زبُور 82
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
آسف کا نغمہ
82 خداؤں کی جما عت [a] میں خدا کھڑا ہو تا ہے۔
اور فیصلہ دیتا ہے۔
2 خدا نے کہا، “ کب تک تم لوگوں کا فیصلہ نا انصافی سے کرو گے؟
کب تک تم شریر لوگوں کو یو نہی بغیر سزادئیے چھو ڑتے رہو گے؟”
3 “یتیموں اور غریبوں کا انصاف کرو۔
غمزدہ اور مفلس کے ساتھ انصاف سے پیش آؤ۔
4 غریب اور محتاج کی حفاظت کرو۔
برے لوگوں کے چنگل سے ان کو بچا لو۔
5 “وہ [b] بنی اسرائیل نہیں جانتے کیا کچھ ہو رہا ہے۔
وہ سمجھتے نہیں ! وہ جانتے نہیں وہ کیا کر رہے ہیں۔
اُن کی دنیا اُن کے چاروں جانب گر رہی ہے۔”
6 میں نے کہا، “ تم لوگ دیوتا ہو،
تم خدا ئے تعالیٰ کے بیٹے ہو۔
7 لیکن تم بھی ویسے ہی مر جا ؤگے، جیسے یقینی طور پر سب لوگ مر جا تے ہیں۔
تم ویسے مروگے جیسے دیگر رہنما مر جا تے ہیں۔”
8 اے خدا ! اُٹھ۔ زمین کا فیصلہ کر۔
کیوں کہ تو ہی سب قوموں کا ما لک ہو گا۔
Footnotes
- زبُور 82:1 خداؤں کی جماعتدیگر مما لک تعلیم دے رہے تھے کہ ایل اور دیگر معبود زمین پر رہنے والے لوگوں کے بارے میں گفتگو کر نے کے لئے اکٹھا ہو ئے۔ کئی مرتبہ بادشا ہوں اور رہنما بھی خدا کہلا ئے اس لئے یہ زبور شاید اسرائیل کے رہنماؤں کے لئے خدا کی ایک تنبیہ ( آگاہی ) ہو۔
- زبُور 82:5 وہ اس کے معنیٰ یہ ہو سکتے ہیں وہ غریب لوگ نہیں سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔
Psalm 82
King James Version
82 God standeth in the congregation of the mighty; he judgeth among the gods.
2 How long will ye judge unjustly, and accept the persons of the wicked? Selah.
3 Defend the poor and fatherless: do justice to the afflicted and needy.
4 Deliver the poor and needy: rid them out of the hand of the wicked.
5 They know not, neither will they understand; they walk on in darkness: all the foundations of the earth are out of course.
6 I have said, Ye are gods; and all of you are children of the most High.
7 But ye shall die like men, and fall like one of the princes.
8 Arise, O God, judge the earth: for thou shalt inherit all nations.
©2014 Bible League International