Add parallel Print Page Options

15 نرم جواب غصہ کو خاموش کر دیتا ہے۔ لیکن سخت جواب غصہ کو بھڑ کا دیتا ہے۔

عقلمند لوگ جو باتیں کہتے ہیں وہ سننے کے لئے قیمتی ہو تی ہیں۔ لیکن ایک بے وقوف ہمیشہ بے وقو فی کی باتیں کر تا ہے۔

خدا وند ہر چیز سے با خبر ہے وہ اچھے اور برے ہر شخص پر نظر رکھتا ہے۔

جو بولی صحت بخش ہو وہ درخت حیات کی مانند ہے ، لیکن فریبی باتیں آدمی کی روح کو کچل دیتی ہیں۔

بے وقوف اپنے باپ کی تربیت کو رد کردیتا ہے۔ لیکن ایک عقلمند انسان جو تر بیت کو قبول کر تا ہے وہ عقلمند ہو جائے گا۔

صادق لوگ بہت دولت مند ہیں ، لیکن شریر لوگوں کی دولت انکے لئے صرف مصیبت کا باعث ہے۔

ایک عقلمند شخص کی باتیں علم کو پھیلاتی ہیں۔ لیکن احمقوں کی باتیں سننے کے لائق نہیں ہوتی ہیں۔

شریر لوگوں کے نذرانوں سے خدا وند نفرت کر تا ہے ، لیکن وہ صادق لوگوں کی عبادت سے خوش ہو تا ہے۔

شریروں کی روش سے خدا وند کو نفرت ہے لیکن جو راستبازی پر عمل کرتا ہے وہ اس سے محبت کر تا ہے۔

10 جو کوئی بھی غلط راہ اختیار کر تا ہے وہ سخت سبق سیکھے گا۔ اور جو کوئی بھی ڈانٹ ڈپٹ کئے جا نے سے نفرت کرتا ہے وہ مر جائے گا۔

11 کوئی بھی چیز خدا وند کی توجہ سے بچی ہو ئی نہیں ہے یہاں تک کہ قبر بھی نہیں۔ اس لئے یقیناً وہ جانتا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں کیا ہے۔

12 ایک ٹھٹھا باز اس سے نفرت کرتا ہے جو اسے ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں۔ اور وہ عقلمند کے پاس مشورے کے لئے جانے سے انکار کرتا ہے۔

13 ایک خوش دل ، چہرہ کو خندہ کر تا ہے۔ اور ایک درد بھرا دل آدمی کی روح کو کچل دیتا ہے۔

14 دانا شخص مزید علم حاصل کرنے کی کو شش کرتا ہے اور بے وقوف تو مزید بے وقوفی حاصل کرتا ہے۔

15 غریب آدمی کی زندگی کے سارے دن تکلیف زدہ ہیں۔ لیکن ایک خوش طبع دماغ لگاتار چلنے والا ایک جشن کی مانند ہے۔

16 دولتمند رہ کر تکلیفیں اٹھا نے سے بہتر یہ ہے کہ آدمی غریب رہ کر خدا وند سے خوف کرے۔

17 نفرت کے ساتھ مزیدار کھا نا کھا نے سے محبت کے ساتھ سادگی کا کھا نا کھا نا بہتر ہے۔

18 جلد غصہ میں آنے والا شخص بحث و مباحثہ کا سبب بنتا ہے لیکن ایک صبر کرنے والا شخص جھگڑا کو شانت کر دیتا ہے۔

19 ایک کاہل شخص ہر جگہ مصیبت کا سامنا کرے گا۔ لیکن ایک ایماندار شخص کے لئے زندگی کا راستہ آسان ہوگا۔

20 عقلمند بیٹا اپنے باپ کو خوشیاں دیتا ہے۔ لیکن بے وقوف بیٹا ماں کو حقیر کر تا ہے۔ 21 ایک شخص جسے عقل کی کمی ہو تی ہے۔ اپنے بے وقوفی کے کاموں سے خوش ہو تا ہے۔ لیکن علم والا شخص اپنی ایمانداری کی زندگی میں خوش ہو تا ہے۔

22 وہ شخص جسے مناسب مشورہ نہیں ملتا ہے اس کا منصوبہ نا کام ہو جا تا ہے۔ لیکن ایک شخص کئی لوگوں کے مشورے سے کامیابی حاصل کرتا ہے۔

23 ایک شخص اپنے صحیح جواب سے خوش ہو تا ہے کہ اس نے کتنی خوشگوار بات صحیح موقع پر کہی ٍ!

24 عقلمند آدمی کی راہ اسے زندگی کی طرف لے جاتی ہے اور اسکو موت کی طرف جانے والی راہ سے دور رکھتی ہے۔

25 خدا وند مغرور آدمی کے گھر کو تباہ کر دیتا ہے لیکن بیوہ کی جائیداد کی وہ حفاظت کر تا ہے۔

26 خدا وند شریروں کے خیالات سے نفرت کر تا ہے ، لیکن وہ انکے خیالات سے جو کہ پاک ہیں خوش ہو تا ہے۔

27 لالچی شخص اپنے خاندان کے لئے تکلیف کا باعث ہو تا ہے ، لیکن وہ جو رشوت سے نفرت کر تا ہے زندہ رہے گا۔

28 راست باز لوگ کہنے سے پہلے سوچتے ہیں لیکن شریر لوگ صرف برائی ہی بولتے ہیں۔

29 خدا وند ہمیشہ شریر لوگوں سے دور رہتا ہے لیکن وہ نیک لوگوں کی دعائیں سنتا ہے۔

30 مسکراہٹ دل کو خوش کرتی ہے۔ اور ایک خوشخبری پو رے جسم کو تازہ کردیتی ہے۔

31 جو شخص ڈانٹ ڈپٹ کو سنتا ہے وہ جئے گا ، اور سچ مچ میں عقلمند ہو جائے گا۔

32 ایک شخص جو تربیت سے انکار کرتا ہے اپنی عزت میں کمی کرتا ہے۔ لیکن جو ڈانٹ ڈپٹ سنتا ہے علم حاصل کرتا ہے۔

33 خدا وند کا خوف دانائی سکھا تا ہے اور تعظیم پر خاکساری مقدم ہے۔

15 A soft answer turneth away wrath: but grievous words stir up anger.

The tongue of the wise useth knowledge aright: but the mouth of fools poureth out foolishness.

The eyes of the Lord are in every place, beholding the evil and the good.

A wholesome tongue is a tree of life: but perverseness therein is a breach in the spirit.

A fool despiseth his father's instruction: but he that regardeth reproof is prudent.

In the house of the righteous is much treasure: but in the revenues of the wicked is trouble.

The lips of the wise disperse knowledge: but the heart of the foolish doeth not so.

The sacrifice of the wicked is an abomination to the Lord: but the prayer of the upright is his delight.

The way of the wicked is an abomination unto the Lord: but he loveth him that followeth after righteousness.

10 Correction is grievous unto him that forsaketh the way: and he that hateth reproof shall die.

11 Hell and destruction are before the Lord: how much more then the hearts of the children of men?

12 A scorner loveth not one that reproveth him: neither will he go unto the wise.

13 A merry heart maketh a cheerful countenance: but by sorrow of the heart the spirit is broken.

14 The heart of him that hath understanding seeketh knowledge: but the mouth of fools feedeth on foolishness.

15 All the days of the afflicted are evil: but he that is of a merry heart hath a continual feast.

16 Better is little with the fear of the Lord than great treasure and trouble therewith.

17 Better is a dinner of herbs where love is, than a stalled ox and hatred therewith.

18 A wrathful man stirreth up strife: but he that is slow to anger appeaseth strife.

19 The way of the slothful man is as an hedge of thorns: but the way of the righteous is made plain.

20 A wise son maketh a glad father: but a foolish man despiseth his mother.

21 Folly is joy to him that is destitute of wisdom: but a man of understanding walketh uprightly.

22 Without counsel purposes are disappointed: but in the multitude of counsellors they are established.

23 A man hath joy by the answer of his mouth: and a word spoken in due season, how good is it!

24 The way of life is above to the wise, that he may depart from hell beneath.

25 The Lord will destroy the house of the proud: but he will establish the border of the widow.

26 The thoughts of the wicked are an abomination to the Lord: but the words of the pure are pleasant words.

27 He that is greedy of gain troubleth his own house; but he that hateth gifts shall live.

28 The heart of the righteous studieth to answer: but the mouth of the wicked poureth out evil things.

29 The Lord is far from the wicked: but he heareth the prayer of the righteous.

30 The light of the eyes rejoiceth the heart: and a good report maketh the bones fat.

31 The ear that heareth the reproof of life abideth among the wise.

32 He that refuseth instruction despiseth his own soul: but he that heareth reproof getteth understanding.

33 The fear of the Lord is the instruction of wisdom; and before honour is humility.