زبُور 43
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
43 اے خدا ! ایک شخص ہے جو تیرا وفادار نہیں ہے۔ وہ شریر ہے اور جھو ٹ بولتا ہے۔
اے خدا، میری وکا لت کر انصاف کر اور ثابت کر کہ میں حق پر ہوں۔
مجھے اس شخص سے بچا لے۔
2 اے خدا ، توہی میری محفوظ جگہ ہے !
توُ مجھے کیوں چھو ڑ بیٹھا ہے ؟
توُ نے مجھ کو یہ کیوں نہیں دکھایا
کہ میں اپنے دشمنوں سے کیسے بچ نکلوں
3 اے خدا؟تُو اپنے نور اور اپنے سچ کو مجھ پر روشن ہو نے دے۔
سچّائی اور تیرا نور مجھ کو راہ دکھا ئیں گے۔ وہ مجھے تیرے کوہ مقدّس پر تیرے مقدس گھر کو لے چلیں گے۔
4 میں تو خدا کی قربان گاہ کے پاس جا ؤں گا۔
میں خدا کے پاس آؤں گا جو مجھے بہت شادماں کرتا ہے۔
اے خدا، اے میرے خدا!
میں ستار بجا کر تیری ستائش کروں گا۔
5 میں اتنا دُکھی کیوں ہوں؟
میں کیوں اتنا بے چین ہوں۔
مجھے خدا کے سہا رے کا انتظار کر نا چاہئے۔
مجھے اب بھی اُس کی ستائش کا موقع ملے گا۔
وہ مجھے بچا ئے گا۔
Psalm 43
King James Version
43 Judge me, O God, and plead my cause against an ungodly nation: O deliver me from the deceitful and unjust man.
2 For thou art the God of my strength: why dost thou cast me off? why go I mourning because of the oppression of the enemy?
3 O send out thy light and thy truth: let them lead me; let them bring me unto thy holy hill, and to thy tabernacles.
4 Then will I go unto the altar of God, unto God my exceeding joy: yea, upon the harp will I praise thee, O God my God.
5 Why art thou cast down, O my soul? and why art thou disquieted within me? hope in God: for I shall yet praise him, who is the health of my countenance, and my God.
©2014 Bible League International