Menu
Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo
account
Start your day in Scripture. Get the Verse of the Day by email.
Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo
Verse of the Day by email. Sign up free.
  • Read
    • Reading Plans
    • Advanced Search
    • Available Versions
    • Audio Bibles
  • Study
    • Scripture Engagement
    • More Resources
  • News
  • Explore
    • Newsletters
    • Devotionals
    • Bible Gateway App
    • Bible Audio App
    • Take a Tour
  • Store
    • Bibles
    • Deals
    • More
  • Bible Gateway Plus
ERV-UR
Version
Bible Books Bible Books
ERV-UR
Version
Read
Study
News
Explore
Store
Bible Gateway Plus
Light Mode Dark Mode
Font Size
Log In show menu
Previous Next
Print PrintSettingsSettingsShare ShareParallelParallelExpandExpandCollapse

اوّل تواریخ 22  Urdu Bible: Easy-to-Read Version

22 داؤد نے کہا ، “خدا وند کی ہیکل اور بنی اسرائیلیوں کے لئے جلانے کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے قربان گاہ یہاں بنے گی۔”

داؤد کا ہیکل کے لئے منصوبہ بنانا

2 داؤد نے حکم دیا کہ اسرائیل میں رہنے والے تمام غیر ملکی ایک ساتھ جمع ہوں۔ غیر ملکیوں کے اس گروہ میں سے داؤد نے سنگ تراشوں کو چُنا ان کا کا م ہیکل بنا نے کے لئے پتھروں کو کاٹنا تھا۔ 3 داؤد نے دروازوں کے قبضوں اور کیلوں کے لئے لوہا مہیا کروایا۔ انہوں نے اتنا زیادہ کانسہ بھی مہیا کروایا کہ اسے ناپا نہیں جا سکتا تھا۔ 4 اس نے اتنی زیادہ دیودار کی لکڑی بھی مہیا کر وائی کہ اسے گنی نہیں جا سکتی تھی۔ ( صور اور صیدا کے لوگ داؤد کو کافی مقدار میں دیو دار کی لکڑی دیا کر تے تھے۔)

5 داؤد نے سوچا ، “خدا وند کی ہیکل عالیشان ہونی چاہئے۔ وہ ہر ایک قوموں میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہونا چاہئے۔ لیکن میرا بیٹا سلیمان ابھی نو جوان اور نا تجربہ کار ہی ہے اس لئے میں اس کے لئے تیاری کروں گا۔” اور اس لئے داؤد نے مرنے سے پہلے زور شور سے تیاری کی۔

6 تب داؤد نے اپنے بیٹے سلیمان کو بلایا اور اسے اسرائیل کے خدا وند خدا کے لئے گھر بنانے کا حکم دیا۔ 7 داؤد نے سلیمان سے کہا ، “میرے بیٹے میں اپنے خدا وند خدا کے نام کے لئے ایک گھر بنا نا چاہتا تھا۔ 8 لیکن خدا وند نے مجھ سے کہا ، “داؤد تم نے بہت سی جنگیں کی ہیں اور بہت سے لوگوں کا خون بہایا ہے اس لئے تم میرے نام کے لئے گھر نہیں بنا سکتے۔ کیوں کہ تو نے میری نظر کے سامنے بہت زیادہ خون بہایا ہے۔ 9 تمہارا ایک بیٹا ہوگا۔ جو کہ امن و امان اور سکون کا آدمی ہو گا۔ میں انہیں اس کے چاروں طرف کے تمام دشمنوں سے سکون دونگا۔ اس کا نام سلیمان ہوگا۔ اور ان دنوں میں اسرائیل ہمیشہ ہمیشہ امن و امان اور سکون سے ہوگا۔ 10 وہ میرے نام کے لئے ایک ہیکل بنائے گا۔ اور وہ میرا بیٹا اور میں اس کا باپ ہونگا۔ میں اسرائیل پر اسکی حکو مت ہمیشہ کے لئے قائم کروں گا۔‘”

11 اور اب میرے بیٹے خدا وند تمہارے ساتھ ہے۔ تم کامیاب بنو اور خدا وند اپنے خدا کے لئے گھر بناؤ جیسا اس نے کہا تم کرو گے۔ 12 خدا وند تمہیں سمجھ اور عقلمندی عطا کرے تا کہ جب خدا وند تمہیں اسرائیل کی بابت حکم کرے تو تم اپنے خدا وند کی شریعت کا پالن کرو گے۔ 13 تم کامیاب ہو گے اگر تم شریعتوں اور اصولوں کا پالن ہوشیاری سے کرو گے جسے خدا وند نے موسیٰ کو پو رے اسرائیل کے لئے دیئے تھے۔ طا قتور اور حوصلہ مند رہو ، ڈرو مت اور نہ ہی پست ہمّت بنو۔

14 “ میں نے خداوند کی ہیکل کے سامان کو مہیّا کرنے کے لئے کا فی محنت کی ہے۔ میں نے ۷۵۰,۳ ٹن سونا، اور تقریباً ۵۰۰, ۳۷ ٹن چاندی ، اور کانسہ اور لو ہا اتنا زیادہ کہ تو لا نہیں جا سکتا ہے۔ میں نے لکڑی اور پتھر بھی مہیا کرا ئی ہے۔تمہیں اور بھی دینا ہو گا۔ 15 تمہا رے پاس بہت سے ماہر کاریگر ہیں جیسے : سنگ تراش،نجّاد اور بڑھی اور ہر طرح کا کام کرنے وا لے ہنر مند آدمی۔ 16 سونا ، چاندی ، کانسہ اور لو ہے کے ساتھ وہاں بہت ہنر مند کا ریگر ہیں جسے گنا نہیں جا سکتا ہے۔ اب کام شروع کرو اور خداوند تمہا رے ساتھ ہے۔”

17 تب داؤد نے اسرائیل کے تمام قائدین کو اپنے بیٹے سلیمان کی مدد کرنے کا حکم دیا۔ 18 داؤد نے ان قائدین سے کہا ، “کیا خداوند تیرا خدا تیر ے ساتھ نہیں ہے ؟ کیا اس نے تمہیں پوری امن وامان نہیں دی ہے؟خداوند نے سر زمین کے باشندوں کو شکست دینے میں میری مدد کی تھی۔اب خداوند اور اس کے لوگ اس زمین پر اختیار چلا تے ہیں۔ 19 اب یہ وقت ہے تم اپنے دل اور روح کو خداوند اپنے خدا کی تلاش میں وقف کردو۔خداوند اپنے خدا کی مقدس جگہ بنا ؤ۔ اور خداوند کے نام سے بنا ئے گئے گھر میں خداوند کا معاہدہ کا صندوق اور مقدس بر تنوں کو لے آؤ۔”

Next
اوّل تواریخ 21
اوّل تواریخ 23
Next
dropdown
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International

Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo

Font Size

Font Size

Dark Mode

Light Mode Dark Mode

About

  • About
  • Learn About the Bible
  • Statement of Faith
  • Mobile App
  • Store
  • Blog
  • Newsroom
  • Support Us

Help

  • FAQs
  • Tutorials
  • Use Bible Gateway on Your Site
  • Advertise with us
  • Contact us
  • Privacy policy
  • California Privacy Rights
  • Do Not Sell My Personal Information
  • Site: Terms of use
  • Widget: Terms of use

Our Network

  • FaithGateway
  • StudyGateway
  • ChurchSource
  • HarperCollins Christian Publishing
  • Grupo Nelson
  • Editorial Vida
  • Thomas Nelson
  • WestBow Press
  • Zondervan
  • MasterLectures

Social

  • Facebook
  • Instagram
  • Pinterest
  • TikTok
  • X
  • YouTube

Preferences

  • Versión en español
  • Preferences
  • Classic Bible Gateway
Sign Up for Bible Gateway: News & Knowledge
Get weekly Bible news, info, reflections, and deals in your inbox.

By submitting your email address, you understand that you will receive email communications from Bible Gateway, operated by HarperCollins Christian Publishing, 501 Nelson Pl, Nashville, TN 37214 USA, including commercial communications and messages from partners of Bible Gateway. You may unsubscribe from Bible Gateway’s emails at any time. If you have any questions, please review our Privacy Policy or email us at privacy@biblegateway.com.

Preferences

  • Versión en español
  • Preferences
  • Classic Bible Gateway