Add parallel Print Page Options

میکل کا داؤد کو ڈانٹنا

20 داؤد واپس اپنے گھر اپنے خاندان کو دعا دینے کے لئے گئے لیکن ساؤل کی بیٹی میکل اس سے ملنے باہر آئی۔ میکل نے کہا ، “اسرائیل کے بادشاہ نے آج خود کو رسوا کیا ہے۔ اس نے خادماؤں کے سامنے عریاں آدمی کي طرح [a] حرکت کی ہے۔ آپکو ایسی حرکتوں پر شرم ہونی چاہئے۔”

21 تب داؤد نے میکل سے کہا ، “خدا وند نے مجھے چُنا ہے تمہارے والد یا اسکے خاندان کے کسی آدمی کو نہیں۔ خدا وند نے مجھے اسرائیلیوں کا قائد ہونے کے لئے چنا ہے۔ اس لئے میں خدا وند کے سامنے ناچنا اور دعوت دینا جاری رکھونگا۔ 22 میں دوسری حرکتیں کر سکتا ہوں جو اور بھی زیادہ شرمناک ہوں گی۔ ہو سکتا ہے تم میری تعظیم نہ کرو لیکن جن باندی لڑکیوں کی تم بات کر رہی ہو وہ میری بہت عزت کرتی ہیں۔”

23 ساؤل کی بیٹی میکل کو کبھی بچّہ نہ ہوا اور وہ بغیر بچّے کے ہی مر گئی۔

Read full chapter

Footnotes

  1. دوم سموئیل 6:20 عریاں آدمی کی طرح چونکہ داؤد نے اپنی خوشی کا اظہار جوش و خروش سے کیا اور وہ خوشی منا تے ہو ئے عام لوگوں میں شریک ہو گیا۔ میکل نے سو چا کہ یہ اس کے بادشاہ کے لئے موزوں و مناسب نہیں۔