Add parallel Print Page Options

خدا کی عبادت کی جگہ

12 “یہ احکام اور اصول ہیں جنکا تم اس زمین پر جسے کہ خداوند تمہا رے آ با ؤ اجداد کے خدا نے دی ہے جب تک رہو احتیاط سے تعمیل کر تے رہو۔ تم اس زمین کو ان قوموں سے لوگے جو اب وہاں رہ رہے ہیں۔ تمہیں ان سبھی جگہوں کو پو ری طرح تباہ کر دینی چا ہئے جہاں یہ قوم اپنے دیوتاؤں کی پرستش کرتے ہیں۔ یہ جگہیں اونچے پہا ڑوں ، پہاڑ یوں اور ہرے درختوں کے نیچے ہیں۔ تمہیں ان کی قربان گا ہوں کو تو ڑ دینی چا ہئے۔ اور ان کے خاص پتھرو کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینا چا ہئے۔ تمہیں ان کے یسیرت کے ستونوں کو جلانا چا ہئے۔ ان کے دیوتا ؤں کی مورتیوں کو کاٹ دینی چا ہئے۔ اور تمہیں ان کے نام وہاں سے مٹا دینا چا ہئے۔

“لیکن تمہیں خداوند اپنے خدا کی عبادت اس طرح نہیں کرنی چا ہئے جس طرح وہ لوگ اپنے دیوتا ؤں کی پرستش کر تے ہیں۔ خداوند تمہا را خدا تمہا رے خاندانی گروہ سے ایک جگہ چُنے گا۔ خداوند اپنا نام وہاں رکھے گا۔ تمہیں اس کی عبادت کرنے کے لئے اس جگہ پر جانا ہو گا۔ وہاں تمہیں اپنے جلانے کی قربانی ، اپنی فصل اور جانوروں کا دسواں حصّہ تمہا را خاص نذ رانہ یا اور کو ئی نذرانہ جسکا تم نے خداوند سے وعدہ کئے ہو دینا چا ہئے۔ اور اپنے مویشیوں کے ریوڑ کے پہلو ٹھے بچے دینا چا ہئے۔ تم اور تمہا رے خاندان وہاں خداوند تمہا رے خدا کے سامنے کھانا کھا ئیں گے۔ اس جگہ پر جن چیزوں کے لئے تم نے کام کیا ہے ان سے خوشی منا ؤ گے۔ کیوں کہ خداوند تمہا رے خدا نے تم کو برکت دی ہے۔

“اس وقت تمہیں اسی طرح پرستش جا ری نہیں رکھنی چا ہئے جس طرح ہم پرستش کر تے آ رہے ہیں۔ ابھی تک ہم میں سے ہر ایک جیسا چا ہا خدا کی پرستش کر رہا تھا۔ کیوں کہ ابھی تک ہم لوگ اس آرام کی جگہ اور میراث میں نہیں پہنچے ہیں جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے۔ 10 لیکن تم دریا ئے یردن کو پا ر کرو گے اور اس ملک میں رہو گے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے وہاں خداوند تمہیں سبھی دشمنوں سے چین سے رہنے دیگا اور تم محفوظ رہو گے۔ 11 تب خداوند تمہا را خدا اپنے لئے ایک جگہ چُنے گا۔ خداوند اپنا نام وہاں رکھے گا۔ اور تم اُن سبھی چیزوں کووہاں لا ؤ گے جن کے لئے میں حکم دے رہا ہوں۔ وہاں تم اپنی جلانے کی قربانی ، اپنی قربانیاں ، اپنی فصل کا دسواں حصّہ اور جانوروں کے جھنڈ، خداوند سے کی ہو ئی وعدے کا کو ئی بھی تحفہ اور اپنے مویشی کے جھنڈ یا ریوڑ کا پہلو ٹھا بچہ لا ؤ گے۔ 12 اس جگہ پر تم اپنے تمام لوگوں اپنے بچوں سبھی خادموں اور اپنے شہر میں رہنے وا لے تمام لا وی لوگوں کے ساتھ جمع رہو ( یہ لا وی نسل کے لوگ اپنے لئے زمین کا کو ئی حصّہ نہیں پا ئیں گے۔) خداوند اپنے خدا کے ساتھ وہاں مزے اُڑا ؤ۔ 13 ہو شیاری سے رہو کہ تم اپنی جلانے کی قربانیوں کو جہاں چا ہو وہاں نہ چڑھا دو۔ 14 تمہا رے خاندانی گروہوں میں سے خداوند ایک جگہ چُنے گا۔ وہاں اپنے جلانے کی قربانی چڑھا ؤ اور تمہیں بتا ئے گئے سبھی دوسرے کا م وہاں کرو۔

15 “جس جگہ پر بھی تم رہو تم نیل گا ئے یا ہرن جیسے اچھے جا نوروں کو مارکر کھا سکتے ہو۔ تم اتنا گوشت کھا سکتے ہو جتنا چا ہو۔ جتنا گوشت خداوند تمہا را خدا تمہیں دے۔ کو ئی بھی آدمی اس گوشت کو کھا سکتا ہے چا ہے پاک ہو یا نا پاک۔ 16 لیکن تمہیں خون نہیں کھانا چا ہئے۔ تمہیں خون کو پانی کی طرح زمین پر بہا دینا چا ہئے۔

17 “ کچھ ایسی چیزیں ہیں جنہیں تمہیں ان جگہوں پر نہیں کھا نی چا ہئے جہاں تم رہتے ہو۔ وہ چیزیں یہ ہیں : تمہا رے اناج کا دسواں حصّہ ، نئی مئے اور تیل کا حصّہ جو کہ خدا کا ہے ، تمہا رے مویشیوں کے جھنڈ یا ریوڑ کا پہلو ٹھا بچہ ، خدا سے وعدہ کیا گیا کو ئی بھی نذرانہ ، رضاء کی قربانیاں یا خدا کے لئے کو ئی دوسرا تحفہ۔ 18 لیکن صرف ان نذرانوں کو اسی جگہ پر کھانا چا ہئے۔ جسے خداوند تمہا را خدا چنے گا۔تمہیں ، تمہا رے بیٹوں اور بیٹیوں تمہا رے تمام خادموں اور تمہا رے شہر میں رہنے وا لے لا وی نسل کے لوگوں کو خداوند تمہا رے خدا کے سامنے کھانا چا ہئے اور خوشیاں منانا چا ہئے۔ 19 دھیان رکھو کہ ان کھا نوں کو لا وی نسل کے لوگوں کے ساتھ بانٹ کر کھا ؤ جب تک تم اپنے ملک میں رہو اسے کرو۔

20-21 “خداوند تمہا رے خدا نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ تمہا رے ملک کی سرحد کو اور بڑھا ئے گا۔ جب خداوند ایسا کریگا تو تم اس کی چنی ہو ئی خاص جگہ سے دور رہ سکتے ہو اگر یہ بہت زیا دہ دور ہو اور تمہیں گوشت کی بھوک ہو تو تم کسی بھی طرح کے گوشت کو جو تمہا رے پاس ہے کھا سکتے ہو۔ تم خداوند کو دیئے گئے جھنڈ اور ریوڑ میں سے کسی بھی جانور کو ما ر سکتے ہو۔ یہ اسی طرح کرو جیسا کرنے کا حکم میں نے دیا ہے۔ یہ گوشت تم جب چا ہو جہاں رہو کھا سکتے ہو۔ 22 تم اس گوشت کو ویسے ہی کھا سکتے ہو جیسے نیل گا ئے اور ہرن کا گوشت کھا تے ہو کو ئی بھی آ دمی یہ کر سکتا ہے چا ہے وہ شخص پا ک ہو یا نا پاک ہو۔ 23 لیکن خون بالکل نہ کھا ؤ کیوں ؟ کیوں کہ خون میں زندگی ہے اور وہ گوشت تمہیں نہیں کھانا چا ہئے جس میں جان باقی ہو۔ 24 خون مت کھا ؤ تمہیں خون کو پانی کی طرح زمین پر ڈا لدینا چاہئے۔ 25 تمہیں وہ سب کچھ کرنا چا ہئے جسے خداوند صحیح ٹھہراتا ہو اس لئے خون مت کھا ؤ تب تمہا را اور تمہا ری نسلوں کا بھلا ہو گا۔

26 “جن چیزوں کو تم نے خداوند کے لئے مخصوص کیا ہے اور جو تمہا رے وعدے کی گئی نذریں ہیں تم انہیں اس خاص جگہ پر لے جانا جسے خداوند تمہا را خدا چنے گا۔ 27 تمہیں اپنے جلانے کی قربانی کا خون اور گوشت دونوں خدا وند کی قربان گاہ پر پیش کرنا چاہئے۔ تمہیں اپنی دوسری قربانیوں کے خون کو خدا وند اپنے خدا کی قربان گاہ پر ضرور اُنڈیلنا چاہئے اور تم گوشت کھا سکتے ہو۔ 28 جو حکم میں دے رہا ہوں اُس کی تعمیل کرنے میں ہوشیار رہو جب تم وہ سب کچھ کرتے ہو جو اچھاّ ہے اور ٹھیک ہے جو خدا وند تمہارے خدا کو خوش کرتا ہے تب ہر چیز تمہارے اور تمہاری نسلوں کے لئے ہمیشہ اچھی رہے گی۔

29 جب تم دوسری قوموں کے پاس اپنی زمین لیے جاؤگے تو خدا وند تمہارا خدا اُنہیں ہٹنے کے لئے مجبور کریگا اور اُنہیں تباہ کرے گا تم وہاں جاؤ گے اور اُن سے زمین لوگے تم اُن کی زمین پرر ہوگے۔ 30 لیکن اسکا تم سے تباہ و برباد ہوجانے کے بعد ہوشیار رہو۔ انکے دیوتاؤں کی تحقیقات مت کرو یہ کہتے ہوئے کہ قومیں انکے دیوتاؤں کی عبادت کیسے کئے ؟ ہم لوگ بھی اس پر عمل کریں گے۔ 31 تم خدا وند اپنے خدا کی ویسی عبادت نہیں کروگے جیسی وہ اپنے دیوتاؤں کی کرتے ہیں کیوں ؟ کیونکہ وہ اپنی پرستش میں سب طرح کی بُری چیزیں کرتے ہیں جن سے خدا وند نفرت کرتا ہے۔ وہ اپنے دیوتاؤں کی قربانی کے لئے اپنے بچے کو بھی جلادیتے ہیں۔

32 “تمہیں ان سبھی کاموں کو کرنے کے لئے ہوشیار رہنا چاہئے جن کے لئے میں حکم دیتا ہوں جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اس میں نہ تو کچھ ملاؤ اور نہ ہی اس میں سے کم کرو۔

The One Place of Worship

12 These are the decrees(A) and laws you must be careful to follow in the land that the Lord, the God of your ancestors, has given you to possess—as long as you live in the land.(B) Destroy completely all the places on the high mountains,(C) on the hills and under every spreading tree,(D) where the nations you are dispossessing worship their gods. Break down their altars, smash(E) their sacred stones and burn(F) their Asherah(G) poles in the fire; cut down the idols of their gods and wipe out their names(H) from those places.

You must not worship the Lord your God in their way.(I) But you are to seek the place the Lord your God will choose from among all your tribes to put his Name(J) there for his dwelling.(K) To that place you must go; there bring your burnt offerings and sacrifices, your tithes(L) and special gifts, what you have vowed(M) to give and your freewill offerings, and the firstborn of your herds and flocks.(N) There, in the presence(O) of the Lord your God, you and your families shall eat and shall rejoice(P) in everything you have put your hand to, because the Lord your God has blessed you.

You are not to do as we do here today, everyone doing as they see fit,(Q) since you have not yet reached the resting place(R) and the inheritance(S) the Lord your God is giving you. 10 But you will cross the Jordan and settle in the land the Lord your God is giving(T) you as an inheritance, and he will give you rest(U) from all your enemies around you so that you will live in safety. 11 Then to the place the Lord your God will choose as a dwelling for his Name(V)—there you are to bring everything I command you: your burnt offerings and sacrifices, your tithes and special gifts, and all the choice possessions you have vowed to the Lord.(W) 12 And there rejoice(X) before the Lord your God—you, your sons and daughters, your male and female servants, and the Levites(Y) from your towns who have no allotment or inheritance(Z) of their own. 13 Be careful not to sacrifice your burnt offerings anywhere you please.(AA) 14 Offer them only at the place the Lord will choose(AB) in one of your tribes, and there observe everything I command you.

15 Nevertheless, you may slaughter your animals in any of your towns and eat as much of the meat as you want, as if it were gazelle or deer,(AC) according to the blessing the Lord your God gives you. Both the ceremonially unclean and the clean may eat it. 16 But you must not eat the blood;(AD) pour(AE) it out on the ground like water.(AF) 17 You must not eat in your own towns the tithe(AG) of your grain and new wine and olive oil,(AH) or the firstborn of your herds and flocks, or whatever you have vowed to give,(AI) or your freewill offerings or special gifts.(AJ) 18 Instead, you are to eat(AK) them in the presence of the Lord your God at the place the Lord your God will choose(AL)—you, your sons and daughters, your male and female servants, and the Levites from your towns—and you are to rejoice(AM) before the Lord your God in everything you put your hand to. 19 Be careful not to neglect the Levites(AN) as long as you live in your land.(AO)

20 When the Lord your God has enlarged your territory(AP) as he promised(AQ) you, and you crave meat(AR) and say, “I would like some meat,” then you may eat as much of it as you want. 21 If the place where the Lord your God chooses to put his Name(AS) is too far away from you, you may slaughter animals from the herds and flocks the Lord has given you, as I have commanded you, and in your own towns you may eat as much of them as you want.(AT) 22 Eat them as you would gazelle or deer.(AU) Both the ceremonially unclean and the clean may eat. 23 But be sure you do not eat the blood,(AV) because the blood is the life, and you must not eat the life with the meat.(AW) 24 You must not eat the blood; pour it out on the ground like water.(AX) 25 Do not eat it, so that it may go well(AY) with you and your children after you, because you will be doing what is right(AZ) in the eyes of the Lord.

26 But take your consecrated things and whatever you have vowed to give,(BA) and go to the place the Lord will choose. 27 Present your burnt offerings(BB) on the altar of the Lord your God, both the meat and the blood. The blood of your sacrifices must be poured beside the altar of the Lord your God, but you may eat(BC) the meat. 28 Be careful to obey all these regulations I am giving you, so that it may always go well(BD) with you and your children after you, because you will be doing what is good and right in the eyes of the Lord your God.

29 The Lord your God will cut off(BE) before you the nations you are about to invade and dispossess. But when you have driven them out and settled in their land,(BF) 30 and after they have been destroyed before you, be careful not to be ensnared(BG) by inquiring about their gods, saying, “How do these nations serve their gods? We will do the same.”(BH) 31 You must not worship the Lord your God in their way, because in worshiping their gods, they do all kinds of detestable things the Lord hates.(BI) They even burn their sons(BJ) and daughters in the fire as sacrifices to their gods.(BK)

32 See that you do all I command you; do not add(BL) to it or take away from it.[a]

Footnotes

  1. Deuteronomy 12:32 In Hebrew texts this verse (12:32) is numbered 13:1.