Añadir traducción en paralelo Imprimir Opciones de la página

شریعت کے احکام کی اطاعت گذاری پر برکتیں

28 “اگر تم خداوند اپنے خدا کے ان احکام کی تعمیل میں ہوشیار رہو گے جنہیں میں آج تمہیں بتا رہا ہوں تو خداوند تمہا را خدا تمہیں زمین کی تمام قوموں پر سرفراز رکھے گا۔ اگر تم خداوند اپنے خدا کے ا حکام کی تعمیل کرو گے تو یہ ساری بر کتیں تمہا ری ہوں گی !

“خداوند تمہا رے شہروں اور کھیتوں میں
    تمہا رے لئے برکتیں ناز ل کرے گا۔
خداوندتمہا رے بچوں میں
    برکتیں ناز ل کرے گا
وہ تمہا ری زمین کو اچھی فصل کی پیداوار میں
    برکت دیگا۔
اور تمہا رے جانوروں کو بچے دینے میں
    برکت دیگا
    تمہا رے پاس بہت سے مویشی اور مینڈھے ہو نگے۔
خداوند تمہا ری ٹوکریوں اور کڑھائیوں میں برکت دیگا
    اور انہیں کھانوں سے بھر دے گا۔
خداوندتمہا رے ہر کام میں جو تم کرو گے اس میں برکت دیگا۔

“خداوند تمہیں ان دشمنوں پر فتح دے گا جو تمہا رے خلاف لڑنے آ ئیں گے۔ تمہا رے دشمن تمہا رے خلا ف ایک راستہ سے آئیں گے لیکن وہ تمہا رے سامنے سے سات مختلف راستوں پر بھا گیں گے۔

“خداوند تمہا رے گوداموں میں اور تمام کامو ں میں برکت دیگا جسے تم اِس زمین میں کرو گے جو وہ تم کو دیا ہے۔ خداوند تمہیں اپنا خاص لوگ بنا ئے گا۔ جیسا کہ خداوند نے تم سے یہ وعدہ کیا ہے خداوند یہ کرے گا اگر تم اس کے احکام کو مانو اور اس کی اطاعت کرو۔ 10 تب زمین کے تمام لوگ دیکھیں گے کہ تم خداوند کے نام سے جانے جا تے ہو اور تم سے خوفزدہ رہیں گے۔

11 “اور خداوند تمہیں بہت سی اچھی چیزیں دے گا۔ وہ تمہیں بہت سے بچے دے گا۔ وہ تمہیں گائے اور بہت بچھڑے دے گا۔ وہ اس ملک میں بہت اچھی فصل دے گا جسے خداوند نے تمہا رے آ باء واجداد کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 12 خداوند اپنے خزانے کو کھو ل دے گا جن میں وہ اپنا قیمتی تحفہ رکھتا ہے اور تمہا ری زمین کے لئے ٹھیک وقت پر بارش برسائے گا۔ جو کچھ بھی تم کرو گے خداونداس میں برکت دے گا اور بہت سی قوموں کو قرض دینے کیلئے تمہا رے پاس دولت ہو گی۔ لیکن تمہیں ان لوگوں سے قرض لینے کی ضرورت نہ ہو گی۔ 13 خداوند تمہیں سربنا ئے گا دُم نہیں۔ تم ہمیشہ چوٹی پر رہو گے دامن میں کبھی نہیں۔ یہ اس وقت ہو گا جب تم خداوند اپنے خدا کے احکام کو مانو گے جنہیں میں آج تمہیں دے رہا ہوں۔ 14 تمہیں ان تعلیما ت میں سے کسی کی خلاف ورزی نہیں کرنی چا ہئے جسے میں آج تمہیں دے رہا ہوں تمہیں ان میں سے دائیں یا بائیں طرف نہیں جانا چا ہئے تمہیں عبادت کے لئے دوسرے دیوتاؤں کی عبادت نہیں کرنی چا ہئے۔

شریعت کی تعمیل نہ کرنے پر لعنت

15 “لیکن اگر تم خداوند اپنے خدا کی کہی گئی باتوں پر دھیان نہیں دیتے اور آج میں جن احکام اور قانون کو بتا رہا ہوں اس پر عمل نہیں کر تے یہ سبھی بُری آفتیں تم پر آ ئیں گی :

16 “تم پر شہروں میں اور کھیتوں میں
    لعنت ہو گی۔
17 تمہا ری ٹوکری اور کڑھائی پر لعنت ہو گی اور تم اس میں غذا نہیں پا ؤ گے۔
18 تمہا رے بچوں پر، تمہا ری زمین کی فصلیں ، تمہا رے مویشیوں کے بچھڑے
    اور تمہا رے بھیڑوں کے بچوں پرلعنت ہو گی۔
19 ہر وقت تم پر لعنت آ ئے گی اور ہر چیز جو تم کرو گے اس میں برکت نہ ہو گی۔

20 “اگر تم بُرے کام کرو گے اور اپنے خداوند کو چھو ڑ دو گے تو تم پر عذاب ہو گا۔ تم جو کرو گے اس میں تمہیں ما یوسی اور پریشانی ہو گی۔ وہ اسے اس وقت تک کرے گا جب تک تم جلدی سے اور پو ری طرح سے تباہ نہیں ہو جا تے۔ 21 خداوند تم لوگوں پر بھیانک بیما ری اس وقت تک لا ئیگا۔ جب تک تم اس ملک میں ختم نہ ہو جا ؤ جس کو تم لے رہے ہو۔ 22 خداوند تمہیں بیما ری میں ، بخار اور سوجن میں مبتلا کر کے سزا دیگا۔خداوند تمہا رے پاس بھیا نک گرمی بھیجے گا اور تمہا ے ہاں بارش نہیں ہو گی۔ تمہا ری فصلیں گرمی اور بیماری سے تباہ ہو جا ئیں گی۔ تم پر آفتیں اس وقت تک آئیں گی جب تک تم مر نہیں جاتے۔ 23 آسمان کانسے کی مانند ہو گا اور تمہا رے نیچے زمین لو ہے کی طرح ہو گی۔ 24 بارش کی بجائے خداوند تمہا رے پاس آسمان سے ریت اور گرد غبار بھیجے گا یہ تم پر اس وقت تک آئے گی جب تک تم تباہ نہیں ہو جا تے۔

25 “خداوند تمہا رے دشمنوں سے تمہیں شکست دلا ئے گا۔ تم اپنے دشمنوں کے خلا ف ایک راستہ سے جا ؤ گے لیکن ان کے سامنے سے سات راستوں سے بھا گو گے تم پر جو آفتیں آ ئیں گی وہ تمام زمین کے لوگوں کو خوف زدہ کرے گی۔

26 “تمہا ری لا شیں تمام جنگلی جانوروں اور پرندوں کی غذا بنیں گی۔ وہاں کو ئی آدمی انہیں ڈرا کر تمہا ری لا شوں سے بھگا نے وا لا نہ ہو گا۔

27 “وہ تم کو مصریو ں کی طرح ، طرح طرح کے زخموں ، پھو ڑا پھنسیوں، بواسیر اور کھجلی میں مبتلا کر کے سزا دیگا جن سے کے تم پھر کبھی اچھے نہیں ہو گے۔ 28 خداوند تمہیں پا گل بنا کر سزادے گا وہ تمہیں اندھا اور پریشان کرے گا۔ 29 تمہیں دن کی روشنی میں اندھے کی طرح اپنا راستہ ٹٹولنا پڑے گا تم جو کچھ کرو گے اس میں نا کام رہو گے لوگ تم پر بار بار چوٹ کریں گے اور تمہا ری چیزیں چرائیں گے۔ تمہیں بچانے وا لا وہاں کو ئی بھی نہیں ہو گا۔

30 “تمہا ری شادی کسی عور ت کے ساتھ پکی ہو گی لیکن دوسرا آدمی اس کے ساتھ سو ئے گا۔ تم کو ئی گھر بنا ؤ گے لیکن تم اس میں نہیں رہ پا ؤ گے تم انگور کا باغ لگا ؤ گے لیکن اس سے کچھ بھی حاصل نہیں کر پا ؤ گے۔ 31 تمہا ری گائیں تمہا رے سامنے ما ری جا ئیں گی لیکن تم اس کا کچھ بھی گوشت نہیں کھا پا ؤ گے۔ تمہا رے گدھے تم سے بالجبر چھین لئے جا ئیں گے۔ یہ تمہیں واپس نہیں کئے جا ئیں گے۔ تمہا ری بھیڑیں تمہا رے دشمنوں کو دے دی جا ئیں گی۔ تمہا را محافظ کو ئی آدمی نہیں ہو گا۔

32 “تمہا رے بیٹے اور تمہا ری بیٹیاں غیر ملکیوں کو دے دی جا ئیں گی تمہا ری آنکھیں سارادن بچوں کو دیکھنے کے لئے ٹکٹکی لگا ئے رہیں گی تم بچوں کو دیکھنا چا ہو گے لیکن تم انتظا ر کرتے کرتے کمزور ہو جا ؤگے اور تمہا ری آنکھیں اندھی ہو جا ئیں گی تمہا را حوصلہ پست ہو جا ئیگا۔

33 “وہ قوم جسے تم نہیں جانتے تمہا رے پسینے کی ساری کمائی اور ساری فصل کھا ئے گی۔ تم ہمیشہ پریشان رہو گے۔ لوگ تم سے بُرا برتاؤ کریں گے اور تم کو گالی دیں گے۔ 34 “تمہا ری آنکھیں ایسا نظارہ دیکھیں گی جس سے تم پاگل ہو جا ؤگے۔ 35 خداوند تمہیں درد ہو نے و الے پھوڑوں کی سزا دے گا۔ یہ پھو ڑے تمہا رے گھٹنوں اور پیروں پر ہوں گے وہ تمہا رے پیر سے لے کر سر کے اوپر تک پھیل جا ئیں گے اور تمہا رے پھو ڑے نہیں بھریں گے۔

36 “خداوند تمہیں اور تمہا رے چنے ہو ئے بادشاہ کو ایسی قوم میں بھیجے گا جسے تم نہیں جانتے ہو۔ تم اور تمہا رے آ با ؤ اجداد نے ان قوموں کو کبھی بھی نہیں دیکھا ہو گا۔ وہاں تم لکڑ ی اور پتھر کے بنے دوسرے دیوتاؤں کی پرستش کرو گے۔ 37 “جن ملکوں میں خداوند تمہیں بھیجے گا ان ملکوں کے لوگ تم پر آئی ہو ئی آفتوں کو سُن کر حیران ہو جا ئیں گے وہ تمہا ری ہنسی اڑائیں گے۔ اور تمہاری بُرا ئی کریں گے۔

نا کامی کیلئے بد دُعا

38 “تم اپنے کھیتوں میں بونے کیلئے ضرور ت سے زیادہ بیج لے جا ؤ گے۔ لیکن پیداوار کم ہو گی کیوں ؟ کیوں کہ ٹڈّیاں تمہا ری فصلیں کھا جا ئیں گی۔ 39 تم انگور کے باغ لگا ؤ گے اور ان میں سخت محنت کرو گے لیکن تم ان میں سے انگور اکٹھا نہیں کر پا ؤ گے اور نہ ہی اس سے شراب پیو گے کیوں ؟ کیوں کہ انہیں کیڑے کھا جا ئیں گے۔ 40 تمہا ری پو ری زمین میں زیتون کے درخت ہو ں گے لیکن تمہا رے پاس اپنے بدن میں لگانے کے لئے تھو ڑا سا بھی تیل نہیں ہو گا۔ کیو نکہ زیتون زمین پر گر کرسڑ جا ئے گا۔ 41 تمہا رے بیٹے اور تمہا ری بیٹیاں ہو ں گی تم انہیں اپنے پاس نہیں رکھ سکو گے کیوں ؟ کیوں کہ انہیں پکڑ کر دور لے جا یا جا ئے گا۔ 42 ٹڈّیاں تمہا رے درختوں اور کھیتوں کی فصلوں کو تباہ کردیں گی۔ 43 تمہا رے درمیا ن رہنے وا لے غیر ملکی زیادہ سے زیادہ طاقتور ہو جا ئیں گے اور تم اپنی طاقت کھو تے جا ؤ گے۔ 44 غیر ملکیوں کے پاس تمہیں قرض دینے کے لئے دولت ہو گی لیکن تمہا رے پاس انہیں ادھار دینے لا ئق دولت نہیں ہو گی۔ وہ لوگ سر کے مانند ہوں گے لیکن تم دُم کے مانند ہو گے۔

45 “یہ ساری بد دعائیں تم پر آئیں گی وہ تمہا را پیچھا اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک تم تباہ نہ ہو جا ؤکیوں ؟ کیوں کہ تم نے خداوند اپنے خدا کی کہی ہو ئی باتوں کی پرواہ نہیں کی تم نے اس کے ان احکام اور اصولوں کو نہیں مانا جسے اس نے تمہیں دیا۔ 46 یہ بددعا ئیں لوگوں کو بتا ئیں گی کہ خدا نے تمہا ری نسلوں کے ساتھ کیسا انصاف کیا ہے۔ یہ بد دعا نشان اور انتباہ کے طور پر تمہیں اور تمہا ری نسلوں کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔

47 “خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں بہت سے کراما ت دیئے لیکن تم نے اس کی خدمت خوشی اور فراخدل سے نہیں کی۔ 48 اس لئے تم اپنے دشمنوں کی خدمت کرو گے جنہیں خداوند تمہا رے خلا ف بھیجے گا۔ تم بھو کے پیاسے اور ننگے رہو گے تمہا رے پاس کچھ بھی نہ ہو گا۔ خداوند تمہا ری گردن پر ایک لو ہے کا جُوا اس وقت تک رکھے گا جب تک وہ تمہیں تباہ نہیں کر دیتا۔

دُشمن قوم کی بد دُعا

49 “خداوند تمہا رے خلاف بہت دور سے ایک قوم کو لا ئے گا یہ قو م زمین کے ایک کنارے سے آئے گی۔ یہ قوم تم پر آسمان سے اُترتے عقاب کی طرح جلدی سے حملے کرے گی۔ تم اس قوم کی زبان نہیں سمجھو گے۔ 50 اس قوم کے لوگوں کے چہرے خوفناک ہو ں گے وہ بوڑھے لوگوں کی بھی پرواہ نہیں کریں گے وہ چھو ٹے بچوں پر بھی رحم د ل نہیں ہوں گے۔ 51 وہ تمہا رے مویشیوں کے بچھڑے اور تمہا ری زمین کی فصل اس وقت تک کھا ئیں گے جب تک تم تباہ نہیں ہو جا ؤ گے۔ وہ تمہا رے لئے اناج نئی مئے ، تیل ، تمہا رے مویشیوں کے بچھڑے اور تمہا رے بھیڑوں کے بچے نہیں چھوڑیں گے۔ وہ یہ اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک تم تباہ نہیں ہو جا ؤ گے۔

52 “یہ قوم تمہا رے سبھی شہروں کو گھیر لے گی تم اپنے شہروں کے چاروں طرف اونچی اور مضبوط دیواروں پر بھروسہ رکھتے ہو۔ لیکن تمہا رے ملک میں یہ دیواریں آسانی سے گر جا ئیں گی ہاں ! وہ قوم تمہا رے اس ملک کے تمام شہروں پر حملہ کرے گی جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے۔ 53 جب تک تمہا را دشمن تمہا رے شہر کا محاصرہ کئے رہے گا اس وقت تک تم بڑی مشکل میں ہو گے۔ تم اتنے بھو کے ہو گے کہ اپنے بچوں کو بھی کھا جا ؤ گے۔ تم اپنے بیٹے اور بیٹیوں کا گوشت کھا ؤ گے جنہیں خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں دیئے ہیں۔

54 “حتیٰ کہ تم میں سب سے شریف اور مہربان آدمی بھی ظالم ہو جائے گا۔ اور اپنے خاندان اور اپنی بیوی جسے وہ سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور بچے ہو ئے بچوں کے ساتھ بہت ظلم کا برتا ؤ کرے گا۔ 55 اس کے پاس کچھ بھی کھانے کو نہیں ہو گا۔ اس لئے وہ اپنے بچوں کو کھا ئے گا لیکن وہ اپنے خاندان کے باقی لوگوں کو کچھ بھی نہیں دے گا۔ کیوں کہ تمہا رے شہروں کے خلاف آنے وا لے دشمن اتنا زیادہ نقصان پہنچا ئیں گے۔

56 “حتیٰ کہ تمہا رے درمیا ن کی سب سے شریف اور رحم دل عورت بھی ظالم ہو جا ئے گی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ بہت ہی شریف اور جان نثار عورت ہو جو کبھی اپنا پیر بھی زمین پر نہ رکھی ہو لیکن وہ اپنے شوہر کے لئے ظالم ہو جا ئے گی جس سے وہ بہت زیادہ محبت کرتی تھی۔ وہ اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے لئے بھی ظالم ہو جا ئے گی۔ 57 وہ اپنے ہی نوزائید بچے کی آنول کو کھا ئے گی اور اس بچے کو بھی جسے وہ پیدا کرے گی۔ وہ انہیں پوشیدہ طور سے کھا ئے گی۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو گا جب تمہا رے دشمن تمہا رے شہروں کا محاصرہ کریں گے اور تمہیں پریشانی میں مبتلا کریں گے۔

58 “اس کتاب میں جتنے احکام اور شریعت لکھے گئے ہیں ان سب کی تعمیل تمہیں کرنی چا ہئے۔ اور تمہیں خداوند اپنے خدا کی عزت کرنی چا ہئے جسکا نام تعجب خیز اور مہیب ہے۔ اگر تم اس کی تعمیل نہیں کرتے ہو تو ، 59 خداوند تمہیں بھیانک آفتوں میں ڈالے گا اور تمہا ری نسلیں بڑی پریشانیاں اٹھا ئیں گی۔ اور انہیں بھیانک بیماریاں ہو ں گی جو لمبے عرصے تک رہیں گی۔ 60 اور خداوند مصر سے وہ سبھی بیماریاں لا ئے گا جن سے تم ڈرتے ہو۔ یہ بیماریاں تم لوگوں میں رہیں گی۔ 61 خداوند ان بیماریوں اور پریشانوں کو بھی تمہا رے درمیان لا ئے گا جو اس تعلیمات کی کتاب میں نہیں لکھا ہے۔ وہ اسے اس وقت تک کرتا رہے گا جب تک تم تباہ نہیں ہو جا تے۔ 62 تم اتنے زیادہ ہو سکتے ہو جتنے آسمان میں تا رے ہو ں لیکن تم میں سے کچھ ہی بچے رہیں گے تمہا رے ساتھ یہ کیوں ہو گا ؟ کیوں کہ تم نے خداوند اپنے خدا کی بات نہیں مانی۔

63 “پہلے خداوند تمہا رے بھلا ئی کرنے اور تمہا ری قوم کو بڑھانے میں خوش تھا۔ اسی طرح خداوند تمہیں تباہ اور برباد کرنے میں خوش ہو گا۔ تم اس ملک سے باہر لا ئے جا ؤ گے جسے تم اپنا بنا نے کے لئے اس میں داخل ہو رہے ہو۔ 64 “خداوند تمہیں زمین کے ایک کو نے سے دوسرے کو نے تک دنیا کے تمام لوگوں میں بکھیر دے گا۔ وہاں تم لکڑی اور پتھر کے دوسرے دیوتاؤں کی پرستش کرو گے جنکی تم نے یا تمہا رے آ باؤ اجداد نے کبھی پرستش نہیں کی۔

65 “تمہیں ا ن قوموں کے بیچ کچھ بھی امن نہیں ملے گا تمہیں آرام کی کو ئی جگہ نہیں ملے گی۔ خداوند تمہا رے دماغوں کو فکروں سے بھر دے گا تمہا ری آنکھیں تھک جا ئیں گی تم اپنے کو اکھڑا ہو ا محسوس کرو گے۔ 66 تم مشکل میں رہو گے تم دن رات خوف زدہ رہوگے ہمیشہ پریشانی میں رہو گے تم اپنی زندگی کے متعلق کبھی مطمئن نہیں رہو گے۔ 67 صبح تم کہو گے اچھا ہو تا یہ شام ہو تی شام کو تم کہو گے اچھا ہو تا کہ یہ سویرا ہو تا۔ کیوں ؟ کیوں کہ اس ڈر کی وجہ جو تمہا رے دل میں ہو گا اور ان آفتوں کے سبب جو تم دیکھو گے۔ 68 “خداوند تمہیں جہازوں میں مصر واپس بھیجے گا۔ میں نے یہ کہا کہ تم اس جگہ پر دوبارہ کبھی نہیں جا ؤ گے لیکن خداوند تمہیں بھیجے گا اور وہاں تم اپنے کو دشمنوں کے ہا تھ غلام کی طرح بیچنے کی کوشش کرو گے۔ لیکن کو ئی شخص تمہیں نہیں خریدے گا۔”

Blessings for Obedience

28 If you fully obey the Lord your God and carefully follow(A) all his commands(B) I give you today, the Lord your God will set you high above all the nations on earth.(C) All these blessings will come on you(D) and accompany you if you obey the Lord your God:

You will be blessed(E) in the city and blessed in the country.(F)

The fruit of your womb will be blessed, and the crops of your land and the young of your livestock—the calves of your herds and the lambs of your flocks.(G)

Your basket and your kneading trough will be blessed.

You will be blessed when you come in and blessed when you go out.(H)

The Lord will grant that the enemies(I) who rise up against you will be defeated before you. They will come at you from one direction but flee from you in seven.(J)

The Lord will send a blessing on your barns and on everything you put your hand to. The Lord your God will bless(K) you in the land he is giving you.

The Lord will establish you as his holy people,(L) as he promised you on oath, if you keep the commands(M) of the Lord your God and walk in obedience to him. 10 Then all the peoples on earth will see that you are called by the name(N) of the Lord, and they will fear you. 11 The Lord will grant you abundant prosperity—in the fruit of your womb, the young of your livestock(O) and the crops of your ground—in the land he swore to your ancestors to give you.(P)

12 The Lord will open the heavens, the storehouse(Q) of his bounty,(R) to send rain(S) on your land in season and to bless(T) all the work of your hands. You will lend to many nations but will borrow from none.(U) 13 The Lord will make you the head, not the tail. If you pay attention to the commands of the Lord your God that I give you this day and carefully follow(V) them, you will always be at the top, never at the bottom.(W) 14 Do not turn aside from any of the commands I give you today, to the right or to the left,(X) following other gods and serving them.

Curses for Disobedience

15 However, if you do not obey(Y) the Lord your God and do not carefully follow all his commands and decrees I am giving you today,(Z) all these curses will come on you and overtake you:(AA)

16 You will be cursed in the city and cursed in the country.(AB)

17 Your basket and your kneading trough will be cursed.(AC)

18 The fruit of your womb will be cursed, and the crops of your land, and the calves of your herds and the lambs of your flocks.(AD)

19 You will be cursed when you come in and cursed when you go out.(AE)

20 The Lord will send on you curses,(AF) confusion and rebuke(AG) in everything you put your hand to, until you are destroyed and come to sudden ruin(AH) because of the evil(AI) you have done in forsaking him.[a] 21 The Lord will plague you with diseases until he has destroyed you from the land you are entering to possess.(AJ) 22 The Lord will strike you with wasting disease,(AK) with fever and inflammation, with scorching heat and drought,(AL) with blight(AM) and mildew, which will plague(AN) you until you perish.(AO) 23 The sky over your head will be bronze, the ground beneath you iron.(AP) 24 The Lord will turn the rain(AQ) of your country into dust and powder; it will come down from the skies until you are destroyed.

25 The Lord will cause you to be defeated(AR) before your enemies. You will come at them from one direction but flee from them in seven,(AS) and you will become a thing of horror(AT) to all the kingdoms on earth.(AU) 26 Your carcasses will be food for all the birds(AV) and the wild animals, and there will be no one to frighten them away.(AW) 27 The Lord will afflict you with the boils of Egypt(AX) and with tumors, festering sores and the itch, from which you cannot be cured. 28 The Lord will afflict you with madness, blindness and confusion of mind. 29 At midday you will grope(AY) about like a blind person in the dark. You will be unsuccessful in everything you do; day after day you will be oppressed and robbed, with no one to rescue(AZ) you.

30 You will be pledged to be married to a woman, but another will take her and rape her.(BA) You will build a house, but you will not live in it.(BB) You will plant a vineyard, but you will not even begin to enjoy its fruit.(BC) 31 Your ox will be slaughtered before your eyes, but you will eat none of it. Your donkey will be forcibly taken from you and will not be returned. Your sheep will be given to your enemies, and no one will rescue them. 32 Your sons and daughters will be given to another nation,(BD) and you will wear out your eyes watching for them day after day, powerless to lift a hand. 33 A people that you do not know will eat what your land and labor produce, and you will have nothing but cruel oppression(BE) all your days.(BF) 34 The sights you see will drive you mad.(BG) 35 The Lord will afflict your knees and legs with painful boils(BH) that cannot be cured, spreading from the soles of your feet to the top of your head.(BI)

36 The Lord will drive you and the king(BJ) you set over you to a nation unknown to you or your ancestors.(BK) There you will worship other gods, gods of wood and stone.(BL) 37 You will become a thing of horror,(BM) a byword(BN) and an object of ridicule(BO) among all the peoples where the Lord will drive you.(BP)

38 You will sow much seed in the field but you will harvest little,(BQ) because locusts(BR) will devour(BS) it. 39 You will plant vineyards and cultivate them but you will not drink the wine(BT) or gather the grapes, because worms will eat(BU) them.(BV) 40 You will have olive trees throughout your country but you will not use the oil, because the olives will drop off.(BW) 41 You will have sons and daughters but you will not keep them, because they will go into captivity.(BX) 42 Swarms of locusts(BY) will take over all your trees and the crops of your land.

43 The foreigners who reside among you will rise above you higher and higher, but you will sink lower and lower.(BZ) 44 They will lend to you, but you will not lend to them.(CA) They will be the head, but you will be the tail.(CB)

45 All these curses will come on you. They will pursue you and overtake you(CC) until you are destroyed,(CD) because you did not obey the Lord your God and observe the commands and decrees he gave you. 46 They will be a sign and a wonder to you and your descendants forever.(CE) 47 Because you did not serve(CF) the Lord your God joyfully and gladly(CG) in the time of prosperity, 48 therefore in hunger and thirst,(CH) in nakedness and dire poverty, you will serve the enemies the Lord sends against you. He will put an iron yoke(CI) on your neck(CJ) until he has destroyed you.

49 The Lord will bring a nation against you(CK) from far away, from the ends of the earth,(CL) like an eagle(CM) swooping down, a nation whose language you will not understand,(CN) 50 a fierce-looking nation without respect for the old(CO) or pity for the young. 51 They will devour the young of your livestock and the crops of your land until you are destroyed. They will leave you no grain, new wine(CP) or olive oil,(CQ) nor any calves of your herds or lambs of your flocks until you are ruined.(CR) 52 They will lay siege(CS) to all the cities throughout your land until the high fortified walls in which you trust fall down. They will besiege all the cities throughout the land the Lord your God is giving you.(CT)

53 Because of the suffering your enemy will inflict on you during the siege, you will eat the fruit of the womb, the flesh of the sons and daughters the Lord your God has given you.(CU) 54 Even the most gentle and sensitive man among you will have no compassion on his own brother or the wife he loves or his surviving children, 55 and he will not give to one of them any of the flesh of his children that he is eating. It will be all he has left because of the suffering your enemy will inflict on you during the siege of all your cities.(CV) 56 The most gentle and sensitive(CW) woman among you—so sensitive and gentle that she would not venture to touch the ground with the sole of her foot—will begrudge the husband she loves and her own son or daughter(CX) 57 the afterbirth from her womb and the children she bears. For in her dire need she intends to eat them(CY) secretly because of the suffering your enemy will inflict on you during the siege of your cities.

58 If you do not carefully follow all the words of this law,(CZ) which are written in this book, and do not revere(DA) this glorious and awesome name(DB)—the Lord your God— 59 the Lord will send fearful plagues on you and your descendants, harsh and prolonged disasters, and severe and lingering illnesses. 60 He will bring on you all the diseases of Egypt(DC) that you dreaded, and they will cling to you. 61 The Lord will also bring on you every kind of sickness and disaster not recorded in this Book of the Law,(DD) until you are destroyed.(DE) 62 You who were as numerous as the stars in the sky(DF) will be left but few(DG) in number, because you did not obey the Lord your God. 63 Just as it pleased(DH) the Lord to make you prosper and increase in number, so it will please(DI) him to ruin and destroy you.(DJ) You will be uprooted(DK) from the land you are entering to possess.

64 Then the Lord will scatter(DL) you among all nations,(DM) from one end of the earth to the other.(DN) There you will worship other gods—gods of wood and stone, which neither you nor your ancestors have known.(DO) 65 Among those nations you will find no repose, no resting place(DP) for the sole of your foot. There the Lord will give you an anxious mind, eyes(DQ) weary with longing, and a despairing heart.(DR) 66 You will live in constant suspense, filled with dread both night and day, never sure of your life. 67 In the morning you will say, “If only it were evening!” and in the evening, “If only it were morning!”—because of the terror that will fill your hearts and the sights that your eyes will see.(DS) 68 The Lord will send you back in ships to Egypt on a journey I said you should never make again.(DT) There you will offer yourselves for sale to your enemies as male and female slaves, but no one will buy you.

Notas al pie

  1. Deuteronomy 28:20 Hebrew me