب ان لوگوں کے خاندانوں کے قائدین تھے : عیفر، یسعی ، الی ایل ، عزر ایل ، یرمیاہ ، ہوداویاہ اور یحد ایل۔ وہ سب طا قتور اور مشہور آدمی تھے اور ان کے خاندانوں کے قائدین تھے۔ 25 لیکن اپنے آباؤ اجداد کے خدا کے تئیں وفادار نہیں تھے اور وہ ان لوگوں کے خدا ؤں کے سامنے جھکے جو اس زمین پر رہا کرتے تھے جسے خدا نے اسرائیلیوں کے اس زمین پر آنے سے پہلے تباہ کردیا تھا۔
26 اسرائیل کے خدا نے پول یعنی تگلت پِلناصر جو اسُور کا بادشاہ تھا انکے ( لڑا ئی کے ) جذبات کو ابھا را اس نے روبن جاد اور منسّی کے آدھے خاندانی گروہوں کو جلا وطن کردیا اور انہیں خلح ، خابور ، ہار اور دریائے جو زان لا یا۔ جہاں وہ آج تک ہے۔
2007 by Bible League International