امثال 25
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
سلیمان کی کچھ اور حکمت کی کہا وتیں
25 یہ سلیمان کی کچھ اور حکمت کی کہا وتیں ہیں جن کو یہوداہ کے بادشا ہ حزقیاہ کے خادموں نے جمع کیا۔
2 خدا کا جلال چیزوں کو راز میں رکھنے میں ہے ، اور بادشا ہ کا جلال چیزوں کی تفتیش کر نے میں ہے۔
3 جیسا کہ آسمان اونچا ہے اور زمین گہری ہے ، اسی طرح بادشاہوں کے اِرادوں کی تلاش ناممکن ہے۔
4 اگر تم چاندی سے بیکار چیزیں دور کر تے ہو تو اس سے سنا ر خوبصورت چیزیں بنا سکتے ہیں
5 اسی طرح اگر تم برے لوگو ں کو بادشا ہ کے پاس سے ہٹا دو تو پھر راستباز ی سے اسکی بادشا ہت مضبوط ہو جا ئے گی۔
6 بادشا ہ کے سامنے اپنی بڑا ئی مت کرو اور اہم لوگو ں کے درمیان جگہ تلاش مت کرو۔
7 یہ بہتر ہے اگر وہ تم سے کہے: یہاں آؤ۔” تب اگر وہ تمہیں دوسرے درباریو ں کے سامنے رسوا کر تا ہے۔
8 جو کچھ تو نے دیکھا اس کو منصف کے سامنے کہنے میں جلدی نہ کر اگر دوسرا شخص تجھے غلط ثابت کر دے تو تُو شرمندہ ہو جا ئے گا۔
9 جب تم اپنے پڑوسی کے ساتھ مقدمہ میں الجھے ہو ئے ہو تو دوسرے شخص کے راز کو فاش مت کر۔
10 ورنہ وہ متعلقہ شخص اس کے با رے میں سن لے گا اور تمہا ری شرمندگی کبھی نہیں ختم ہو گی۔ 11 مناسب بات کو مناسب وقت پر کہنا ایسا ہی ہے جیسے چاندی کے طشت میں سونے کا سیب۔
12 ایک عقلمند شخص کی ڈانٹ سننے وا لے کان کے لئے قیمتی سونے کی با لی اور جواہرات کی مانند ہے۔
13 قابل بھروسہ ایلچی اپنے بھیجنے وا لوں کے لئے فصل کی کٹا ئی کے دنو ں میں خوشگوار ٹھنڈی ہوا کی مانند ہے ، وہ اپنے آقا کی جان کو تاز ہ کر دیتا ہے۔
14 جو شخص تحائف دینے کا وعدہ کر تا ہے لیکن کبھی نہیں دیتا تو اس کی مثال ایسے بادلوں اور ہوا کی ہے جو پانی نہیں لا تے ہیں۔
15 یہاں تک کہ صبر سے ایک حکمراں کو بھی راضی کیا جا سکتا ہے اور نرم زبان سے ہڈی کو بھی تو ڑا جا سکتا ہے۔
16 اگر تمہیں شہد مل جا ئے تو زیادہ مت کھا ؤ ورنہ ہو سکتا ہے کہ اسے اُگل ڈا لے۔
17 اسی طرح اپنے ہمسایہ کے گھر بار بار نہ جا یا کرو ورنہ وہ تم سے بیزار ہو جا ئے گا اور تم سے نفرت کرنا شروع کر دے گا۔
18 جو شخص اپنے پڑوسی کے خلاف جھو ٹی گواہی دیتا ہے وہ گرز یا تیز تلوار یا تیز تیر کی ما نند ہے۔
19 مصیبتوں کے وقت بے وفا آدمی پر بھروسہ کرنا ٹو ٹے دانت اور لنگڑا پا ؤں کی مانند ہے۔ 20 کسی غمزدہ شخص کے سامنے خوشی کا گیت گانا کسی شخص کے کپڑوں کے جا ڑے کے دنوں میں اتار لینے اور زخموں پر سر کہ ڈالنے کی مانند ہے۔
21 اگر تمہا را دشمن بھو کا ہے تو اس کو کھانے کے لئے دو اگر وہ پیاسا ہے تو ا س کو پانی پلا ؤ۔
22 ایسا کر نے سے وہ تم سے شرمندہ ہو گا۔ اور خداوند تم کو اس کا صلہ دیگا۔
23 شمال کی ہوا جیسے بارش لا تی ہے اسی طرح بدگوئی اور غیبت بھی غصّہ لا تی ہے۔
24 جھاڑجھپاڑ اور جھگڑا لو بیوی کے ساتھ گھر میں رہنے سے چھت کے اوپر ایک کو نے میں رہنا بہتر ہے۔
25 دور مقام سے آئی ہو ئی خوشخبری ایسی ہے جیسے پیاسے کو ٹھنڈا پانی مل جا ئے۔
26 ایک راستباز شخص کا شریروں کے آگے گرجانا گدلا چشمہ اور گندہ کنواں کی مانند ہے۔
27 جس طرح زیادہ شہد کھانا اچھا نہیں اسی طرح اپنے آپ کی بزرگی کو تلاش کرنا اچھا نہیں۔
28 جو شخص اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے تو وہ اس شہر کی مانند ہے جسکی دیواریں ٹوٹ گئی ہوں۔
2007 by Bible League International