زبُور 104
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
104 اے میری جان ! خداوند کی ستائش کر!
اے خداوند میرے خدا ، تو نہا یت عظیم ہے !
تُو حشمت وجلال سے ملبُوس ہے۔
2 تو روشنی کو پو شاک کی طرح پہنتا ہے۔
اور آسمان کو سائبان کی طرح تا نتا ہے۔
3 اے خدا ، تُو نے اُن کے اوپر اپنا مسکن بنا یا ،
گہرے باد لوں کو تُو اپنی رتھ بنا تا ہے ،
اور ہوا کے با ز و ؤں پر چڑھ کر آسمان پار کر تا ہے۔
4 اے خدا! تُو نے اپنے فرشتوں کو ایسا بنا یا ، جیسے وہ ہوا ئیں [a] ہیں۔
تُو نے اپنے خادموں کو آ گ کی مانند بنا یا۔
5 اے خدا! تونے زمین کو اُس کی بنیاد پر قائم کیا ہے۔
اِس لئے وہ کبھی فنا نہیں ہو گی۔
6 تُو نے پانی کی چادر سے زمین کو چھپا یا ،
پانی نے پہاڑو ں کو چھپا لیا۔
7 جب تُو نے حکم دیا پانی کھِسک گیا۔
اے خدا ! تُونے پا نی کو ڈانٹا اور پانی دور ہٹ گیا۔
8 پہا ڑوں کے نیچے وا دیوں میں پانی بہنے لگا۔
اور پھر اُن سبھی جگہوں پر پانی بہا جو اُس کے لئے تُو نے بنا یا تھا۔
9 تُونے سمندروں کی حدیں مقّرر کر دی،
اور پا نی پھر کبھی زمین کو ڈھکنے کے لئے نہیں اُ ٹھے گا۔
10 اے خدا تُو ہی چشموں کو نہروں میں پانی بہا نے کا سبب بنا۔
اور یہ چشمے پہاڑ کی وادیوں سے ہو کر بہتے ہیں۔
11 سب جنگلی جانور اس پانی کو پیتے ہیں،
یہاں تک کہ جنگلی گدھا اپنی پیاس بجھا تے ہیں۔
12 جنگل کے پرندے تا لا بوں کے کنا رے رہنے کو آتے ہیں۔
اور نز دیک کے پیڑ کی ڈالیوں میں چہچہا تے ہیں۔
13 خدا نیچے پہا ڑوں پر بارش بھیجتا ہے۔
خدا کی بنا ئی ہو ئی چیزیں زمین کی ہر ضرورت کو پو را کرتی ہیں۔
14 خدا نے چوپا یوں کے کھا نے کے لئے گھا س اُگائی۔
اور انسان کی ضرورت کے لئے پو دے دئیے۔
وہ پو دے غذا ہیں جسے ہم زمین پر محنت کر کے حاصل کر تے ہیں۔
15 خدا ہمیں شراب دیتا ہے، جو ہم کو مسرور کر تی ہے۔
ہما ری جِلد نرم رکھنے کے لئے خدا ہمیں روغن دیتا ہے۔
اور ہمیں توانا کر نے کے لئے غذا دیتا ہے۔
16 لبنا ن کے جو عظیم درخت ہیں وہ خداوند کے ہیں۔
خداوند نے اُن درختوں کو لگا یا ہے ،
اور اُ ن کی ضرورت کے مطا بق اُس نے اُنہیں پانی دیا ہے۔
17 پرندے اُن درختوں پر اپنے گھونسلے بنا تے ہیں۔
صنوبر کے درختوں میں لقلق کا بسیرا ہے۔
18 جنگلی بکروں کے گھر اونچے پہاڑ پربنے ہیں۔
چٹانیں سا فا نوں کی پناہ کی جگہ ہیں۔
19 اے خدا ! تو نے ہمیں چاند دیا جں سے ہم جان پا ئیں گے تعطیلات کب ہیں۔
سورج ہمیشہ جانتا ہے کہ اُس کو کہاں غروب ہو نا ہے۔
20 تُو نے اندھیرا بنا یا جس سے رات ہو جا ئے
اور دیکھو رات میں جنگلی جانور با ہر آجا تے اور ادھر اُدھر گھومتے ہیں۔
21 جوان شیر اپنے شکار کی تلاش میں گرجتے ہیں،
جیسے وہ خدا کو پُکا رتے ہوں، جیسے مانگنے سے وہ ان کو خوراک دے گا۔
22 اور آفتاب نکلتے ہی جانور
گھروں کو لوٹتے اور آرام کر تے ہیں۔
23 پھر لوگ اپنا کام کر نے کو باہر نکلتے ہیں۔
شام تک وہ کام میں لگے رہتے ہیں۔
24 اے خداوند! تو نے کئی حیرت انگیز کام کیا۔
تیری بنا ئی ہو ئی چیزوں سے زمین بھری پڑی ہے۔
سب کچھ جو تو کر تا ہے اس میں تیری حکمت نظر آتی ہے۔
25 دیکھو یہ سمندر! کتنا وسیع ہے۔
بہت سے جاندار اس میں رہتے ہیں۔
اُن میں کچھ بڑے ہیں، اور کچھ چھوٹے ہیں۔ سمندر میں جو جاندار رہتے ہیں وہ بے شما ر ہیں۔
26 سمندر کے اوپر جہا ز چلتا ہے۔
اِسی میں لبیا تھا ن ہے ، جسے تُو نے اِس میں کھیلنے کو پیدا کیا۔
27 اے خدا ! یہ سب کچھ تجھ پر منحصر ہے۔
اے خدا ! جاندروں کو تُو صحیح وقت پر خوراک دیتا ہے۔
28 اے خدا ! کھا نا جسے وہ کھا تے ہیں، وہ سبھی جانداروں کو دیتا ہے۔
تو اچھے کھا نے سے بھرے اپنے ہا تھ کھولتا ہے ، اور وہ سیر ہو نے تک کھا تے ہیں۔
29 پھر جب تو اُن سے مُنہ مو ڑتا ہے ،
تب وہ خوفزدہ ہو جا تے ہیں
اُن کی روح اُن کو چھوڑ کر چلی جا تی ہے۔
وہ کمزور ہو کر مر جا تے ہیں۔ اور اُن کے جسم پھر مٹّی ہو جا تے ہیں۔
30 لیکن خداوند! جب تو اپنی رُو ح بھیجتا ہے ،
اور وہ صحت مند ہو تے ہیں۔ اور تو روئے زمین کو نیا بنا دیتا ہے۔
31 خدا وند کا جلال ابد تک رہے !
خدا وند اپنی بنائی چیزوں سے ہمیشہ مسرور رہے۔
32 اگر خدا وند زمین کی طرف غیض و غضب کی نگاہ کر تا ہے ،تو یہ کانپتی ہے۔
اگر وہ پہاڑوں کو ڈانٹتا ہے تو اُس میں سے دھواں اٹھتا ہے۔
33 میں عمر بھر خدا وند کے لئے گاؤنگا۔
جب تک میرا وجود ہے میں اپنے خدا وند کی مداح سرائی کروں گا۔
34 مجھ کو یہ اُمید ہے کہ جو کچھ میں نے کہا ہے اُسے شادماں کر ے گا۔
میں خدا وند میں مسرور رہو نگا۔
35 دنیا سے غالِباً گنہگار غائب ہو جائیں۔
شریر لوگ ہمیشہ کے لئے مٹ جائیں۔
اے میری جان ! خدا وند کی ستائش کر۔
خدا وند کی حمد کر
Footnotes
- زبُور 104:4 اے خدا … ہوا ئیں ہیںیا ” تو اپنے پیغام رساں کو رو حوں کی طرح بنا یا۔”
Psalm 104
King James Version
104 Bless the Lord, O my soul. O Lord my God, thou art very great; thou art clothed with honour and majesty.
2 Who coverest thyself with light as with a garment: who stretchest out the heavens like a curtain:
3 Who layeth the beams of his chambers in the waters: who maketh the clouds his chariot: who walketh upon the wings of the wind:
4 Who maketh his angels spirits; his ministers a flaming fire:
5 Who laid the foundations of the earth, that it should not be removed for ever.
6 Thou coveredst it with the deep as with a garment: the waters stood above the mountains.
7 At thy rebuke they fled; at the voice of thy thunder they hasted away.
8 They go up by the mountains; they go down by the valleys unto the place which thou hast founded for them.
9 Thou hast set a bound that they may not pass over; that they turn not again to cover the earth.
10 He sendeth the springs into the valleys, which run among the hills.
11 They give drink to every beast of the field: the wild asses quench their thirst.
12 By them shall the fowls of the heaven have their habitation, which sing among the branches.
13 He watereth the hills from his chambers: the earth is satisfied with the fruit of thy works.
14 He causeth the grass to grow for the cattle, and herb for the service of man: that he may bring forth food out of the earth;
15 And wine that maketh glad the heart of man, and oil to make his face to shine, and bread which strengtheneth man's heart.
16 The trees of the Lord are full of sap; the cedars of Lebanon, which he hath planted;
17 Where the birds make their nests: as for the stork, the fir trees are her house.
18 The high hills are a refuge for the wild goats; and the rocks for the conies.
19 He appointed the moon for seasons: the sun knoweth his going down.
20 Thou makest darkness, and it is night: wherein all the beasts of the forest do creep forth.
21 The young lions roar after their prey, and seek their meat from God.
22 The sun ariseth, they gather themselves together, and lay them down in their dens.
23 Man goeth forth unto his work and to his labour until the evening.
24 O Lord, how manifold are thy works! in wisdom hast thou made them all: the earth is full of thy riches.
25 So is this great and wide sea, wherein are things creeping innumerable, both small and great beasts.
26 There go the ships: there is that leviathan, whom thou hast made to play therein.
27 These wait all upon thee; that thou mayest give them their meat in due season.
28 That thou givest them they gather: thou openest thine hand, they are filled with good.
29 Thou hidest thy face, they are troubled: thou takest away their breath, they die, and return to their dust.
30 Thou sendest forth thy spirit, they are created: and thou renewest the face of the earth.
31 The glory of the Lord shall endure for ever: the Lord shall rejoice in his works.
32 He looketh on the earth, and it trembleth: he toucheth the hills, and they smoke.
33 I will sing unto the Lord as long as I live: I will sing praise to my God while I have my being.
34 My meditation of him shall be sweet: I will be glad in the Lord.
35 Let the sinners be consumed out of the earth, and let the wicked be no more. Bless thou the Lord, O my soul. Praise ye the Lord.
©2014 Bible League International