اوّل تواریخ 17
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
خدا کا داؤد سے وعدہ کرنا
17 جب داؤد اپنے گھر واپس آئے تو اس نے ناتن نبی سے کہا ، “دیکھو میں دیودار کی لکڑی سے بنے ہو ئے گھر میں رہ رہا ہوں لیکن خداوند کے معاہدہ کا صندوق خیمہ میں رکھا گیا ہے۔ ”
2 ناتن نے داؤد کو جوا ب دیا ، “تم جو کچھ کرنا چا ہتے ہو اسے کرو۔ خدا تمہا رے ساتھ ہے۔”
3 لیکن اس رات خدا کا کلام ناتن کو ملا۔خدا نے کہا،
4 “جا ؤ ، میرے خادم داؤد سے کہو : خداوند کہتا ہے ، ’ تم وہ نہیں ہو جو میرے رہنے کے لئے گھر بنا ؤ گے۔ 5-6 جب سے میں اسرائیل کو مصر سے باہر لا یا تب سے آج تک میں گھر میں نہیں رہا ہوں۔ میں ایک خیمہ سے دوسری خیمہ میں ایک پناہ گاہ سے دوسری پنا ہ گاہ تک گھومتا رہا ہوں۔اس پورے وقت میں جب میں بنی اسرائیلیوں کے ساتھ گھومتا رہتا تھا تو کیا میں نے اسرائیل کے کسی بھی قائد سے جسے کہ میں نے اپنے لوگوں کا چرواہا ہو نے کا حکم دیا تھا کبھی بھی کہا تھا : “تم نے میرے لئے دیودار کی لکڑی سے گھر کیوں نہیں بنا یا ؟،
7 “اب تم میرے خادم داؤد سے کہو : خداوند قادر مطلق تم سے کہتا ہے ، ’میں نے تم کو بھیڑوں کے چرنے کے میدان سے لیا اور میرے بنی اسرائیلیوں کا حکمراں بنا یا۔” 8 تم جہاں بھی گئے میں تمہا رے ساتھ تھا میں نے تمہا رے سامنے تمہا رے سبھی دشمنوں کو کا ٹ ڈا لا۔ اب میں تمہیں زمین پر سب سے عظیم آدمیوں کی طرح مشہور کرو ں گا۔ 9 اور میں اپنے بنی اسرائیلیوں کو ایک جگہ دوں گا۔ اور میں ان لوگوں کو وہاں پر بسا ؤں گا۔ وہ لوگ وہاں رہیں گے اور وہ لوگ اور مزید پریشان نہیں کئے جا ئیں گے۔ اور اب سے شریر لوگ ان لوگوں پر ظلم نہیں ڈھائیں گے جیسا کہ پہلے وہ لوگ کئے تھے۔ 10 اس وقت سے جب میں نے اپنے بنی اسرائیلیوں کے اوپر قائدین بحال کیا۔میں تمہا رے تمام دشمنوں کو بھی ہراؤں گا۔
میں تم سے کہتا ہوں، “خداوند تمہا رے لئے ایک گھر بنا ئے گا۔ [a] 11 جب تم مرو گے اور اپنے آ باؤاجداد سے جا ملو گے میں تمہارے بچوں کو تمہا ری جگہ لینے کے لئے پالوں گا۔ نیا بادشا ہ تمہا رے بیٹوں میں سے ایک ہو گا اور میں اسکی بادشا ہت کو عظیم طاقتور بنا ؤں گا۔ 12 تمہا را بیٹا میرے لئے ایک گھر بنا ئے گا۔ میں اس کے تخت کو ہمیشہ کیلئے قائم کروں گا۔ 13 میں اس کا باپ بنوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا۔ اور میں اپنا پیار ا س سے نہیں چھینوں گا جیسا کہ میں نے ساؤل سے چھین لیا تھا جو کہ تم سے پہلے بادشا ہ تھا۔ 14 اور میں اسے ہمیشہ کیلئے اپنے گھر اور بادشا ہت کا محافظ بنا ؤں گا۔ اس کی بادشا ہت ہمیشہ چلتی رہے گی۔”
15 ناتن نے اس رویا کے بارے میں تمام چیزوں کو داؤد سے کہا جو خدا نے کہا تھا۔
داؤد کی دُعا
16 تب داؤد مقدس خیمہ میں گیا ، خداوند کے سامنے بیٹھا اور کہا ،
“اے خداوند خدا میں کون ہوں اور میرا خاندان کیا ہے کہ تو نے میرے لئے اتنا کچھ کیا ہے ؟ ” 17 ان باتوں کے علاوہ تو مجھے معلوم کرا کہ مستقبل میں میرے خاندان پر کیا ہو گا تو نے میرے ساتھ ایسا برتاؤ کیا ہے جیسے کہ میں بہت اہم آدمی تھا۔ 18 تمہا رے لئے داؤد اور کیا کر سکتا ہے کہ تمہیں اپنے نوکر کی تعظیم کرنی چا ہئے ؟ تم اپنے نوکروں کو جانتے ہو ! 19 اے خداوند! تو نے اپنے نو کروں کی خاطر یہ عظیم کار نامے کئے اور اپنی خواہش کے مطابق یہ سب عظیم کار نامہ ظا ہر کر رہا ہے۔ 20 اے خدا وند ! ان ساری چیزوں کی بنیاد پر جسے ہم لوگوں نے سنا ہے۔ تجھ جیسا اور کو ئی نہیں ہے تیرے علاوہ اور کو ئی خدا نہیں ہے۔ 21 کیا تیری بنی اسرا ئیلیوں جیسی کو ئی اور قوم ہے ؟ صرف اسرائیل ہی زمین پر وہ قوم ہے جسے خدا اپنے لوگ بنانے کے لئے چھڑا نے گیا۔ تو نے اپنی شہرت ، عظیم اور مہیب کارناموں کے لئے قائم کی۔ تو نے دوسری قوموں کو اپنے ان لوگوں کے سامنے باہر ہانک دیا جسے تو مصر سے باہرنکال لا یا تھا۔ 22 تو نے اسرائیل کو ہمیشہ کے لئے اپنا لو گ بنا یا اور اے خداوند تو ان کا خدا ہو گیا۔
23 “اور اب اے خداوند وہ باتیں جو تو نے اپنے خادم اور اس کے خاندان کے لئے کہی تھیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سچ ہو ، اور تو نے جیسا وعدہ کیا ہے کاش تو ویسا ہی کرے۔ 24 اپنے وعدہ کو پو را کر تا کہ لوگ تیرے نام کی ہمیشہ تعظیم کریں۔ یہ کہتے ہو ئے ، ’ خداوند قادر مطلق اسرائیل کا خدا ہے !کاش تیرا خادم داؤد کا گھر تیرےسامنے قائم ہو۔
25 “تو میرے خدا ، اپنے خادم مجھ سے تو میرے خاندان کو ایک بادشا ہو ں کا خاندان بنا ئے گا۔اسی لئے میں تمہا را خادم تمہا ری عبادت کرنے کا حوصلہ رکھتا ہوں۔ 26 اے خداوند!تو خدا ہے تو نے اپنے خادم میرے لئے ان چیزوں کو کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 27 اب تو اپنے خادم کے خاندان کو فضل عطا کر کے خوش ہو تا کہ وہ لوگ تیرے حضور ہمیشہ ہمیشہ خدمت کر سکیں۔کیوں کہ اے خداوند تو اسے فضل عطا کیا ہے اور ہمیشہ اس پر تیرا فضل ہو تا رہے گا۔ ”
Footnotes
- اوّل تواریخ 17:10 تمہارے لئے ایک گھر بنائے گا اس کے معنیٰ حقیقی مکان کے نہیں۔ بلکہ اس کے معنیٰ خدا وند داؤد کے خاندان سے ہی لوگوں کو کئی کئی سال تک بادشاہ بنائے گا۔
2007 by Bible League International