احبار 7
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
جرم کی قربانی
7 “گناہ کی قربانی کے لئے یہ اصول ہے یہ بہت ہی مقدس ہے۔ 2 کاہن کو جرم کی قربانی کو اس جگہ پر ذبح کرنا چاہئے جس پر وہ جلانے والی قربانیوں کو ذبح کرتا ہے۔ کاہن کو جرم کی قربانی کا خون قربان گاہ کے چاروں طرف چھڑکنا چاہئے۔
3 “کاہن کو گناہ کی قربانی کی تمام چربی چڑھانی چاہئے اسے چربی بھری دُم اندرونی حصّوں کو ڈھکنے والی چربی ، 4 دونوں گردے اور اسکے چاروں طرف کی چربی ، پٹھے کی چربی اور کلیجے کی چربی قربانی کے لئے چڑھانی چاہئے۔ 5 کاہن کو قربان گاہ پر ان تمام چیزوں کو جلانا چاہئے۔ یہ تحفہ ہے جو کہ خدا وند کو پیش کیا گیا۔ یہ جرم کی قربانی ہے۔
6 “ہر ایک مرد جو کاہن ہے جرم کی قربانی کھا سکتا ہے۔ یہ بہت ہی مقدس ہے اور اسے مقدس جگہ میں کھانا چاہئے۔ 7 جرم کی قربانی گناہ کی قربانی کے برابر ہے۔ دُونوں قربانی کے لئے ایک ہی اُصول ہیں۔ وہ کاہن جو کفّارے کی قربانی چڑھا تا ہے اُس کو حاصل کرے گا۔ 8 وہ کاہن جو اس جلانے کی قربانی کو پیش کرتا ہے چمڑا کو اس جلانے کی قربانی سے لے سکتا ہے۔ 9 ہر ایک اناج کی قربانی چڑھانے والے کاہن کی ہوتی ہے چاہے وہ تنور میں پکایا گیا ہے۔ یا تلنے کی کڑھائی میں پکایا گیا ہو۔ 10 “اناج کی قربانی ہارون اور اسکے بیٹوں کی ہوگی۔ اس سے کو ئی فرق نہیں پڑیگا کہ وہ سوکھی ہے یا تیل میں ملی ہوئی ہے۔ ہارون کے بیٹے ( کاہن ) اس میں برابر کے حصّے دار ہونگے۔
ہمدردی کی قربانی
11 “یہ اصول ہیں جس کا خدا وند کو ہمدردی کے نذرانہ کے پیش کرتے وقت پالن کر نا چاہئے۔ 12 کوئی شخص معمول کے مطابق ہمد ردی کا نذرانہ اپنے احسان کو ظا ہر کر نے کے لئے پیش کر سکتا ہے۔ اس شخص کو تیل ملی ہوئی بے خمیری روٹی ، یا تیل لگی ہوئی بے خمیری روٹی یا تیل ملے ہوئے باریک آٹے سے بنے ہوئے کیک بھی لانا چاہئے۔ 13 تب اس شخص کو روزانہ کی خمیری روٹی کے ساتھ ہمدردی کا نذرانہ خدا وند کی عظمت کو ظا ہر کرنے کے لئے پیش کرنا چاہئے۔ 14 اُن روٹیوں میں سے ایک اُس کاہن کی ہوگی جو ہمدردی کی قربانی کے خون کو چھڑکتا ہے۔ 15 ہمدردی شکر گزاری کے نذرانہ کا گوشت پوری طرح سے اسی دن جس دن اسے پیش کیا جائے کھالینا چاہئے۔ گوشت کو کبھی بھی دوسرے دن کے لئے نہیں رکھنا چاہئے۔
16 “کوئی شخص ہمدردی کانذرانہ ، خدا وند کے لئے خاص وعدہ یا رضاء کا نذرانہ لا سکتا ہے۔ اس لئے نذرانہ اسی دن جس دن کہ پیش کیا گیا ہے کھا لینا چاہئے۔ اگر کچھ گوشت بچ جاتا ہے تو اسے دوسرے دن کھایا جاسکتا ہے۔ 17 اگر کچھ گوشت تیسرے دن کے لئے بچ جائے تو اسے آ گ میں جلا دینا چاہئے 18 اگر کوئی آدمی ہمدردی کی قربانی کا کچھ گوشت تیسرے دن کھا تا ہے تو خدا وند اسے قبول نہیں کرے گا۔ یہ نذرانہ برباد و ناقابل قبول ہوگا۔ اور اگر کوئی شخص اسے کھا تا ہے تو وہ گناہ کے لئے جواب دہ ہوگا۔
19 “کسی بھی شخص کو ایسا گوشت نہیں کھانا چاہئے جسے کوئی نجس چیز چھو لے۔ ایسے گوشت کو آ گ میں جلادینا چاہئے۔ وہ تمام لوگ جو پاک ہیں ہمدردی کی قربانی کا گوشت کھا سکتے ہیں۔ 20 لیکن اگر کوئی آدمی ناپاک ہو اور وہ ہمدردی کی قربانی کا گوشت کھا ئے جو خدا وند کے لئے ہو تب اُس آدمی کو اُس کے لوگوں سے الگ کر دینا چاہئے۔
21 “اگر کو ئی شخص کوئی ایسی چیز چھو لے جو ناپاک ہے ، چاہے وہ جانور ہو یا انسانی ناپاکی ہو تو وہ شخص ناپاک ہو جاتا ہے۔ اور اگر وہ شخص ہمدردی کی قربانی سے کچھ گوشت کھا لے تو وہ شخص دوسرے لوگوں سے الگ ہو جائے گا۔”
22 خدا وند نے موسیٰ سے کہا : 23 “بنی اسرائیلیوں سے کہو ، تم لوگوں کو گا ئے ،بھیڑ یا بکری کی چربی نہیں کھانی چاہئے۔ 24 تم اُس جانور کی چربی کا استعمال کسی بھی چیز کے لئے کرسکتے ہو جو خود سے مر گیا ہو یا دُوسرے جانوروں نے اُسے پھاڑ دیا ہو لیکن تمہیں اسے کھانا نہیں چاہئے۔ 25 کوئی شخص جو اس جانور کی چربی کھا تا ہے جو خدا وند کو تحفے کے طور پر پیش کی گئی تھی تو اُس شخص کو اُس کے لوگوں سے الگ کر دیا جائے گا۔
26 “تم چاہے جہاں بھی رہو۔ تمہیں کسی پرندہ یا جانور کا خون کبھی نہیں کھانا چاہئے۔ 27 اگر کوئی شخص جو خون کھا تا ہے تو اسے لوگوں سے الگ کر دیا جائے گا۔ ”
لہرانے کی قربانی کے اصول
28 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، 29 “بنی اسرائیلیوں سے کہو اگر کوئی شخص خدا وند کے لئے ہمدردی کی قربانی لائے تو اُس شخص کو اُس قربانی کا ایک حصّہ خدا وند کو دینا چاہئے۔ 30 اُسے خدا وند کا تحفہ اپنے ہاتھ سے لانا چاہئے۔اسے سینہ کی چربی اور سینہ لانا چاہئے اس خدا وند کے سامنے لہرانے کے نذرانے کے طور پر اُٹھانا چاہئے۔ 31 اور کاہن کو چربی قربان گاہ پر جلانا چاہئے لیکن سِینہ ہارون اور اس کے بیٹوں کا ہوگا۔ 32 ہمدر دی کی قربانی سے داہنا ران کاہن کو دینا چاہئے۔ 33 داہنا ران ہارون کے بیٹے کا ہو گا۔ جو ہمدردی کی قربانی کی چربی اور خون چڑھا تا ہے۔ 34 میں ( خدا وند) لہرانے کی قربانی کا سینہ اور ہمدردی کی قربانی کی دائیں ران بنی اسرائیلیوں سے لے رہا ہوں اور میں اُن چیزوں کو کاہن ہارون اور اُس کے بیٹوں کو دے رہا ہوں۔ یہ انکا اسرائیل کے بچّوں کی طرف سے لگاتار حصّہ ہے۔ ”
35 خدا وند کے تحفوں میں سے ، یہ حصّہ ہارون اور اس کے بیٹوں کا ہوگا۔جب کبھی بھی وہ لوگ خدا وند کی خدمت کاہن کے طور پر انجام دیتے رہیں گے۔ 36 جس وقت خدا وند نے ان لوگوں کو کاہن منتخب کیا اُسی وقت انہوں نے بنی اسرائیلیوں کو وہ حصّہ ان لوگوں کو دینے کا حکم دیا۔ یہ قانون ہمیشہ چلتا رہے گا۔
37 یہ سب جلانے کی قربانی ، اناج کی قربانی ، گناہ کی قربانی ، جرم کی قربانی اور کاہنوں کا انتخاب اور ہمدردی کی قربانی کی ہدایت ہیں۔ 38 خدا وند نے یہ احکام سینائی کے پہاڑ پر موسیٰ کو دیئے۔ اس نے یہ احکام اُس دن دیئے جس دن اس نے بنی اسرائیلیوں کو صحرائے سینائی میں خدا وند کے لئے قربانی لانے کا حکم دیا تھا۔
2007 by Bible League International