حزقی ایل 46:1-6
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
حکمراں اور تقریب
46 خداوند میرا مالک یہ کہتا ہے، “اندرونی آنگن کا مشرقی پھاٹک کام کے چھ دنوں میں بند رہیگا۔ لیکن یہی سبت کے دن اور نئے چاند کے دن کھلیگا۔” 2 حکمراں پھاٹک کی دہلیز سے اندر آئیں گے۔ اور اس پھاٹک کے ستون کے سہا رے کھڑے ہونگے۔ تب کا ہن حکمراں کو جلانے کی قربانی اور ہمدردی کی قربانی چڑھا ئے گا۔ حکمراں پھاٹک کے آستانہ پر عبادت کریں گے۔ تب و ہ با ہر جا ئے گا لیکن پھاٹک شام ہو نے تک بند نہیں ہو گا۔ 3 سبھی لوگ بھی اسی پھاٹک کے دروازہ پر سبت کے دن اور نئے چاند کے وقتوں میں خداوند کے حضور عبادت کیا کریں گے۔
4 “حکمراں کوخداوند کيلئے سبت کے دن جلانے کی قربانی پیش کرنا چا ہئے۔اسے بے عیب چھ میمنہ اور بے عیب ایک مینڈھا دینا چا ہئے۔ 5 اسے ایک ایفہ نذر کی قربانی مینڈھے کے ساتھ دینی چا ہئے حکمراں اتنی اناج کی قربانی میمنوں کے ساتھ دے گا۔ جتنی وہ دے سکتا ہے۔ اسے ایک ہین زیتون کا تیل ہرایک ایفہ نذر کے ساتھ دینا چا ہئے۔
6 “نئے چاند کے دن اسے ایک بیل قربانی کر ناچا ہئے۔ جو بے عیب ہو۔ وہ چھ میمنے اور ایک مینڈھا جو بے عیب ہو بھی قربانی کریگا۔
Read full chapter©2014 Bible League International